Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
صیح ابن حبان

Sahih Ibn Hibban

by محمد بن حبان بن أحمد بن حبان بن معاذ بن مَعْبدَ، التميمي، أبو حاتم، الدارمي، البُستي

7,494 Hadith385 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2084

اَخْبَرَنَا اَبُوْ یَعْلٰی، قَالَ: حَدَّثَنَا اَبُوْ خَیْثَمَۃَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِیْرٌ، عَنْ یَّحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ الْاَنْصَارِیِّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: کُنَّا اِذَا کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ سَفَرٍ فَکَانَتْ لَیْلَۃٌ ظَلْمَاءٌ اَوْ لَیْلَۃٌ مَطِیْرَۃٌ اَذَّنَ مُؤَذِّنُ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَوْ نَادٰی مُنَادِیہُ: اَنْ صَلُّوْا فِیْ رِحَالِکُمْ۔ (6:1)

حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں: جب ہم نبی اکرمﷺ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے اور رات انتہائی تاریک ہوتی تھی۔ یا رات کے وقت بارش ہو جاتی‘ تو نبی اکرمﷺ کا مؤذن یہ اعلان کرتا تھا( راوی کو شک ہے شاہد یہ الفاظ ہیں: ) نبی اکرمﷺ کی طرف سے اعلان کرنے والا یہ اعلان کرتا تھا۔ ’’ تم لوگ اپنی رہائشی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو۔‘‘

ابْنِ عُمَرَ ← الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ← جَرِيرٌ ← أَبُو خَيْثَمَةَ ← أَبُو يَعْلَى

Hadith 2084

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2085

اَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَۃُ بْنُ یَحْیٰی، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَھْبِ، قَالَ: اَخْبَرَنِیْ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ، اَنَّ اَبَا النَّجِیْبِ مَوْلٰی عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَہُ، اَنَّ اَبَا سَعِیْدٍ الْخُدْرِیَّ حدَّثَہٗ اَنَّہٗ ذِکْرُ عِنْدَ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الثُّومُ وَالْبَصَلُ، وَقِیلَ: یَا رَسُوْلَ اللہِ، وَاَشَدُّ ذٰلِکَ کُلِّہِ الثُّومُ اَفَنُحَرِّمُہٗ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: کُلُوہُ وَمَنَ اَکَلَہٗ فَلَا یَقْرَبْ ھٰذَا الْمَسْجِدَ حَتّٰی تَذْھَبَ رِیحُہٗ۔ (6:1)

حضرت ابوسعید خدریؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ کی موجودگی میں لہسن اور پیاز کا ذکر کیا گیا۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ(ﷺ‘! لہسن ان میں زیادہ بودار ہے کیا اسے حرام سمجھیں۔ نبی اکرمﷺ کے ارشاد فرمایا: تم لوگ اسے کھاؤ البتہ تم میں سے جو شخص اسے کھاتا ہے وہ ہماری اس مسجد کے قریب اس وقت تک نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔

عِنْدَ رَسُوْلِ اللہِ الثُّومُ وَالْبَصَلُ، وَقِیلَ: ← أَنَّهُ ← اَنَّ اَبَا سَعِیْدٍ الْخُدْرِیَّ ← بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ، اَنَّ اَبَا النَّجِیْبِ مَوْلٰی عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ← عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ

Hadith 2085

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2086

اَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْاَزْدِیُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا اِسْحَاقُ بْنُ اِبْرَاھِیْمَ، قَالَ: اَخْبَرَنَا وَھْبُ بْنُ جَرِیْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ھِشَامٌ الدَّسْتُوَائِیُّ، عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: کُنَّا لَا نَاکُلُ الْبَصَلَ وَالْکُرَّاتَ فَغَلَبَتْنَا الْحَاجَۃُ، فَاَکَلْنَا فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ اَکَلَ مِنْ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃِ الْمُنْتِنَۃِ، فَلَا یَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، فَاِنَّ الْمَلَائِکَۃَ تَتَاَذَّی مِمَّا یَتَاَذَّی بِہِ النَّاسُ۔ (6:1)

حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں: ہم پیاز اور گندنا نہیں کھایا کرتے تھے‘ پھر ہمیں اس کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہم نے اسے کھا لیا۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس بودار درخت( کا پھل ) کھاتا ہے وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے کیونکہ فرشتوں کو بھی اس چیز سے اذیت محسوس ہوتی ہے‘ جس سے انسانوں کو اذیت محسوس ہوتی ہے۔

کُنَّا لَا نَاکُلُ الْبَصَلَ وَالْکُرَّاتَ فَغَلَبَتْنَا الْحَاجَۃُ، فَاَکَلْنَا ← جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ

Hadith 2086

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2087

اَخْبَرَنَا اَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیْدٍ الْمَرْوَزِیُّ بِالْبَصْرَۃِ بِخَبَرٍ غَرِیْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اِسْمَاعِیْلَ الْحَسَّانِیُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ھَارُوْنَ، عَنْ دَاوٗدَ بْنِ اَبِیْ ھِنْدَ، عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ جَابِرٍ: اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَنْھٰی عَنْ اَکْلِ الْکُرَّاثِ وَالْبَصَلِ۔ (6:1)

حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے گندنا اور پیاز کھانے سے منع کیاہے۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ← مُحَمَّدُ بْنُ اِسْمَاعِیْلَ الْحَسَّانِیُّ، ← اَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیْدٍ الْمَرْوَزِیُّ بِالْبَصْرَۃِ بِخَبَرٍ غَرِیْبٍ،

Hadith 2087

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2088

اَخْبَرَنَا اَبُوْ یَعْلٰی، وَالْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیْدِ النَّرسِیُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا یَحْیَی الْقَطَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: اَخْبَرَنِیْ نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ اَکَلَ مِنْ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃِ، فَلَا یَاْتِیَنَّ الْمَسْجِدَ ۔ (6:1)

’’ جو شخص اس درخت(کا پھل) کھا لے وہ مسجد میں ہرگز نہ آئے۔‘‘ حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے:

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← يَحْيَى الْقَطَّانِ، ← عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ← اَبُوْ یَعْلٰی، وَالْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ،

Hadith 2088

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2089

اَخْبَرَنَا اَحْمَدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُثَنّٰی، قَالَ: حَدَّثَنَا اَبُوْ خَیْثَمَۃَ، قَالَ: حَدَّثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ اِبْرَاھِیْمَ، قَالَ: اَخْبَرَنَا ابْنُ جَرِیحٍ، قَالَ: اَخْبَرَنِیْ عَطَاءٌ، اَنَّہٗ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللہِ، یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ اَکَلَ مِنْ ھٰذِہِ الْبَقْلَۃِ، فَلَا یَغْشَنَا فِیْ مَسَاجِدِنَا۔ (6:1)

حضرت جابر بن عبداللہؓ روایت کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ’’ جو شخص اس سبزی کوکھا لے وہ ہماری مساجد میں ہمارے پاس نہ آئے۔‘‘

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَطَاءٌ، اَنَّہٗ ← ابْنُ جَرِیحٍ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← أَبُو خَيْثَمَةَ ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى،

Hadith 2089

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2090

اَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْاَزْدِیُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا اِسْحَاقُ بْنُ اِبْرَاھِیْمَ، قَالَ: اَخْبَرَنَا وَھْبُ بْنُ جَرِیْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ھِشَامٌ الدَّسْتُوَائِیُّ، عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنْ اَکَلَ مِنْ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃِ الْمُنْتِنَۃِ فَلَا یَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، فَاِنَّ الْمَلَائِکَۃَ تَتَاَذَّی مِمَّا یَتَاَذَّی مِنْہُ النَّسُ ۔ (6:1)

حضرت جابر ؓروایت کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ’’ جو شخص اس بودار درخت( کا پھل )کھا لے وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے کیونکہ فرشتوں کو اس چیز سے اذیت محسوس ہوتی ہے‘ جس سے انسانوں کو اذیت محسوس ہوتی ہے۔‘‘

