Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صیح ابن حبان

Sahih Ibn Hibban

by محمد بن حبان بن أحمد بن حبان بن معاذ بن مَعْبدَ، التميمي، أبو حاتم، الدارمي، البُستي

7,494 Hadith385 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابٌ نِكَاحُ الْمُتْعَةِ · حديث 4146

أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ: «أَذِنَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي الْمُتْعَةِ عَامَ الْفَتْحِ، فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ آخَرُ إِلَى امْرَأَةٍ شَابَّةٍ كَأَنَّهَا بَكْرَةٌ عَيْطَاءُ، لِنَسْتَمْتِعَ بِهَا فَجَلَسْنَا بَيْنَ يَدَيْهَا، وَعَلَيْهِ بُرْدٌ وَعَلَيَّ بُرْدٌ، فَكَلَّمْنَاهَا وَمَهَرْنَاهَا بُرْدَيْنَا، وَكُنْتُ أَشَبَّ مِنْهُ وَكَانَ بُرْدُهُ أَجْوَدَ مِنْ بُرْدِي فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَيَّ مَرَّةً، وَإِلَى بُرْدِهِ مَرَّةً، ثُمَّ اخْتَارَتْنِي [ص:454] فَنَكَحْتُهَا فَأَقَمْتُ مَعَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا فَفَارَقْتُهَا»

ربیع بن سبرہ جہنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے فتح مکہ کے سال ہمیں نکاح متعہ کرنے کی اجازت دی میں اور ایک دوسرا شخص ایک نوجوان عورت کے پاس گئے جو کنواری محسوس ہوتی تھی ہمم اس کے ساتھ نکاح متعہ کرنا چاہتے تھے ہم اس کے سامنے بیٹھ گئے میرے ساتھی کے جسم پر بھی ایک چادر تھی اور میرے جسم پر بھی ایک چادر تھی ہم نے اس عورت کے ساتھ بات چیت کی مہر کے بارے میں بات چیت کی کہ ہم اسے چادریں دیں گے میں اپنے ساتھی کے مقابلے میں زیادہ نوجوان تھا، لیکن اس کی چادر میری چادر سے زیادہ عمدہ تھی وہ عورت ایک دفعہ میری طرف دیکھتی تھی اور ایک مرتبہ اس کی چادر کی طرف دیکھتی تھی پھر اس عورت نے مجھے اختیار کر لیا تو میں نے ا س کے ساتھ نکاح کر لیا میں تین دن تک اس کے ساتھ ٹھہرا رہا پھر نبی اکرم ﷺ نے اس (نکاح متعہ سے )منع کر دیا، تو میں نے اس عورت سے علیحد گی اختیار کر لی۔

«أَذِنَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ فِي الْمُتْعَةِ عَامَ الْفَتْحِ، فَانْطَلَقْتُ ← أَبِيهِ أَنَّهُ ← الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ، ← الزُّهْرِيِّ، ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ← ابْنُ سَلْمٍ،

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › The chapter on sexual intercourse · Hadith 4146

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابٌ نِكَاحُ الْمُتْعَةِ · حديث 4147

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَحْمَسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَضَيْنَا عُمْرَتَنَا قَالَ لَنَا: «اسْتَمْتِعُوا مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ» قَالَ: وَالِاسْتِمْتَاعُ عِنْدَنَا يَوْمَئِذٍ التَّزْوِيجُ فَعَرَضْنَا بِذَلِكَ النِّسَاءُ أَنْ نَضْرِبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُنَّ أَجَلًا قَالَ: فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «افْعَلُوا ذَلِكَ» فَخَرَجْتُ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي مَعِي بُرْدَةٌ وَمَعَهُ بُرْدَةٌ وَبُرْدُهُ أَجْوَدُ مِنْ بُرْدِي وَأَنَا أَشَبُّ مِنْهُ فَأَتَيْنَا امْرَأَةً فَعَرَضْنَا ذَلِكَ عَلَيْهَا فَأَعْجَبَهَا شَبَابِي وَأَعْجَبَهَا بُرْدُ ابْنِ عَمِّي فَقَالَتْ: بُرْدٌ كَبُرْدٍ فَتَزَوَّجْتُهَا، وَكَانَ الْأَجَلُ بَيْنِي وَبَيْنَهَا عَشْرًا فَلَبِثْتُ عِنْدَهَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ، ثُمَّ أَصْبَحْتُ [ص:455] غَادِيًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْحَجَرِ وَالْبَابِ قَائِمٌ يَخْطُبُ النَّاسَ وَهُوَ يَقُولُ: «أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي قَدْ أَذِنْتُ لَكُمْ فِي الِاسْتِمْتَاعِ فِي هَذِهِ النِّسَاءِ، أَلَا وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ ذَلِكَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْهُنَّ شَيْئًا فَلْيُخَلِّ سَبِيلَهُ، وَلَا تَأْخُذُوا مِمَّا آتَيْتُمُوهُنَّ شَيْئًا»

