صیح ابن حبان · کِتَابُ الْاِیْمَانِ ‹ بَا بُ فَرْضِ الْاِیمَان · حديث 175
اَخْبَرَنَا اَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُشَنّٰی بِالْمَوْصِلِ حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَۃَ حَدَّثَنَاحَرَمِیُّ بْنُ عُمَارَۃَ حدثناشعبۃ عن واقد بن محمد عن أبیہ عَنَ ابْنَ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلَ اللہِ صَلّٰی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَمَ اُمِرْتُ اَنْ اُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یَشْھَدُوا اَنْ لَا اِلَہَ اِلَّا اللہُ وَاَنِّی رَسُوْلُ اللہِ وَیُقِیْمُوا الصَّلَاۃَّوَیُؤْتُوا الزَّکَاۃَ فَاِذَا فَعَلُوْا ذٰلِکَ عَصَمُو مِنّیِ دِمَاءَ ھُمْ وَاَمْوَالَھُمْ الْاِبِحَقِّ الْاِسْلَامِ وَحِسَابُھُمْ عَلَی اللہِ۔(1:1)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ’’مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے ‘میں لوگوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ ج کرتا رہوں‘جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے‘ اور میں اللہ کا رسول ہوں اور وہ نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں ‘ جب وہ ایسا کرلیں گے ‘ تو اپنی جانوں اور اپنے اموال کو مجھ سے محفوظ کر لیں گے ‘ البتہ اسلام کے حق کا معاملہ محتلف ہے‘ اور ان لوگوں کا حساب اللہ تعالیٰٰ کے ذمہ ہوگا‘‘۔ (امام ابن حبان فرماتے ہیں :) اس روایت کو نقل کرنے میں شعبہ نامی راوی منفردہے‘ اوراس روایت میں اس بات کا واضح بیان موجو د ہے کہ ایمان کے اجزاء اور شعبے ہوتے ہیں ‘جو اس بارے میں مخاطب لوگوں کے احوال کے حوالے سے مختلف ہوتے ہیں‘ کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے اس روایت میں اس بات کا تذکرہ کیا ہے۔ ’’یہاں تک کہ وہ لوگ اس بات کی گواہی دیں گے اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے‘اور بے شک میں اللہ کا رسول ہوں ‘‘۔ تو اس میں اس بات کی طرف اشارہ موجود ہے کہ یہ وہ شعبہ ہے ‘ جو تمام مخاطب لوگوں پر تمام حالتوں میں فرض ہے۔ پھر آپ نے یہ فرمایا اور وہ نماز قائم کریں ‘تو نبی اکرمﷺ نے اس چیز کا تذکرہ کیا ہے‘ جو مخاطب لوگوں پر بعض حالتوں میں فرض ہوتی ہے۔ تو یہ بات اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ تمام نیکیوں‘ جو ان تین چیزوں کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے‘ جس کا آپ نے اس روایت میں ذکر کیا ہے یہ سب ایمان کا حصہ ہیں۔
ابْنِ عُمَرَ ← أَبِيهِ ← واقد بن محمد ← اِبْرَاھِیْمُ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَۃَ حَدَّثَنَاحَرَمِیُّ بْنُ عُمَارَۃَ حدثناشعبۃ ← اَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُشَنّٰی بِالْمَوْصِلِ
Sahih Ibn Hibban · The Book of Faith › O for the obligation of faith · Hadith 175