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ

Hadith 2090

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2091

اَخْبَرَنَا اَبُوْ یَعْلٰی، قَالَ: حَدَّثَنَا اَحْمَدُ بْنُ اِبْرَاھِیْمَ النُّکْرِیُّ ھُوَ الدَّوْرَقِیُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَبَانَۃُ بْنُ سَوَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ اَبِی الْجَعْدِ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ اَبِیْ طَلْحَۃَ الْیَعْمُرِیِّ، قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: رَاَیْتُ کَاَنَّ دِیکًا اَحْمَرَ نَقَرَنِیْ نَقْرَۃً اَوْ نَقْرَتَیْنِ، وَلَا اَرٰی ذٰلِکَ اِلَّا لِحُضُوْرِ اَجَلِی، فَاِنْ عَجِلَ بِیْ اَمْرٌ، فَاِنَّ الشُّورٰی اِلٰی ھٰؤُلَاءِ الرَّھْطِ السِّتَّۃِ الَّذِیْنَ تُوُفِّیَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَھُوَ عَنْھُمْ رَاضٍ، وَاِنِّیْ اَعْلَمُ اَنَّ نَاسًا سَیَطْعَنُونَ فِیْ ھٰذَا الْاَمْرِ، اَنَا قَاتَلْتُھُمْ بِیَدِی ھٰذِہِ عَلَی الْاِسْلَامِ، فَاِنْ فَعَلُوا، فَاُولٰئِکَ اَعْدَاءُ اللہِ، الْکُفَّارُ الضُّلَّالُ، وَاِنِّیْ اَشْھَدُ عَلٰی اُمَرَاءِ الْاَمْصَارِ، فَاِنِّیْ اِنَّمَابَعَثْتُھُمْ لِیُعَلِّمُوا النَّاسَ دِینَھُمْ وَسُنَّۃَ نَبِیِّھِمْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَیَقْسِمُوْا فِیْھِمْ فَیْاَھُمْ، وَمَا اَغْلَظَ لِی رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی شَیْءٍ اَوْ مَا نَازَلْتُ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی شَیْءٍ مِثْلَ آیَۃِ الْکَلَالَۃِ حَتّٰی ضَرَبَ صَدْرِی وَقَالَ: یَکْفِیْکَ آیَۃُ الصَّیْفِ الَّتِیْ اُنْزِلَتْ فِیْ آخِرِ سُورَۃِ النِّسَاءِ (یَسْتَفْتُونَکَ قُلِ اللہُ یُفْتِیْکُمْ فِی الْکَلَالَۃِ) (النساء: 176) وَسَاَقْضِیْ فِیْھَا بِقَضَاءٍ یَعْلَمُہُ مَنْ یَّقْرَاُ (وَمَنْ لَّا یَقْرَاُ) ھُوَ مَا خَلَا الْاَبِ( وَکَذَا اَحْسَبُ) اَلَا اِنَّکُمْ اَیُّھَا النَّاسُ تَاْکُلُوْنَ مِنْ شَجَرَتَیْنِ لَا اَرَاھُمَا اِلَّا خَبِیثَتَیْنِ الْبَصَلِ وَالثُّومِ، وَاِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَامُرُ بِالرَّجُلِ یُوجَدُ مِنْہُ رِیحُھَا فَیَخْرُجُ اِلَی الْبَقِیعِ، فَمَنْ کَانَ لَا بُدَّ آکِلَھُمَا فَلْیُمِتْھُمَا طَبْخًا۔ (6:1)