ربیع بن سبر ہ جہنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ہاں روانہ ہوئے جب ہم نے عمرہ ادا کر لیا تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم خواتین کے ساتھ نکاح متعہ کر لو۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہمارے نزدیک ان دنوں میں متعہ کرنا شادی کے مترادف تھا ہم نے خواتین کو اس کی پیشکش کی کہ ہم متعین مدت کے لیے ان کے ساتھ شاد ی کر لیتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں : ہم نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم ﷺ سے کیا، توآپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ایسا کر لو۔ میں اور میرا چچا زاد بھائی نکلے میرے پاس بھی ایک چادر تھی اور اس کے پاس بھی ایک چادر تھی اس کی چادر میری چادر سے اچھی تھی اور میں اس کے مقابلے میں زیادہ نوجوان تھا ہم ایک عورت کے پاس آئے ہم نے اس عورت کو نکاح کی پیشکش کی اسے میری جوانی پسند آئی اور میرے چچا زاد کی چادر پسند آئی وہ بولی چادر تو چادر کی طرح ہوتی ہے، تو میں نے اس عورت کے ساتھ شادی کر لی میرے اور اس عورت کے درمیان دس دن ساتھ رہنے کا معاہدہ ہوا تھا اس رات میں اس کے پاس رہا پھر اگلے دن میں نبی اکر مﷺ حجرا سود اور خانہ کعبہ کے درمیان کھڑے ہوئے لوگوں سے خطاب کر رہے تھے آپﷺ ارشاد فرما رہے تھے۔ " اے لوگو! میں نے تمہیں خواتین کے ساتھ نکاح متعہ کرنے کی اجازت دی تھی خبر دار ! بے شک اللہ تعالیٰ نے اسے قیامت کے دن تک حرام قرار دے دیا ہے، تو جس شخص نے ایسا کوئی معاہدہ کیا ہو، تو اسے ان عورتوں کو چھوڑ دینا چاہئے اور تم نے انہیں جو ادائیگی کی تھی اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لینا"۔

أَبِيهِ ← الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ، ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ← وَكِيعٌ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَحْمَسِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › The chapter on sexual intercourse · Hadith 4147

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابٌ نِكَاحُ الْمُتْعَةِ · حديث 4148

أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ أَنَّ أَبَاهُ «غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَخَرَجْتُ أَنَا وَرَجُلٌ مِنْ قَوْمِي لِي عَلَيْهِ فَضْلٌ فِي الْجَمَالِ وَهُوَ قَرِيبٌ مِنَ الدَّمَامَةِ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنَّا بُرْدٌ أَمَا بُرْدِي، فَبُرْدٌ خَلَقٌ وَأَمَّا بُرْدُ ابْنِ عَمِّي فَبُرْدٌ جَدِيدٌ غَضٌّ حَتَّى إِذَا كُنَّا أَسْفَلَ مَكَّةَ أَوْ بِأَعْلَاهَا [ص:456] فَلَقَيْنَا فَتَاةً مِثْلُ الْبَكْرَةِ فَقُلْنَا: هَلْ نَسْتَمْتِعُ مِنْكِ قَالَتْ: وَمَاذَا تَبْذُلَانِ فَنَشَرَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنَّا بُرْدَهُ فَجَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَى الرَّجُلِ فَإِذَا رَآهَا الرَّجُلُ تَنْظُرُ إِلَيَّ عِطْفِهَا وَقَالَ: بُرْدُ هَذَا خَلَقٌ وَبُرْدِي جَدِيدٌ غَضٌّ فَتَقُولُ: بُرْدُ هَذَا لَا بَأْسَ بِهِ ثُمَّ اسْتَمْتَعْتُ مِنْهَا فَلَمْ نَخْرُجْ حَتَّى حَرَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

