صیح ابن حبان · کِتَابُ التَّارِیخِ ‹ باب بدء الخلق · حديث 6226
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ، يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَصُومُ النَّهَارَ، وَتَقُومُ اللَّيْلَ؟ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ هَجَمَتْ لَكَ الْعَيْنُ، وَنَقَهَتْ لَكَ النَّفْسُ، لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ، صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ [ص:119] مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ، إِنَّ دَاوُدَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا، وَلَا يَفِرُّ إِذَا لَاقَى»
حضرت عبداللہ بن عمروؓبیان کرتےہیں:نبی اکرمﷺ نےمجھ سے فرمایامجھے پتہ چلا ہے کہ تم روزانہ نفلی روزہ رکھتےہو اور رات بھر نفل پڑھتےرہتےہو تم اس طرح کروگے ۔تو تمہاری آنکھیں اندر دھنس جائیں گی اورتمہارا جسم کمزور ہوجائےگا،جو شخص روزانہ نفلی روزہ رکھتاہے اس نے درحقیقت روزہ نہیں رکھا ہر مہینے کے تین روزے رکھنا پورامہینہ روزہ رکھنے کے مترادف ہے ۔ حضرت داؤد ؑ ایک دن روزہ رکھا کرتےتھے اور ایک دن روزہ نہیں رکھا کرتےتھے اور وہ جب دشمن کا سامنا کرتے تھے ،تو فرار اختیار نہیں کرتےتھے۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← ابا العباس ← حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ← شُعْبَةُ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ← الْقَوَارِيرِيُّ ← أَبُو يَعْلَى
Hadith 6226
