حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں : نبی اکرمﷺ نے دنیا کا ذکر کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا:
دنیا سرسبز اور میٹھی ہے۔ تم لوگ اس سے بچنے کی کوشش کرو اور بطور خاص خواتین کے معاملے میں احتیاط کرو پھر نبی اکرمﷺ نے بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والی تین خواتین کا ذکر کیا جن میں سے دو طویل القامت تھیں اور ایک چھوٹے قد کی تھی جو نمایاں نہیں ہوتی تھی۔ اس نے لکڑی سے نبی ہوئی دو جوتیاں بنوائیں اور ایک انگوٹھی بنوائی جس میں عمدہ ترین خوشبو بھر ی جب وہ مسجد کے پاس سے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہے ) لوگوں کے گروہ کے پاس سے گزری ‘ تو اس نے اس انگوٹھی کو کھول دیا جس کے نتیجے میں اس کی خوشبو پھیل گئی۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5591
حضرت ابو سعدی خدری ؓ ‘ نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ نبی اسرائیل سے تعلق رکھنے والی ایک عورت چھوٹے قد کی تھی۔ اس نے لکڑی سے بنے ہوئے جوتے بنوائے وہ جب دو طویل عورتوں کے درمیان چلتی تھی ‘ تو اس وجہ سے لمبی محسوس ہوتی ہے اس نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس نے نگینے کے نیچے مشک کی بہترین خوشبو بھر لی۔ جب وہ کسی محفل کے پاس سے گزرتی تھی ‘ تو اس انگوٹھی کو حرکت دیتی تھی جس کے نتیجے میں اس کی خوشبو پھیل جاتی تھی‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5592
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5593
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں : نبی اکرمﷺ نے حضرت امام حسن بن علیؓ کا بوسہ لیا اس وقت اقراع بن حابس تمیمی بھی وہاں بیٹھا ہوا تھا۔ اقرع نے کہا: میرے ‘ تو دس بچے ہیں۔ میں نے ان میں سے کبھی کسی کا بوسہ نہیں لیا۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5594
سیدہ عائشہ صدیقہؓ بیان کرتی ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘تو اس نے کہا: کیا آپ لو گ بچوں کو بوسہ یتے ہیں ۔ ہم ‘تو انہیں بوسہ نہیں دیتے ۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دل سے رحمت کو الگ کر لیا ہے‘ تو پھر میں تمہارے لئے کیا کر سکتا ہوں۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5595
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ حضرت امام حسینؓ کو اپنی زبان کا باہر نکا ل کر دکھاتے تھے وہ بچہ جب آپ کی زبان کی سرخی دیکھتا ‘ تو خوش ہوتا ‘ عینیہ بن حصن نے آپ کی خدمت میں عرض کی مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ آپ اس کے ساتھ یہ طرزِ عمل کر رہے ہوں گے۔ اللہ کی قسم! میرا بھی بیٹا ہے ‘ لیکن میں نے اسے کبھی بوسہ نہیں دیا۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5596
حضرت ابو ایوب انصاریؓ ‘ نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ جو شخص اللہ تعالیٰ اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے پڑوسی کی عزت افزائی کرنی چاہئے جو شخص اللہ تعالیٰ اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ تہبند پہن کو حمام میں داخل ہو جو شخص اللہ تعالیٰ اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسےبھلائی کی بات کہنی چاہئے یا خاموش رہنا چاہئے اور تمہاری خواتین میں سے جو اللہ تعالیٰ اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو وہ حمام میں داخل نہ ہو‘‘۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے عمر بن عبد العزیز کے عہد خلافت میں یہ بات لکھ کر انہیں بھجوائی ‘ تو انہوں نے ابو بکر بن محمد کو خط لکھا کہ محمد بن ثابت سے ان کی نقل کردہ احادیث کے بارے میں دریافت کرو کیونکہ وہ پسندیدہ راوی ہے ۔ ابو بکر بن محمد نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا پھر انہوں نے عمر بن عبد العزیز کو خط میں لکھا ‘ تو عمر بن عبد العزیز نے خواتین کے حمام میں جانے پر پابندی عائد کر دی۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5597
