صیح ابن حبان · کِتَابُ الرَّقَائقِ ‹ بَابُ الْاَذْکَارِ · حديث 828
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ كُرَيْبًا يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، قَالَتْ: أَتَى عَلَيَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُسَبِّحُ، ثُمَّ انْطَلَقَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ رَجَعَ مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ، فَقَالَ: «مَا زِلْتِ قَاعِدَةً؟» ، قَالَتْ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: «أَلَا أُعَلِّمُكِ كَلِمَاتٍ لَوْ عُدِلْنَ بِهِنَّ عَدَلَتْهُنَّ، أَوْ لَوْ وُزِنَّ بِهِنَّ وَزَنَتْهُنَّ؟ سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَا نَفْسِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ» (2) [1: 104]
سیدہ جویریہ بنت حارث ؓ بیان کرتی ہیں : نبی اکرمﷺ میرے پاس تشریف لائے میں اس وقت تسبیح پڑھ رہی تھی۔ پھرآپ اپنے کام کے سلسلے میں تشریف لے گئے پھر دوپہر کے وقت آپ واپس تشریف لائے ‘ تو آپ نے دریافت کیا :کیا تم اس وقت سے اب تک بیٹھی ہوئی ہو ؟ سیدہ جویریہؓ بیان کرتی ہیں۔ میں نے جواب دیا۔ جی ہاں! نبی اکرمﷺ نےفرمایا :کیا میں تمہیں ایسی کلمات نہ دو ں اگر ( انہیں تمہارے پڑھے ہوئے کلمات ) ساتھ ملایا جائے ‘ تو وہ زیادہ ہوں اور اگر ان کا وزن ان کے وزن کے ساتھ ملایا جائے‘ تووہ زیادہ وزنی ہوں ( وہ کلمات یہ ہیں : ) ’’ سبحان اللہ عدد خلقہ ‘‘ اللہ تعالیٰ کی میں اتنی پاکی بیان کرتا ہوں جو اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ہو۔ یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے سبحان اللہ زینۃ عرشہ میں اللہ تعالیٰ کی اتنی پاکی بیان کرتا ہو ‘ جو اس کے عرش کے وزن جتنی ہو۔ یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے ۔ سبحان اللہ رضا نفسہ ( میں اس کی اتنی پاکی بیان کرتا ہوں جو اس کے کلمات کے سیاہی جتنی ہو ) یہ تین مرتبہ پڑھنا ہے۔
قُلْتُ: نَعَمْ، ← «مَا زِلْتِ قَاعِدَةً؟» ← أُسَبِّحُ، ثُمَّ انْطَلَقَ لِحَاجَتِهِ، ثُمَّ رَجَعَ مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ، ← أَتَى عَلَيَّ رَسُولَ اللَّهِ ← جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← كُرَيْبًا ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، ← شُعْبَةُ، ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ ← أَبُو يَعْلَى
Hadith 828
