صیح ابن حبان · کِتَابُ الْاُضْحِیَّۃِ ‹ کِتَابُ الْاُضْحِیَّۃِ · حديث 5933
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ، مَوْلَى سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، أَنَّ امْرَأَتَهُ أُمَّ سُلَيْمٍ، سَأَلَتْ عَائِشَةَ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَقَالَتْ: قَدِمَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ غَزْوَةٍ، فَدَخَلَ عَلَى أَهْلِهِ، فَقَرَّبْتُ لَهُ لَحْمًا مِنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ، حَتَّى سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُلْهُ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ، إِلَى ذِي الْحِجَّةِ»
یزید جو حضرت سلمہ بن اکوع ؓ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ان کی بیوی اُمّ سلیم نے سیدہ عائشہ ؓ سے قربانی کے گوشت کے بارے میں دریافت کیا : تو سیدہ عائشہ ؓ نے بتایا حضرت علی بن ابو طالبؓ ایک جنگ سے واپس تشریف لائے وہ اپنی اہلیہ کے پاس تشریف لے گئے ‘ تو انہوں نے ان کے سامنے قربانی کا گوشت پیش کیا حضرت علی ؓ نے اسے اس وقت تک کھانے سے انکار کر دیا ‘ جب تک وہ اس بارے میں نبی اکرمﷺ سے دریافت نہیں کر لیتے ( جب انہوں نے نبی اکرمﷺ سے دریافت کیا ) ‘ تو نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: تم اسے ایک ذوالحجہ سے لے کر اگلے ذوالحہ تک بھی کھا سکتے ہو۔
لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ ← يَزِيدَ، مَوْلَى سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، أَنَّ امْرَأَتَهُ أُمَّ سُلَيْمٍ، سَأَلَتْ عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ← عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ
Hadith 5933