معدان بن ابوطلحہ یعمری بیان کرتے ہیں: حضرت عمر بن خطابؓ نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: میں نے خواب میں دیکھا ہے‘ ایک سرخ رنگ کا مرغ ہے‘ جس نے مجھے ایک مرتبہ یا شاید دو مرتبہ ٹھونگا مارا ہے۔ میرا خیال ہے‘ اس کا مطلب یہ ہے میری موت کا وقت قریب آگیا ہے اگر میں جلد انتقال کر گیا تو شوریٰ کا معاملہ ان چھ افراد کے سپرد ہو گا‘ جب نبی اکرمﷺ اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے‘ تو آپ ان حضرات سے راضی تھے اور مجھے اس بات کا علم ہے کچھ لوگ اس حوالے سے پیچیدگی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ میں اپنے ہاتھ کے ذریعے اسلام پر ان لوگوں کے ساتھ جنگ کروں گا۔ اگر وہ پھر بھی ایسا کریں گے تو وہ اللہ کے دشمن ہیں۔ وہ کفار اور گمراہ لوگ ہیں اور میں مختلف علاقوں کے گورنروں کے بارے میں گواہی دیتا ہوں‘ میں نے ان کو اس لیےبھجوایا تھا تاکہ وہ لوگوں کی دین کی تعلیم دیں اور ان کے نبی کی سنت کی تعلیم دیں اور ان کا مال ان کے درمیان تقسیم کریں اور نبی اکرمﷺ نے کسی بھی چیز کے بارے میں اتنی زیادہ تاکید نہیں کی ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: )میں نے نبی اکرمﷺ سے کسی بھی معاملے میں اتنے زیادہ اہتمام کے ساتھ دریافت نہیں کیا جتنا کلالہ سے متعلق آیت کے بارے میں دریافت کیا: یہاں تک کہ نبی اکرمﷺ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور ارشاد فرمایا: تمہارے لئے گرمی میں نازل ہونے والی ہو آیت کافی ہے‘ جو سورہ النساء کے آخر میں نازل ہوئی تھی۔ ’’ لوگ تم سے دریافت کرتے ہیں: تم فرما دو‘ اللہ تعالیٰ کلالہ کے بارے میں تمہیں یہ حکم دیتا ہے۔‘‘ ( حضرت عمرؓ نے فرمایا) عنقریب میں اس بارے میں ایسا فیصلہ دوں گا‘ جسے وہ شخص جان لے گا‘ جو پڑھ سکتا ہے اور جو نہیں پڑھ سکتا اور ہو (فیصلہ) باپ کے علاوہ (کےلیے) ہوگا۔ اسی طرح میں یہ گمان کرتا ہوں۔ خبردار اے لوگو! تم لوگ ان دو درختوں (کا پھل) کھاتے ہو۔ میں یہ سمجھتا ہوں‘ یہ دونوں خبیث ہیں پیاز اور لہسن اگر نبی اکرمﷺ کو کسی شخص سے اس کی بو محسوس ہوتی تھی‘ تو اس شخص کو بقیع کی طرف بھیج دیا جاتا تھا جس شخص نے ان دونوں کو ضرور کھانا ہو وہ انہی کو پکا کر اس کی بو کو ختم کر دے۔

خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ← مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيِّ، ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← قَتَادَةَ ← شُعْبَةُ، ← شَبَانَةَ بْنِ سَوَّارٍ، ← اَحْمَدُ بْنُ اِبْرَاھِیْمَ النُّکْرِیُّ ھُوَ الدَّوْرَقِیُّ، ← أَبُو يَعْلَى

Hadith 2091

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2092

اَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ: قَالَ حَدَّثَنَا حَرْمَلَۃُ بْنُ یَحْیٰی، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَھْبٍ، قَالَ: اَخْبَرَنِیْ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ، اَنَّ سُفْیَانَ بْنَ وَھْبٍ، حَدَّثَہُ، عَنْ اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَرْسَلَ اِلَیْہِ بِطَعَامٍ مَعَ خُضَرٍ فِیْہِ بَصَلٌ اَوْ کُرَّاتٌ، فَلَمْ یَرَفِیْہِ اَثَرَ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَاَبَی اَنْ یَّاکُلَہٗ فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَامَنَعَکَ اَنْ تَاکُلَ؟ قَالَ: لَمْ اَرْ اَثَرَکَ فَیْہِ یَا رَسُوْلَ اللہِ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اَسْتَحْیِی مِنْ مَلَائِکَۃِ اللہِ وَلَیْسَ بِمُحَرَّمٍ۔ (6:1)

