صیح ابن حبان · کِتَابُ الْحَظْرِ وَالْاِبَاحَۃِ ‹ ذِکْرُ الْاِخْبَارِ عَنْ تَحْرِیمِ اللہِ جَلَّ وَعَلَا خِصَالًا مَعْلُومَۃً عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ · حديث 5579
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ السَّعْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَيَانُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ {لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى طَعَامٍ} [الأحزاب: 53] قَالَ: «بَنَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبَعْضِ نِسَائِهِ، فَصَنَعَ طَعَامًا، فَأَرْسَلَنِي، فَدَعَوْتُ رِجَالًا فَأَكَلُوا، ثُمَّ قَامَ فَخَرَجَ فَأَتَى بَيْتَ عَائِشَةَ، ثُمَّ تَبِعْتُهُ فَدَخَلَ فَوَجَدَ فِي بَيْتِهَا رَجُلَيْنِ، فَلَمَّا رَآهُمَا رَجَعَ وَلَمْ يُكَلِّمْهُمَا، فَقَامَا وَخَرَجَا، وَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ إِلَّا أَنْ يُؤْذَنَ لَكُمْ إِلَى [ص:393] طَعَامٍ غَيْرَ نَاظِرِينَ إِنَاهُ}» [الأحزاب: 53]
حضرت انس بن مالکؓ اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے ) ‘‘ تم لوگ نبی اکرمﷺ گھروں میں اس وقت تک داخل نہ ہو ‘ جب تک تمہیں کھانے کی اجازت نہ دی جائے‘‘۔ حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے اپنی ایک زوجہ محترمہ کے ساتھ شادی کے بعد ( ولیمے کی دعوت میں ) کھانا تیار کروایا۔ آپﷺ نے مجھے بھیجا میں کچھ افراد کو بلا کر لے آیا۔ ان لوگوں نے کھانا کھایا پھر نبی اکرمﷺ اٹھے اور باہر تشریف لے گئے۔ آپﷺ سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے گھر کے پاس تشریف لائے میں بھی آپﷺ کے پیچھےآیا۔ نبی اکرمﷺ گھر کے اندر داخل ہوئے ‘ تو آپﷺ کو گھر میں دو مرد ملے‘ جب آپﷺ نے ان دونوں کو دیکھا ‘ تو آپﷺ واپس تشریف لے گئے آپﷺ نے ان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی۔ وہ دونوں اٹھے اور گھر سے باہر چلے گئے۔ اس موقع پر حجاب کے حکم سے متعلق یہ آیت نازل ہوئی: ’’ اے ایمان والو ! نبی کے گھر وں میں اس وقت تک داخل نہ ہو ‘ جب تک تمہیں کھانےکے لئے اجازت نہ دی جائے اور تم برتن کی طرف دیکھ نہ رہے ہو‘‘۔
فِي هَذِهِ الآيَةِ ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← بَيَانُ بْنُ بِشْرٍ ← شَرِيکٍ ← ابْنُ الْمُبَارَكِ، ← عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ السَّعْدِيُّ،
Hadith 5579