ربیع بن سبرہ بیان کرتے ہیں: ان کے والد نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ ایک غزوہ میں شرکت کی وہ بیان کرتے ہیں: میں اور میری قوم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نکلے خوبصورتی کے اعتبا ر سے مجھے اس پر فضیلت حاصل تھی اور وہ شخص بد صورت ہونے کے قریب تھا ہم میں سے ہر ایک کے پاس چادر موجود تھی جہاں تک میری چادر کا تعلق تھا تو وہ پرانی تھی اور جہاں تک میرے چچا زاد کی چادر کا تعلق تھا وہ بالکل نئی چادر تھی ، یہاں تک کہ ہم مکہ کے زیریں علاقے میں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) بالائی علاقے میں آئے ہماری ملاقات ایک نوجوان عورت سے ہوئی جو کنواری محسوس ہوتی تھی ہم نے کہا: کیا ہم تمہارے ساتھ نکاح متعہ کر سکتے ہیں؟ اس نے جواب دیا تم کیا خرچ کرو گے (یعنی کیا مہر دو گے ) تو ہم میں سے ہر ایک نے اپنی چادر کو پھیلا دیا اس عورت نے اس دوسرے شخص کی طرف دیکھا ) جو بد صورت تھا ) پھر جب اس مرد نے یہ دیکھا کہ وہ عورت میری طرف دلچسپی کے ساتھ دیکھ رہی ہے تو وہ بولا: اس کی چادر تو پرانی ہے میری چادر بالکل نئی ہے اس عورت نے کہا: اس چادر میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، میں نے اس کے ساتھ نکاح متعہ کر لیا، پھر میں اس عو رت سے اس وقت الگ ہوا جب نبی اکرم ﷺ نے اسے (یعنی نکاح متعہ کو ) حرام قرار دے دیا تھا۔

فَخَرَجْتُ ← الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ أَنَّ أَبَاهُ «غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ← عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ← بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ← مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، ← الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ،

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › The chapter on sexual intercourse · Hadith 4148

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابٌ نِكَاحُ الْمُتْعَةِ · حديث 4149

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْمُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا خَرَجَ نَزَلَ ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَى مَصَابِيحَ، وَسَمِعَ نِسَاءً يَبْكِينَ فَقَالَ: «مَا هَذَا» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نِسَاءٌ كَانُوا تَمَتَّعُوا مِنْهُنَّ أَزْوَاجُهُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَدَمَ - أَوْ قَالَ: حَرَّمَ - الْمُتْعَةَ: النِّكَاحُ، وَالطَّلَاقُ، وَالْعُدَّةُ، وَالْمِيرَاثُ»

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرمﷺ روانہ ہوئے تو آپ ﷺ نے ثنیتہ الوداع کے مقام پر پڑاؤ کیا وہاں آپ ﷺ نے کچھ چراغ دیکھے اور کچھ خواتین کے رونے کی آواز سنی تو دریافت کیا: کیا معاملہ ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہﷺ! یہ کچھ خواتین ہیں جن کے ساتھ ان کے شوہر وں نے نکاح متعہ کیا تھا تو نبیﷺ نے ارشاد فرمایا: متعہ، نکاح ،طلاق ،عدت اور وراثت کو منہدم کر دیتا ہے۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) حرام کر دیتا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ← الْمُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › The chapter on sexual intercourse · Hadith 4149

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابٌ نِكَاحُ الْمُتْعَةِ · حديث 4150