حضرت ابوایوب انصاریؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ نے ان کی طرف کچھ کھانا واپس بھیجا جس میں کچھ سبزیاں تھیں جس میں پیاز اور گندنا بھی تھا۔ حضرت ابو ایوبؓ نے نبی اکرمﷺ کے کھانے میں سے (اس کو) کھانے کا نشان نہیں دیکھا تو انہوں نے خود اس کو کھانے سے انکار کر دیا۔ نبی اکرمﷺ نے ان سے دریافت کیا: تم اس کو کیوں نہیں کھاتے ہو۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ(ﷺ)! مجھے اس میں آپ کے کھانے کا نشان نظر نہیں آیا‘ تو نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: مجھے اللہ کے فرشتوں سے حیا آتی ہے۔ ویسے یہ حرام نہیں ہے۔

اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ ← بَکْرِ بْنِ سَوَادَۃَ، اَنَّ سُفْیَانَ بْنَ وَھْبٍ، ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ← ابْنُ سَلْمٍ،

Hadith 2092

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2093

اَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ، قَالَ: حَدَّثَنَا اَبُوْ قُدَامَۃَ عُبَیْدُ اللہِ بْنُ سَعِیْدٍ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ، حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ اَبِیْ یَزِیدَ، عَنْ اَبِیْہِ، عَنْ اُمِّ اَیُّوْبَ، قَالَتْ: نَزَلَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَتَکَلَّفْنَا لَہٗ طَعَامًا فِیْہِ بَعْضُ الْبُقُوْلِ، فَقَالَ لِاَصْحَابِہٖ: کُلُوْا فَاِنِّیْ لَسْتُ کَاَحَدٍ مِنْکُمْ اِنِّیْ اَخَافُ اَنْ اُوذِیَ صَاحِبِیْ۔ (6:1)

سیدّہ ام ایوبؓ بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرمﷺ ہمارے ہاں مہمان کے طور پر ٹھہرے ہم نے آپ کے لئے کھانا تیار کیا جس میں یہ سبزیاں بھی تھیں‘ تو آپ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا تم لوگ اسے کھا لو کیونکہ میں تمہاری مانند نہیں ہوں مجھے یہ اندیشہ ہے‘( اسے کھا کر ) میں اپنے ساتھی ( فرشتے ) کو اذیت پہنچاؤں گا۔

نَزَلَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللہِ فَتَکَلَّفْنَا لَہٗ طَعَامًا فِیْہِ بَعْضُ الْبُقُوْلِ، ← أُمِّ أَيُّوبَ ← أَبِيهِ ← عُبَيْدِ اللَّهِ1 بْنِ أبي يزيد، ← سُفْيَانَ، ← أَبُو قُدَامَةَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ

Hadith 2093

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2094

اَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْاَزْدِیُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا اِسْحَاقُ بْنُ اِبرَاھِیْمَ، قَالَ: اَخَبَرَنَا النَّصْرُ بْنُ شُمَیْلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ: اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اُتِیَ بَقَصْعَۃٍ مِنْ ثَرِیْدٍ فِیْھَا ثُومٌ، فَلَمَ یَاْ کُلْ مِنْھَا وَاَرْسَلَ اِلٰی اَبِیْ اَیُّوْبَ وَکَانَ اَبُوْ اَیُّوْبَ یَضَعُ یَدَہٗ حَیْثُ یَرٰی یَدَ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَضَعَ یَدَہٗ، فَلَمَّا لَمْ یَرَاَثَرَ یَدِ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَاْکُلْ، فَاَتَی رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَہٗ: اِنِّیْ لَمْ اَرَ اَثَرَ یَدِکَ فِیْھَا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: فِیْھَا رِیحُ الثُّومِ وَمَعِی مَلَکٌ۔ (6:1)

