صیح ابن حبان · کِتَابُ الْعِلْمِ ‹ کِتَابُ الْعِلْمِ · حديث 121
اَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوْسَی بْنِ مُجَاشِعِ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الْوَالِیْدِ النَّرْسِیُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عَوْفًا یَقُوْلُ سَمِیْتُ قَسَامَۃَ بْنُ زھَیْرٍ یَحَدِّثُ عَنْ اَبِیْ مُوْسیٰ عَنِ النَّبِیِّ صَلّٰی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَثَلُ مَنْ اُعْطِیَ الْقُرْآنَ وَالْاِیمَانَ کَمَثَلِ اُتْرُجَّۃٍ طَیّبِ الرِّیْحِ وَمَثَلُ مَنْ لَمْ یُعْطَ الْقُرْآنَ وَلَمْ یُعْظَ الْاِیمَانَ کَمَثَلِ الْحَنْظَلَۃِ مُرَّۃِ الطَّعْمِ لَا رِیحَ لَھَا وَمَثَلُ مَنْ اُعْطِیَ الْاِیمَانَ وَلَمْ یُعْطَ الْقُرْآنَ کَمَثَلِ التَّمْرَۃِ طَیِّبَۃِ الطَّعْمِ وَلَا رِیحَ لَھَا وَمَثَلُ مَنْ اُعْطِیَ الْقُرْآنَ وَلَمْ یُعْطَ الْاِیمَانَ کَمَثَلِ الرِیْحَاتَۃِ مُرَّۃِ الطُّعْمِ طَیّبَۃِ الرِّیْحِ ۔(1:2)
ضرت ابوموسیٰ ؓ ‘ نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’جس شخص کو قرآن اور ایمان دیاجائے ‘ اس شخص کی مثال ناشپاتی کی طرح ہے ‘ جس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے ‘ اور خوشبو بھی اچھی ہوتی ہے ‘ اور جس شخص کو قرآن بھی نہ دیا جائے ‘ اور ایمان بھی نہ دیا جائے اس کی مثال حنظلہ نامی بوٹی کی طرح ہوتی ہے ‘ جس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے ‘ اور اس کی خوشبو بھی نہیں ہوتی ‘‘۔ جس شخص کو ایمان دیا جائے ‘ لیکن (قرآن کا علم ) نہ دیا جائے ‘ اس کی مثال کھجور کی طرح ہے ‘ جس کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے ‘لیکن اس کی خوشبو نہیں ہوتی۔ اور جس شخص کو (قرآن کا علم دیا جائے ) اور اسے ایمان نہ دیا جائے اس کی مثال ریحانہ نامی بوٹی کی طرح ہوتی ہے ‘ جس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے ‘ لیکن خوشبو اچھی ہوتی ہے۔
النَّبِيِّ ← اَبِیْ مُوْسیٰ ← سَمِیْتُ قَسَامَۃَ بْنُ زھَیْرٍ ← عَوْفًا ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← الْعَبَّاسُ الْوَالِیْدِ النَّرْسِیُّ ← عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ
Hadith 121
