صیح ابن حبان · کِتَابُ الْحَظْرِ وَالْاِبَاحَۃِ ‹ بَابُ الْاِسْتِئْذَانِ · حديث 5807
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، أَنَّ أَبَا مُوسَى، اسْتَأْذَنَ عَلَى عُمَرَ ثَلَاثًا، فَلَمْ يُؤْذَنْ لَهُ، وَكَأَنَّهُ كَانَ مَشْغُولًا، فَرَجَعَ أَبُو مُوسَى، فَفَرَغَ عُمَرُ، فَقَالَ: أَلَمْ أَسْمَعْ صَوْتَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ؟ ائْذَنُوا لَهُ، قِيلَ: إِنَّهُ قَدْ رَجَعَ، فَدَعَا بِهِ فَقَالَ: كُنَّا نُؤْمَرُ بِذَلِكَ، فَقَالَ: لَتَأْتِيَنِّي عَلَى ذَلِكَ بِالْبَيِّنَةِ، فَانْطَلَقَ إِلَى مَجْلِسِ الْأَنْصَارِ، فَسَأَلَهُمْ، فَقَالُوا: لَا يَشْهَدُ لَكَ عَلَى ذَلِكَ إِلَّا أَصْغَرُنَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ، فَانْطَلَقَ بِأَبِي سَعِيدٍ، فَشَهِدَ لَهُ، فَقَالَ خَفِيَ عَلَيَّ هَذَا مِنْ «أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَلْهَانِي الصَّفْقُ بِالْأَسْوَاقِ، وَلَكِنْ سَلِّمْ مَا شِئْتَ»
حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ کے بارے میں یہ بات منقول ہے انہوں نے حضرت عمرؓ کے ہاں اندر آنے کے لئے تین مرتبہ اجازت مانگی انہیں اجازت نہیں ملی حضرت عمرؓ شاید اس وقت مصروف تھے ‘ تو حضرت موسیٰ اشعری ؓ واپس چلے گئے جب حضرت عمرؓ فارغ ہوئے ‘ تو انہوں نے دریافت کیا : کیا میں نے عبد اللہ بن قیس کی آواز نہیں سنی تھی تم لوگ اسے اندر آنے کےلئے کہو۔ حضرت عمرؓ کو بتایا گیا وہ ‘ تو واپس چلے گئے ہیں حضرت عمرؓ نے انہیں بلوایا ( اور دریافت کیا ) ‘ تو حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ نے بتایا ہمیں اسی بات کا حکم دیا گیا ہے حضرت عمرؓ نے کہا: آپ اس پرکوئی ثبوت لے کر آئیں ‘ تو حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ انصار کی محفل میں تشریف لے گئے ‘ ان سے اس بارے میں دریافت کیا ‘ تو ان لوگوں نے کہا: آپ کے حق میں اس بارے میں گواہی وہ شخص دے گا ‘ جو ہم میں سب سے کم سن ہے اور وہ ابو سعید خدری ہے ‘ تو حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ حضرت ابو سعید خدری ؓ کو ساتھ لے کر گئے انہوں نے حضرت عمرؓ کے سامنے اس بات کی گواہی دی ( کہ ایسا ہی ہے ) ‘تو حضرت عمرؓ نے فرمایا نبی اکرمﷺ کا یہ حکم مجھ سے مخفی رہا بازار میں خریدو فروخت نے مجھے اس سے غافل کر دیا تاہم تم جو چاہو تسلیم کرو ( یا تم جیسے چاہو سلام کرو) ۔
عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، ← عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ،
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › The chapter on asking for permission · Hadith 5807
