صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابُ الْعَزْلِ · حديث 4194
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ عِنْدِي جَارِيَةً وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْهَا فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهُ سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا» ثُمَّ أَتَاهُ بَعْدَ ذَلِكَ فَقَالَ: إِنَّهَا قَدْ حَمَلَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا قَدَّرَ اللَّهُ نَسَمَةً تَخْرُجُ إِلَّا هِيَ كَائِنَةٌ» فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ: كَانَ يُقَالُ: لَوْ أَنَّ النُّطْفَةَ الَّتِي قُدِّرَ مِنْهَا الْوَلَدُ وُضِعَتْ عَلَى صَخْرَةٍ لَأَخْرَجَتْ «
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا س نے عرض کی: میری ایک کنیز ہے، جس کے ساتھ میں عزل کرتا ہوں۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: عنقریب اس کے پاس وہ چیز آ جائے گی جو اس کے نصیب میں لکھی ہو گی اس کے بعد وہ شخص نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے بتایا: وہ کنیز حاملہ لو گئی ہے۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جس بھی جان کے پیدا ہونے کے بارے میں طے کر دیا وہ پیدا ہو کے رہے گی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ ابراہیم سے کیا، تو وہ بولے: یہ بات کہی جاتی ہے، جس نطفے کے مقدر میں یہ بات لکھ دی گئی ہو کہ اس کے ذریعے بچے نے پیدا ہونا ہے، اگر اسے پتھر پر بھی ڈال دیا جائے ، تو اس میں بھی وہ پیدا ہو جائے گا۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ،
Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › The isolation door · Hadith 4194