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ بِحَرَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ وَقَالَ: «إِنَّهَا حَرَامٌ مِنْ يَوْمِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ كَانَ أَعْطَى شَيْئًا فَلَا يَأْخُذْهُ»

ربیع سبرہ جہنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی ﷺ نے متعہ سے منع کردیا آپﷺ نے ارشاد فرمایا: یہ تمہارے آج کے دن سے لے کر قیامت کے دن تک کیلئے حرام ہے اور جس شخص نے کوئی چیز (کسی عورت کو) دی ہو وہ اسے واپس نہ لے۔

أَبِيهِ ← الرَّبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ الْجُهَنِيُّ، ← عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ← مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانٍ الْحَرَّانِيُّ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ بِحَرَّانَ،

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › The chapter on sexual intercourse · Hadith 4150

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابٌ نِكَاحُ الْمُتْعَةِ · حديث 4151

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا [ص:458] عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ «رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ أَوْطَاسٍ فِي الْمُتْعَةِ ثَلَاثًا، ثُمَّ نَهَانَا عَنْهَا» قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «عَامُ أَوْطَاسٍ وَعَامُ الْفَتْحِ وَاحِدٌ»

ایاس بن سلمہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: غزوہ اوطاس کے سال نبیﷺ نے ہمیں تین دن تک نکاح متعہ کرنے کی رخصت دی پھر آپ ﷺ نے ہمیں اس سے منع کر دیا۔ (امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:) غزوہ اوطاس اور فتح مکہ ایک ہی سال میں ہوئے تھے۔

أَبُو حَاتِمٍ «عَامُ أَوْطَاسٍ وَعَامُ الْفَتْحِ وَاحِدٌ» ← «رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ عَامَ أَوْطَاسٍ فِي الْمُتْعَةِ ثَلَاثًا، ثُمَّ نَهَانَا عَنْهَا» ← أَبِيهِ ← إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، ← أَبُو الْعُمَيْسِ، ← [ص:458] عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ← يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ← عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › The chapter on sexual intercourse · Hadith 4151

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابُ الشِّغَارِ · حديث 4152

أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى عَنِ الشِّغَارِ»

حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے شغار سے منع کیا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← مَالِكٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ← عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ،

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › Chapters door · Hadith 4152

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابُ الشِّغَارِ · حديث 4153

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هُرْمُزَ الْأَعْرَجُ أَنَّ عَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنْكَحَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَكَمِ ابْنَتَهُ وَأَنْكَحَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنَتَهُ وَقَدْ كَانَا جَعَلَاهُ صَدَاقًا فَكَتَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ وَهُوَ خَلِيفَةٌ إِلَى مَرْوَانَ يَأْمُرُهُ بِالتَّفْرِيقِ بَيْنَهُمَا وَقَالَ فِي كِتَابِهِ: «هَذَا الشِّغَارُ قَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ»

عبدالرحمٰن بن ہرمز بیان کرتے ہیں: عباس بن عبداللہ نے عبدالرحمٰن بن حکم کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کردی عبدالرحمٰن نے اپنی بیٹی کی شادی ان کے ساتھ کردی اور ان دونون صاحبان نے شادی کو ہی مہر قرار دے دیا، تو حضرت معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ اس وقت خلیفہ تھے۔ انہوں نے (مدینہ کے گورنر) مروان کو خط لکھا اور اسے ہدایت کی کو وہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کروادے انہون نے اپنے خط میں یہ بات تحریر کی: یہ شغار ہے، جس سے نبی اکرمﷺ نے منع کیا ہے۔

عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ھُرْمُزَ الْاَعْرَجِ ← ابْنِ إِسْحَاقَ، ← أَبِي ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى،

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › Chapters door · Hadith 4153

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابُ الشِّغَارِ · حديث 4154

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ»

حضرت انس رضی اللہ عنہ، نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: "اسلام میں شغار کی (کوئی حیثیت) نہیں ہے۔"

«لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ» ← النَّبِيِّ ← أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › Chapters door · Hadith 4154

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابُ نِكَاحِ الْكُفَّارِ · حديث 4155

