صیح ابن حبان · کِتَابُ الرُّقْبٰی وَالْعُمْریٰ ‹ ذِکْرُ الزَّجْرِ عَنْ اَنْ یَّرْقُبَ الْمَرْءُ دَارَہٗ اَخَاہُ الْمُسْلِمَ · حديث 5138
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ أَعْمَرَ رَجُلًا [ص:539] عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ، فَقَدْ قَطَعَ قَوْلُهُ حَقَّهُ مِنْهَا وَهِيَ لِمَنْ أُعْمِرَ وَلِعَقِبِهِ»
حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں ‘ میں نے نبی اکرمﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’ جو شخص عمریٰ کے طور پر کسی کو کوئی چیز دیتا ہے ‘ تو وہ اس دوسرے شخص کی اور اس کے پس ماندگان کی ملکیت ہو گی ( دینے والے نے ) اپنے قول کے ذریعے اس چیز میں سے اپنے حق کو الگ کر دیا ہے ‘ یہ اس شخص کی ملکیت ہو گی ‘ جسے عمریٰ کے طور پر دی گئی اور ا کے ورثاء کی ملکیت ہو گی‘‘۔
رَسُولِ اللَّهِ ← جَابِرٍ ← اَبِیْ سَلَمَۃَ ← ابْنِ شِهَابٍ، ← اللَّيْثُ ← يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ← ابْنُ قُتَيْبَةَ
Sahih Ibn Hibban · Al-Raqbi and Al-Omari › The remembrance of restraining from watching the house of a Muslim brother · Hadith 5138
