حضرت ابو ہریرہؓ ‘ نبی اکرمﷺکا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ پیر او جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور ہر اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے ‘ جو کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو ‘ ماسوائے ان دوا فراد کے ‘ جو ایک دوسرے سے لا تعلق ہوں ‘ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :ان دونوں کے معاملے کو یوں ہی رہنے دو ‘ جب تک یہ آپس میں صلح نہیں کرتے‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Chapter of what came about of hatred, envy, contention, quarrels, and wrangling between Muslims · Hadith 5663
حضرت ہشام بن عامرؓ بیان کرتے ہیں ‘ میں نے نبی اکرمﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:
’’ کسی بھی مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے ‘ وہ کسی مسلمان سے تین دن سے زیادہ لا تعلق رہے وہ ‘ جب تک اپنی نااضگی پر ثابت رہتے ہیں ۔ اس وقت تک حق سے منہ موڑے رہتے ہیں اور جو شخص ان میں سے ( نااضگی ختم کرنے میں ) پہل کرتاہے ‘ تو اس کا پہل کرنا اس کا کفارہ بن جاتا ہے۔ وہ دوسرے شخص کو سلام کرے اور دوسرا شخص اس کے سلام کو قبول نہ کرے ‘ تو فرشتے اسے سلام کا جواب دیتے ہیں اوردوسرے شخص کو شیطان سلام کا جواب دیتا ہے اگر وہ دونوں اپنی ناراضگی ہریں ‘ تو وہ دونوں جنت میں داخل نہیں ہو ں گے ‘ اور جنت میں اکٹھے نہیں ہوں گے‘‘۔
( امام ابن حبان ؒ فرماتے ہیں : ) نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان : وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے جنت میں اکٹھےنہیں ہوں گے ۔ اس کےذریعے مراد یہ ہے: اگر اللہ تعالیٰ ان کی اس ناراضگی پر اپنے فضل کے تحت معافی نہ فرمائے۔ ( تو وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے)
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Chapter of what came about of hatred, envy, contention, quarrels, and wrangling between Muslims · Hadith 5664
حضرت معاذ بن جبل ؓ ‘نبی اکرمﷺکا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ نصف شعبان کی رات اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور شرک کرنے والے اور قطع تعلقی کرنے والے کے علاوہ ساری مخلوق کی مغفرت کر دیتا ہے ‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Chapter of what came about of hatred, envy, contention, quarrels, and wrangling between Muslims · Hadith 5665
حضرت ابو ہریرہؓ ‘نبی اکرمﷺکا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں ‘ تو اللہ تعالیٰ ہر مسلمان بندے کی مغفرت کر دیتا ہے ‘ جو کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو‘ ماسوائے اس شخص کے ‘ جس کی اپنے کسی بھائی کے ساتھ ناراضگی چل رہی ہو ‘ تو یہ کہا جاتا ہے۔ ان دونوں کا معاملہ مؤخر کر دو ‘ جب تک یہ صلح نہیں کرتے ان دونوں کا معاملہ مؤخر کر دو ‘ جب تک یہ دونوں صلح نہیں کرتے ‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Chapter of what came about of hatred, envy, contention, quarrels, and wrangling between Muslims · Hadith 5666
حضرت ابو ہریرہؓ ‘نبی اکرمﷺکا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ ہر ہفتے میں دو مرتبہ لوگوں کے اعمال ( اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ) پیش کئے جاتے ہیں ۔پیر کے دن اور جمعرات کے دن ‘ تو ہر مومن شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے۔ ماسوائے اس بندے کے ‘ جس کی اپنے کسی بھائی کے ساتھ ناراضگی چل رہی ہو ‘ تو یہ حکم دیا جاتاہے : ان دونوں کے معاملے کو یوں ہی رہنے دو‘ جب تک یہ دونوں رجوع نہیں کر لیتے۔ ( یعنی صلح نہیں کر لیتے )‘‘۔
( امام ابن حبانؒ فرماتے ہیں : ) یہ روایت ’’مؤطا‘‘ میں موقوف روایت کے طور پر منقول ہے امام مالک کے حوالے سے اس روایت کو مرفوع حدیث کے طو ر پر صرف ابن وہب نے نقل کیا ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Chapter of what came about of hatred, envy, contention, quarrels, and wrangling between Muslims · Hadith 5667
حضرت ابو ہریرہؓ ‘نبی اکرمﷺکا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں ‘ تو اللہ تعالیٰ ہر مسلمان بندے کی مغفرت کر دیتا ہے ‘ جو کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو‘ ماسوائے اس شخص کے ‘ جس کی اپنے کسی بھائی کے ساتھ ناراضگی چل رہی ہو ‘ تو یہ کہا جاتا ہے۔ ان دونوں کا معاملہ مؤخر کر دو ‘ جب تک یہ صلح نہیں کرتے ان دونوں کا معاملہ مؤخر کر دو ‘ جب تک یہ دونوں صلح نہیں کرتے ‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Chapter of what came about of hatred, envy, contention, quarrels, and wrangling between Muslims · Hadith 5668
حضرت ابو ایوب انصاری ؓ ‘ نبی اکرمﷺکا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ کسی بھی مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے ‘ وہ تین دن سے زیادہ اپنے بھائی سے لا تعلق رہے ۔ جب یہ دونوں ملیں ‘ تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے۔ ان دونوں میں سے زیادہ بہتر وہ ہو گا‘ جو سلام میں پہل کرے گا‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Chapter of what came about of hatred, envy, contention, quarrels, and wrangling between Muslims · Hadith 5669
حضرت ابو ایوب انصاری ؓ ‘نبی اکرمﷺکا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ کسی مسلمان کے لئے یہ بات جائز نہیں ہے ‘ وہ تین دن سے زیادہ اپنے بھائی سے لا تعلق رہے ۔ یوں کہ جب وہ دونوں ملیں ‘ تو یہ بھی منہ پھیر لے وہ بھی منہ پھیر لے ان دونوں میں سے زیادہ بہتر وہ ہے ‘ جو سلام میں پہل کرے گا‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Chapter of what came about of hatred, envy, contention, quarrels, and wrangling between Muslims · Hadith 5670
صیح ابن حبان · کِتَابُ الْحَظْرِ وَالْاِبَاحَۃِ ‹ بَابُ التَّوَضُعِ وَالْکِبْرِ وَالْعُجْبِ · حديث 5671
حضرت ابو ہریرہؓ ‘نبی اکرمﷺ نے اپنے پروردگار کا یہ فرمان نقل کیا ہے ۔
’’ کبریائی میر ی چادر ہے ا ور عظمت میرا ازار ہے ‘ جو شخص ان دونوں میں سے کسی ایک کے بارے میں میرا مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گا ۔ میں اسے جہنم میں ڈال دوں گا‘‘۔
حضرت عبد اللہ بن عباسؓ نبی اکرمﷺ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی یہ فرمان نقل کرتے ہیں۔
’’ کبریائی میری چادر ہے اور عظمت میرا ازار ہے ‘ جو شخص ان دونوں میں سے کسی ایک کے بارے میں میرا مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گا میں اسے جہنم میں داخل کر دوں گا‘‘۔
حضرت شرید بن سوید ؓ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرمﷺ میرے پاس سے گزرے میں اس وقت بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی پشت کے پیچھے رکھ کر اس کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی ‘ تو نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس طرح بیٹھے ہوئے ہو؟ جس طرح وہ لوگ بیٹھے ہیں جن پر غضب نازل کیا گیا۔
ابن جریج نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : انہوں نے اپنی ہتھلیاں اپنی پشت کے پیچھے زمین پر رکھی ہوئی تھیں۔