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي أُخْتَانِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَلِّقْ أَيَّتَهُمَا شِئْتَ»

ضحاک بن فیروز اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہﷺ! جب میں نے اسلام قبول کیا اس وقت دو بہنیں میرے نکاح میں تھیں۔نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم ان دونوں میں سے جسے چاہو طلاق دے دو۔

قُلْتُ ← أَبِيهِ ← الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ، ← أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ، ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ← أَبِي ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ← يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ← أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › Chapter of Marriage of Unbelievers · Hadith 4155

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابُ نِكَاحِ الْكُفَّارِ · حديث 4156

أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا»، فَلَمَّا كَانَ فِي عَهْدِ عُمَرَ طَلَّقَ نِسَاءَهُ وَقَسَّمَ مَالَهُ بَيْنَ بَنِيهِ فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ فَلَقِيَهُ، فَقَالَ: إِنِّي أَظُنُّ الشَّيْطَانَ فِيمَا يَسْتَرِقُ مِنَ السَّمَعِ سَمِعَ بِمَوْتِكَ فَقَذَفَهُ فِي نَفْسِكَ، وَلَعَلَّكَ أَنْ لَا تَمْكُثَ إِلَّا قَلِيلًا وَايْمُ اللَّهِ لَتَرُدَّنَّ نِسَاءَكَ وَلَتَرْجِعَنَّ فِي مَالِكِ أَوْ لَأُوَرِّثُهُنَّ مِنْكَ، وَلَآمُرَنَّ بِقَبْرِكَ فَيُرْجَمُ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ

سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ) کا بیان نقل کرتے ہیں: حضرت غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، تو ان کی دس بیویاں تھیں۔ نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا: ان میں سے چار کو اختیار کرلو۔ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کا عہد حکومت آیا، تو انہوں نے اپنی ازواج کو طلاق دے دی اور اپنا مال اپنی اولاد کے درمیان تقسیم کر دیا۔ جب اس بات کی اطلاع حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ملی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ ان سے ملے اور بولے: میرا یہ خیال ہے شیطان چوری چھپے جوباتیں سنتا ہے ان میں سے اس نے تمہاری موت کی بات سن لی ہے اور یہ چیز تمہارے ذہن میں ڈال دی ہے ہو سکتا ہے، اب تم تھوڑا عرصہ زندہ رہو اللہ کی قسم! یا تو تم اپنی بیویوں سے رجوع کرلو اور اپنا مال واپس لے لو۔ یا میں ان خواتین کو تمہارا وارث قرار دوں گا اور تمہاری قبر کے بارے میں حکم جاری کروں گا اور اسے یوں سنگسار کیا جائے گا، جس طرح ابورغال کی قبر کو سنسگسار کیا گیا تھا۔

أَبِيهِ أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، ← أَبُو خَيْثَمَةَ ← أَبُو يَعْلَى

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › Chapter of Marriage of Unbelievers · Hadith 4156

صیح ابن حبان · کتاب النکاح ‹ بَابُ نِكَاحِ الْكُفَّارِ · حديث 4157

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَسْلَمَ غَيْلَانُ الثَّقَفِيُّ وَعِنْدَهُ عَشْرُ [ص:466] نِسْوَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمْسِكْ أَرْبَعًا، وَفَارِقْ سَائِرَهُنَّ»

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت غلان ثقفی رضی اللہ عنہ نےاسلام قبول کیا، تو ان کی دس بیویاں تھیں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم چار کو روک لو، باقی سے علیحد گی اختیار کر لو۔

رَسُولُ اللَّهِ «أَمْسِكْ أَرْبَعًا، وَفَارِقْ سَائِرَهُنَّ» ← أَسْلَمَ غَيْلَانُ الثَّقَفِيُّ وَعِنْدَهُ عَشْرُ [ص:466] نِسْوَةٍ ← ابْنِ عُمَرَ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی ← أَبُو عَمَّارٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ

Sahih Ibn Hibban · The Marriage Book › Chapter of Marriage of Unbelievers · Hadith 4157

chevron_left Previous
1…101112…16
Next chevron_right
All Chapters
1. Bab Maja in Alaptda praise Allہ Almighty
    1. Bab Maja in Alaptda praise Allہ Almighty
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    1. The Book of Revelation
3. The Night Journey
    1. The Night Journey
4. The Science Book
    1. The Science Book
5. The Book of Faith
    1. Chapter of breakfast2. Commissioning section3. Chapter of the virtue of faith4. O for the obligation of faith5. Chapter on what came about the characteristics of the believers6. Chapter on polytheism and hypocrisy7. Chapter comes in the attributes
6. The Book of Righteousness and Kindness
    1. The chapter on charity and enjoining good and forbidding what is wrong2. A door that comes within obedience, and the yoke thereof3. The door of salvation and the work of secret4. Chapter on the right of parents5. The door of joining the womb, and cutting it off6. The gate of the womb7. Chapter Hassan Al-Khakak8. Section of pardon9. Chapter of unveiling of peace and food10. Neighbor's door11. A chapter of righteousness and kindness12. The door of compassion13. Chapter of companionship and encounters
14. The door to sitting on the road
16. The isolation door
7. The Cheat Book
    9. The door is not inviting10. The section of E-mail
7. The Cheat Book
    1. The door of the living2. Chapter of repentance3. Chapter Good thinking of God Almighty4. The door of fear and piety5. Chapter of poverty, asceticism and persuasion6. The door of godliness and trust7. Chapter Recitation of the Qur’an8. Remembrance section
8. The Cheat Book
    1. The section of E-mail2. Chapter on the obligatory ablution3. Chapter on the obligatory ablution4. The door that breaks ablution5. Laughing door6. The door of the pot of washing water7. Chapter of rulings of the side8. The Friday Laundering Door9. The door of washing an unbeliever when he becomes Muslim10. Water gate11. The door of ablution, by virtue of the ablution of a woman12. Door of used water13. The section of the vessels14. Chapter of the skins of the dead15. Captivity section16. The door of tayammum17. The door of sackcloth on the two soles and the like18. Chapter of menstruation and menstruation19. The door of uncleanness and its purification20. Chapter of the purification of uncleanness21. Chapter of redness
9. The Cheat Book
    1. prayer book2. Chapter on the promise of neglecting prayer3. Chapter of prayer timings5. Chapter of the intercourse between the two prayers6. The door of the mosques7. The door to the ears8. Chapter of the terms of prayer9. Chapter of the merit of the five daily prayers10. Chapter of the description of prayer
9. The Book of Prayer
    10. The Book of Prayer11. A chapter in Qunoot12. Chapter of the front and the intercourse13. Chapter: Assuming following the Imam14. The chapter on the event in prayer15. Chapter of what is to be disliked for a worshiper, and what is not honored16. The door of returning prayer17. The door of the tendon18. Bab Al-Nafil19. A chapter in prayer on the bear20. A chapter in the sacrifice’s prayer21. A chapter in Taraweeh22. A chapter in the rising of the night23. Chapter of lost lenders24. The door of prostration for negligence25. The traveler's door26. A chapter on Mari travel27. A chapter in prayer prayer28. The door of the prostration of the Talaw29. The door of Friday prayer30. Gate of the servants31. The door of the lilac prayer32. The door of the prayers of rain33. The door of prayer of fear
10. The funeral book
    1. Chapter on what comes in patience, and the raiment of illnesses and symptoms2. 2 - The door of the sick and what is related to it3. A chapter in the ages of this nation4. A chapter on the remembrance of death mentioning a command to a person to multiply from a remembrance that is distressed by pleasures We ask God for the blessing of5. A chapter in hope6. A chapter on wishing for death7. A chapter in the dying person reciting Surat "Yaseen" to those who attended8. A chapter on the shroud that mentions the matter to one who has ordered his Muslim brother to shroud him well9. A chapter in carrying the funeral and its saying10. A chapter on standing up for funeral11. A chapter in prayer over funeral12. Chapter in the burial13. A chapter on the conditions of the dead in his grave14. A chapter in wanah and its like15. Separation in the graves16. A class on visiting the graves17. A chapter in the martyr