حضرت مغیرہ بن شعبہؓ ‘ نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتےہیں:
’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے ماؤں کی نا فرمانی ‘ بیٹیوں کو زندہ گاڑنے ‘ دوسرے کا حق ادا نہ کرنے اور ان کا حق مارنے کو تمہاے لئے حرام قرار دیا ہے اور اس نے تین چیزوں کو تمہارے لئے نا پسندیدہ قرار دیا ہے۔ ( فضول ) بحث کرنا ‘ بکثرت ( غیر ضروری ) سوال کرنا ( یا ضرورت کے بغیر) مانگنا اور مال کو ضائع کرنا‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5555
امام شعمی بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ ؓ نے حضرت معاویہؓ نے حضرت مغیرہ بن شعبہؓ کو خط لکھا ‘ کہ آپ نے مجھے کوئی ایسی حدیث تحریر کر کے بھیج دیں ‘ جو آپ نے نبی اکرمﷺ کی زبانی سنی ہو ‘ تو حضرت مغیرہؓ نے اپنے ناوجوان ( سیکر ٹری ) ادا نہ کرنے اور ان کا حق مارنے ‘ فضول بحث تمحیص اور بکثرت سوالات ( یعنی غیر ضروری سوالا ت یا ضرورت کے بغیر مانگنے ) اور مال کو ضائع کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔
اما شعمی نے روایت وراد کے حوالے سے حضرت مغیرہؓ سے نقل کی ہے۔ یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5556
حضرت ابو ثعلبہ خشنیؓ ‘نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتےہیں:
’’ آخرت میں تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ اور میرے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے‘ اور آخرت میں میرے نزدیک سب سے زیادہ نا پسندیدہ اور مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق زیادہ برے ہوں گے وہ لوگ جو تکلف کے ساتھ خود کی فصیح ظاہر کرتے ہیں ‘ پھیلا کر گفتگوں کرتے ہیں‘ وہی تباہی بولتے ہیں‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5557
حضرت ابو ہریرہؓ ‘نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتےہیں:
’’ چار لوگوں کو اللہ تعالیٰ نا پسند کرتا ہے قسمیں اٹھا کر ( مال ) فروخت کرنے والے کو ‘ غریب متکبر کو ‘ بوڑھے زانی کو اور ظالم حکمران کو ‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5558
حضرت عبد اللہ ؓ روایت کرتے ہیں‘ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’ جو شخص ہمیں دھوکہ دے ( یا ملاوت کرے ) وہ ہم میں سے نہیں ہے دھوکہ اور فریب جہنم میں ہوں گے‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5559
حضرت ابو ہریرہ ؓ ‘نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتےہیں:
’’ جو شخص کسی بندے کو اس کی بیوی کے حوالے سے دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں ہے اور جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف اکسائے وہ ہم میں سے نہیں‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5560
حضرت ابو ہریرہؓ ‘نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتےہیں:
’’ ہلاکت کا شکا کرنے والی سات چیزوں سے بچو۔ لوگوں نے عرض کی :یا رسول اللہ وہ کون سی ہیں؟ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا جادو کرنا۔ ایسی جان کو قتل کرنا جس کو اللہ تعالیٰ نے قابل احترام قرار دیا ہو۔ البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے۔ سود کھانا ، یتیم کا مال کھانا ، میدان جنگ سے پیٹھ پھیر لینا ، پاک دامن عورتوں پر زنا کا الزام عائد کرنا‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5561
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے عرض کی:یا رسول اللہ کبیرہ گناہ کون سا ہے۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانا اس نے دریافت کیا پھر کون سا ہے۔ آپﷺ نے فرمایا پھر والدین کی نافرمانی کرنا اس نے دریافت کیا پھر کون سا ہے آپﷺ نے فرمایا پھر جھوٹی قسم اٹھانا۔
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد عامر سے دریافت کیا یمین غموس سے مراد کیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: یہ کہ آدمی جھوٹی قسم اٹھا کر کسی مسلمان کا مال ہڑپ کر لے۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5562
حضرت عبد اللہ بن انیسؓ روایت کرتے ہیں‘ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا:
’’ کبیرہ گناہوں میں یہ شامل ہیں کسی کو اللہ کا شریک ٹھہرانا والدین کی نا فرمانی کرنا جھوٹی قسم اٹھانا اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے۔ آدمی مچھر کے پر جتنی کسی چیز کے بارے میں جو بھی قسم اٹھائے گا ‘ تو قیامت کے دن وہ قسم اس کے دل میں بوجھ ( یا داغ ) کی صورت میں ہو گی‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5563
حضرت ابو ذر غفاری ؓ بیان کرتے ہیں : نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : اےابو ذر! میں تمہیں کمزور سمجھتا ہوں میں تمہارے لئے بھی وہی بات پسند کرتا ہوں جو اپنے لئے پسند کرتا ہوں ۔ یتیم کے مال کے نگران ہرگز نہ بننا اور دو آدمیوں کے بھی امیر نہ بننا۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5564
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ منبر پر یہ ارشاد فرماتے تھے۔
’’ میں کمزور لوگوں یعنی یتیم اور عورت کے مال کے بارے میں ( تمہیں بچتے رہنے کی تلقین کرتا ہوں) ‘‘
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5565
حضرت ابو برزہ ؓ ‘ نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
’’ قیامت کےد ن کچھ لوگوں کو ان کو قبروں سے زندہ کیا جائے گا۔ ان کے منہ سے آگ نکل رہی ہو گی۔ عرض کی گئی یا رسول اللہﷺ! یہ کون لوگ ہوں گے۔ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم نے غور نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:
’’ بے شک وہ لوگ جو یتیموں کا مال ظلم کے طور پر کھا لیتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں‘‘۔
Sahih Ibn Hibban · The prohibition and prohibition book › Recalling the reports about the prohibition of Allah, the Great and the Most High, and give a certain characteristic to the Muslims · Hadith 5566