صیح ابن حبان · کتا ب الحج ‹ بَابٌ، مَا يُبَاحُ لِلْمُحْرِمِ، وَمَا لَا يُبَاحُ · حديث 3947
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: «كَانُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا أَحْرَمُوا أَتَوْا الْبَيْتَ مِنْ ظَهْرِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا، وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنِ اتَّقَى} [البقرة: 189]»
حضرت براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں لوگ جب احرام باندھتے تھے، تو وہ گھر کی پشت کی طرف سے آتے تھے ( یعنی حج کے لئے اپنے گھر کی پچھلی طرف سے روانہ ہو تے تھے)، تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں آیت نازل کی: " یہ کوئی نیکی نہیں ہے کہ تم گھروں کے پیچھے والے حصے کی طرف سے آؤ ، بلکہ نیکی اس شخص کی ہے ، جو پر ہیز گاری اختیار کرے"۔
الْبَرَاءِ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← اِسْرَائِیْلُ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ← مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ← النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَکِ
Sahih Ibn Hibban · Hajj book › Chapter, what is permissible for the forbidden, and what is not permissible · Hadith 3947