حضرت عبد اللہ ؓ ‘نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ عورت چھپانے کی چیز ہے ‘ جب وہ نکلتی ہے ‘ تو شیطان اسے جھانک کر دیکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ سب سے زیادہ مقرب اس وقت ہوتی ہے ‘ جب وہ اپنے گھر کے اندرونی حصے میں ہو‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5598
حضرت عبد اللہ ؓ ‘نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ عورت چھپانے کی چیز ہے ‘ جب وہ نکلتی ہے ‘ تو شیطان اسے جھانک کر دیکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ سب سے زیادہ مقرب اس وقت ہوتی ہے ‘ جب وہ اپنے گھر کے اندرونی حصے میں ہو‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5599
سیدہ عائشہ صدیقہؓ بیان کرتی ہیں: نبی اکرمﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے ‘ تو آپﷺ بیمار ہو گئے ۔ آپﷺ کے اصحاب بھی بیمار ہو گئے۔ حضرت ابو بکرؓ کے غلام عامر بن فہیرہ اور حضرت بلالؓ بیمار ہو گئے۔ سیدہ عائشہ صدیقہؓ نے ان کی عیادت کے لئے ان کے ہاں آنے کی اجازت مانگی ۔ ان کو اجازت مل گئی ‘ تو انہوں نے حضرت ابو بکر صدیق ؓ سے کہا آپﷺ کاکیا حال ہے۔ انہوں نے جواب دیا: ہر شخص اپنے گھر میں موجود ہوتا ہے‘ حالانکہ موت اسکے جوتے کے تسمے سے بھی قریب ہوتی ہے ۔ سیدہ عائشہ ؓ نے عامر بن فہیرہ سے دریافت کیا ‘ تو انہوں نے جواب دیا: میں نے موت کا ذائقہ چکھنے سے پہلے ہی اس کو محسوس کر لیاہے او ر بزدل شخص طبعی موت مرتا ہے۔
سیدہ عایشہ صدیقہؓ نے حضرت بلالؓ سے مزاج دریافت کیا ‘ تو انہوں نے جواب دیا۔
’’ ہائے افسوس کیا میں کسی ایسے راستے میں رات بسر کروں گا جب میرے ارد گرد اذخر اور جلیل ( مکہ کی مخصوص گھاس ) ہو گی‘‘۔
سیدہ عائشہ صدیقہؓ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور ان حضرات کے جوابات کے بارے میں آپ کو بتایا ‘ تو نبی اکرمﷺ نے آسمان کی طرف نگاہ اٹھائی اور یہ دعا کی۔
’’ اے اللہ‘ تو مدینہ منورہ ہمارے نزدیک اسی طرح محبوب کر دے جس طر ح ‘ تو نے ہمیں مکہ محبوب کیا تھا بلکہ اس سے زیادہ شدید محبوب کر دے اے اللہ ! یہاں کے صاع اور مد میں ہمارے لئے برکت رکھ دے اور یہاں کی وباء کو مہیعہ کی طرف منتقل کر دے‘‘۔
( روی بیان کرتے ہیں )اس سے مراد جحفہ ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5600
حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں ‘ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’ خواتین کو راستے کے درمیان میں چلنے کا حق نہیں ہے‘‘۔
شیخ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان : ’’ خواتین کو راستے میں چلنے کا حق نہیں ہے ۔‘‘ اس سے مراد لفظی چور پر اطلاع دینا ہے ‘ لیکن اصل مرا د اس چیز سے منع کرنا ہے ‘ جو اس میں پوشیدہ ہے اور وہ یہ کہ خواتین چلتے ہوئے مردوں کے ساتھ چلیں کیونکہ عام طور پر راستے کے درمیان میں مرد ہی چلتے ہیں ‘ تو خواتین کے لئے یہ بات لازم ہے ‘ وہ راستے کے اطراف میں علیحدہ ہو کر چلیں تاکہ وہ مردوں کے ساتھ لگنے سے بچ سکیں۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5601
حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ ؓ نے نبی اکرمﷺ سے پچھنے لگوانے کی اجازت مانگی ‘ تو نبی اکرمﷺ نے ابو طیبہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ سیدہ ام سلمہ ؓ کو پچھنے لگا دے۔
راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بات بھی بیان کی تھی کہ یہ صاحب سیدہ ام سلمہ ؓ کے رضاعی بھائی تھے یا یہ کوئی ایسے لڑکے تھے جو ابھی بالغ نہیں ہوئے تھے۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5602