حضرت جابر بن سمرہؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺ کی خدمت میں ثرید کا پیالہ لایا گیا جس میں لہسن بھی تھا تو نبی اکرمﷺ نے اس کو نہیں کھایا۔ آپ نے اس کو حضرت ابو ایوب انصاریؓ کی طرف بھجوا دیا۔ حضرت ابو ایوبؓ اپنا ہاتھ اس جگہ رکھتے تھے‘ جہاں انہیں یہ نظر آتا تھا‘ یہاں نبی اکرمﷺ کے دست مبارک کا نشان ہے‘ جب انہوں نے نبی اکرمﷺ کے دست مبارک کا نشان نہیں دیکھا تو انہوں نے بھی اسے نہیں کھایا پھر وہ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے نبی اکرمﷺ کی خدمت میں عرض کی: میں نے آپ کے دست مبارک کا نشان اس میں نہیں دیکھا۔ نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا: اس میں لہسن کی بو تھی اور میرے ساتھ فرشتہ ہوتا ہے۔

جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّصْرُ بْنُ شُمَیْلٍ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ

Hadith 2094

صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ الْاِ مَامَۃِ وَالْجَمَاعَۃِ · حديث 2095

اَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا اَبُوْبَکْرِ بْنُ اَبِی شَیْبَۃَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیْرَۃِ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ھِلَالٍ الْعَدَوِیِّ، عَنْ اَبِیْ بُرْدَۃَ، عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ، قَالَ: اَکَلْتُ ثُومًا ثُمَّ اَتَیْتُ مُصَلَّی النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُہٗ قَدْ سَبَقَنِیْ بِرَکْعَۃٍ، فَلَمَّا قُمْتُ اَقْضِی وَجَدَ رِیحَ الثُّومِ فَقَالَ: مَنْ اَکَلَ مِنْ ھٰذِہِ الْبَقْلَۃِ، فَلَا یَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا حَتّٰی یَذْھَبَ رِیحُھَا قَالَ الْمُغِیْرَۃُ: فَلَمَّا قَضَیْتُ الصَّلَاۃَ اَتَیْتُہٗ فَقُلْتَ: یَا رَسُوْلَ اللہِ، اِنَّ لِی عُذْرًا فَنَاوِلْنِیْ یَدَکَ فَنَاوَلَنِی فَوَجَدْتُہٗ وَاللہِ سَھْلًا فَاَدْخَلْتُھَا فِیْ کُمِّی اِلٰی صَدْرِی فَوَجَدَہٗ مَعْصُوبًا، فَقَالَ: اِنَّ لَکَ عُذْرًا۔ (6:1)

حضرت مغیرہ بن شعبہؓ بیان کرتے ہیں: میں نے لہسن کھایا پھر میں نبی اکرمﷺ کی جائے نماز پر آیا‘ تو میں نے آپ کو پایا‘ آپ ایک رکعت ادا کر چکے ہیں جب میں باقی رہ جانے والی ایک رکعت ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوا‘ تو آپ کو لہسن کی بو محسوس ہوئی۔ آپ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس سبزی کو کھاتا ہے وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے جب تک اس سبزی کی بو ختم نہیں ہو جاتی۔ حضرت مغیرہؓ بیان کرتے ہیں: جب میں نے نماز مکمل کی تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ(ﷺ)! میری طرف سے معذرت قبول کیجئے اور اپنا دست مبارک میری طرف بڑھائیں۔ نبی اکرمﷺ نے اپنا دست مبارک میری طرف بڑھایا تو اللہ کی قسم! میں نے اسے نرم پایا۔ میں نے اسے اپنی آستین میں سے سینے تک داخل کیا‘ تو آپ کو اس میں پٹی بندھی ہوئی محسوس ہوئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارا عذر( قابل قبول ہے )

الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ ← أَبِي بُرْدَةَ، ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ الْعَدَوِيِّ، ← سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ← وَكِيعٌ، ← اَبُوْبَکْرِ بْنُ اَبِیْ شَیْبَۃَ، ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،

