صیح ابن حبان · کتاب الجنائز ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّبْرِ وَثَوَابِ الْأَمْرَاضِ وَالْأَعْرَاضِ · حديث 2897
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ بَيَانَ بْنِ بِشْرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ قَالَ: أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ وَقَدْ لَقِينَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ شِدَّةً فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَدْعُو اللَّهَ لَنَا فَجَلَسَ مُغْضَبًا مُحْمَرًّا وَجْهُهُ فَقَالَ: "إِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ لِيُسْأَلُ الْكَلِمَةَ فَمَا يُعْطِيهَا فَيُوضَعُ عَلَيْهِ الْمِنْشَارِ فيشق باثنين ما يصرفه عَنْ دِينِهِ وَإِنْ كَانَ أَحَدُهُمْ لَیُسْشَطُ مَادُوْنَ عِظَامِہٖ مِنْ لَّحْمٍ اَوْ عَصَبٍ بِاَمْشَاطِ الْحَدِیْدِ ، وَمَا یَصْرِفُہٗ ذَاکَ عَنْ دِینِہٖ ، وَلٰکِنَّکُمْ تَعْجَلُوْنَ ، وَلَیُتِمَّنَّ اللہُ ھٰذَا الْاَمْرَ حَتّٰی یَسِیْرَ الرَّاکِبُ مِنْ صَنْعَاءَ اِلٰی حَضْرَمَوْتَ لَا یَخَافُ اِلَّا اللہَ وَالذِّئْبَ عَلٰی غَنَمِہِ
حضرت خباب ارت رضی اللہ عنہہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔آپ اس وقت خانہ کعبہ کے ساءے میں چادر کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ ہمیں مشرکین کی طرف سے تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ میں نے عرض کی کیا آپ اللہ تعالیٰ سے ہمارے لئے دعا نہیں کریں گے۔ نبی اکرم ﷺ غضب کی حالت میں سیدھے ہو کر بیٹھ گئے۔ آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: تم سے پہلے لوگوں سے کلمے کا مطالبہ کیا جاتا تھا اگر وہ اسے پورا نہیں کرتا تھا توآرے کو اس پر رکھ کر اسے دوحصوں میں چیر دیا جاتا تھا لیکن یہ چیز بھی انہیں ان کے دین سے نہیں پھیر سکی اوربعض اوقات کسی شخص پر(لوہے کی بنی ہوئی) کنگھی پھیری جاتی تھی جو اس کے گوشت اور پٹھوں میں سے گزر کر اس کی ہڈیوں تک پہنچ جاتی تھی لیکن یہ چیز بھی انہیں ان کے دین سے نہیں پھیر سکی۔ البتہ تم لوگ جلد بازی کا اظہار کر رہے ہو اللہ تعالیٰ اس معاملے کو ضرور پورا کرے گا یہاں تک ایک سوار صنعاء سے چل کر حضر موت تک جائے گا اور اسے صرف اللہ کا خوف ہوگا یا اپنی بکریوں کے حوالے سے بھیڑ یے کا خوف ہو گا۔
خَبَّابِ بْنِ الأَرَتِّ ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← بَيَانُ بْنُ بِشْرٍ ← سُفْيَانَ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ، ← الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ،
Sahih Ibn Hibban · The funeral book › Chapter on what comes in patience, and the raiment of illnesses and symptoms · Hadith 2897
