صیح ابن حبان · کِتَابُ التَّارِیخِ ‹ بَابُ وَفَاتِہِ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ · حديث 6627
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ أَبُو تُمَيْلَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْدَقَ بِهِ أَصْحَابُهُ، وَشَكُّوا فِي غُسْلِهِ، وَقَالُوا: نُجَرِّدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا نُجَرِّدُ مَوْتَانَا أَمْ [ص:596] كَيْفَ نَصْنَعُ؟ فَأَرْسَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلَا عَلَيْهِمْ سِنَةً، فَمَا مِنْهُمْ رَجُلٌ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَإِذَا مُنَادٍ يُنَادِي مِنَ الْبَيْتِ - لَا يَدْرُونَ مَنْ هُوَ - أَنِ اغْسِلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثِيَابَهُ، قَالَتْ: فَغَسَّلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ قَمِيصُهُ، قَالَتْ عَائِشَةُ: لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا غَسَّلَهُ غَيْرُ نِسَائِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم ﷺ کا وصال ہوا تو آپ کے اصحاب کو غم نے گھیر لیا اور نبی اور نبی اکرم ﷺ کو غسل دینے کے بارے میں ان کے درمیان سوچ پیدا ہو ئی ۔ انہوں نے کہا:کیا ہم نبی اکر م ﷺ کے کپڑے بھی اسی طرح اتاریں گے جس طرح ہم اپنے مرحومین کے کپڑے اتارتے ہیں یا پھر ہمیں کیا کرنا چاہئے تو اللہ تعالی نے ان پر نیند طاری کی ان میں سے کوئی شخص ایسا باقی نہیں رہا جس نے اپنا سر اٹھایا ہو ا ہو (یعنی ہر شخص اونگھ رہا تھا ) اسی دوران گھرمیں سے کسی منادی نے یہ پکار کر کہا ۔لوگوں کو یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کون تھا (ا س نے یہ کہا) تم لوگ نبی اکرم ﷺ کو آپ کے کپڑے سمیت غسل دو ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں لوگوں نے نبی اکرم ﷺ کو غسل دیا جبکہ آپ کی قمیض آپکی آپ کے جسم پر موجود تھی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں مجھے بعد جس بات کا خیال آیا اگر وہ پہلے آجاتا تو نبی اکرم ﷺ کو غسل صرف آپ کی ازواج دیتیں ۔
عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ← ابْنِ إِسْحَاقَ، ← يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ أَبُو تُمَيْلَةَ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ
Sahih Ibn Hibban · History book › Chapter of the dead, may God bless him and grant him peace · Hadith 6627