Hadith 2095

chevron_left Previous
123456
Next chevron_right
All Chapters
1. Bab Maja in Alaptda praise Allہ Almighty
    1. Bab Maja in Alaptda praise Allہ Almighty
2. 2- Al-Hamzah with Faa'a
    1. The Book of Revelation
3. The Night Journey
    1. The Night Journey
4. The Science Book
    1. The Science Book
5. The Book of Faith
    1. Chapter of breakfast2. Commissioning section3. Chapter of the virtue of faith4. O for the obligation of faith5. Chapter on what came about the characteristics of the believers6. Chapter on polytheism and hypocrisy7. Chapter comes in the attributes
6. The Book of Righteousness and Kindness
    1. The chapter on charity and enjoining good and forbidding what is wrong2. A door that comes within obedience, and the yoke thereof3. The door of salvation and the work of secret4. Chapter on the right of parents5. The door of joining the womb, and cutting it off6. The gate of the womb7. Chapter Hassan Al-Khakak8. Section of pardon9. Chapter of unveiling of peace and food10. Neighbor's door11. A chapter of righteousness and kindness12. The door of compassion13. Chapter of companionship and encounters
14. The door to sitting on the road
16. The isolation door
7. The Cheat Book
    9. The door is not inviting10. The section of E-mail
7. The Cheat Book
    1. The door of the living2. Chapter of repentance3. Chapter Good thinking of God Almighty4. The door of fear and piety5. Chapter of poverty, asceticism and persuasion6. The door of godliness and trust7. Chapter Recitation of the Qur’an8. Remembrance section
8. The Cheat Book
    1. The section of E-mail2. Chapter on the obligatory ablution3. Chapter on the obligatory ablution4. The door that breaks ablution5. Laughing door6. The door of the pot of washing water7. Chapter of rulings of the side8. The Friday Laundering Door9. The door of washing an unbeliever when he becomes Muslim10. Water gate11. The door of ablution, by virtue of the ablution of a woman12. Door of used water13. The section of the vessels14. Chapter of the skins of the dead15. Captivity section16. The door of tayammum17. The door of sackcloth on the two soles and the like18. Chapter of menstruation and menstruation19. The door of uncleanness and its purification20. Chapter of the purification of uncleanness21. Chapter of redness
9. The Cheat Book
    1. prayer book2. Chapter on the promise of neglecting prayer3. Chapter of prayer timings5. Chapter of the intercourse between the two prayers6. The door of the mosques7. The door to the ears8. Chapter of the terms of prayer9. Chapter of the merit of the five daily prayers10. Chapter of the description of prayer
9. The Book of Prayer
    10. The Book of Prayer11. A chapter in Qunoot12. Chapter of the front and the intercourse13. Chapter: Assuming following the Imam14. The chapter on the event in prayer15. Chapter of what is to be disliked for a worshiper, and what is not honored16. The door of returning prayer17. The door of the tendon18. Bab Al-Nafil19. A chapter in prayer on the bear20. A chapter in the sacrifice’s prayer21. A chapter in Taraweeh22. A chapter in the rising of the night23. Chapter of lost lenders24. The door of prostration for negligence25. The traveler's door26. A chapter on Mari travel27. A chapter in prayer prayer28. The door of the prostration of the Talaw29. The door of Friday prayer30. Gate of the servants31. The door of the lilac prayer32. The door of the prayers of rain33. The door of prayer of fear
10. The funeral book
    1. Chapter on what comes in patience, and the raiment of illnesses and symptoms2. 2 - The door of the sick and what is related to it3. A chapter in the ages of this nation4. A chapter on the remembrance of death mentioning a command to a person to multiply from a remembrance that is distressed by pleasures We ask God for the blessing of5. A chapter in hope6. A chapter on wishing for death7. A chapter in the dying person reciting Surat "Yaseen" to those who attended8. A chapter on the shroud that mentions the matter to one who has ordered his Muslim brother to shroud him well9. A chapter in carrying the funeral and its saying10. A chapter on standing up for funeral11. A chapter in prayer over funeral12. Chapter in the burial13. A chapter on the conditions of the dead in his grave14. A chapter in wanah and its like15. Separation in the graves16. A class on visiting the graves17. A chapter in the martyr