صیح ابن حبان · کِتَابُ الرَّقَائقِ ‹ بَابُ قِرَاءَۃِ الْقرْآنِ · حديث 787
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ (1) : أَحَدَّثَكُمْ شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبَّاسٍ (2) الْجُشَمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ سُورَةً فِي الْقُرْآنِ ثَلَاثُونَ آيَةً تَسْتَغْفِرُ لِصَاحِبِهَا حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ: {تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ} [الملك: 1] ؟ فَأَقَرَّ بِهِ أَبُو أُسَامَةَ وَقَالَ: نَعَمْ (3) . [1: 80] لِصَاحِبِهَا"، أَرَادَ بِهِ ثَوَابَ قِرَاءَتِهَا، فَأَطْلَقَ الِاسْمَ عَلَى مَا تَوَلَّدَ مِنْهُ وَهُوَ الثَّوَابُ، كَمَا يُطْلَقُ اسْمُ السُّورَةِ نَفْسِهَا عَلَيْهِ. وَكَذَلِكَ قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَبَرِ أَبِي أُمَامَةَ (1) أَرَادَ بِهِ ثَوَابَ الْقُرْآنِ، وَثَوَابَ الْبَقَرَةِ، وَآلِ عِمْرَانَ، إِذِ الْعَرَبُ تُطْلِقُ فِي لُغَتِهَا اسْمَ مَا تَوَّلَدَ مِنَ الشَّيْءِ عَلَى نَفْسِهِ كَمَا ذَكَرْنَاهُ.
حضرت ابو ہریرہ ؓ ‘نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بیشک قرآن میں ایک سورۃ ہے ‘ جس کی تیس آیات ہیں۔ یہ سورۃ اپنے حافظ کے لئے دعائے مغفرت کرتی رہے گی‘یہاں تک کہ اس شخص کی مغفرت ہو جائے گی ۔ ( وہ سورت یہ ہے ) تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ تو ابو اسامہ نے ان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا: جی ہاں۔ ( امام ابن حبان ؒ فرماتے ہیں: ) نبی اکرمﷺ کا یہ فرمان ’’ وہ اپنے ساتھی ( یعنی باقاعدگی سے پڑھنے والے یا حافظ ) کیلئے دعاء مغفرت کرتی ہیں‘‘ اس سے مراد اس کی قرأت کا ثواب ہے ‘ تو یہاں اسم کا اطلاق ‘ اس سے حاصل ہونے والے نتیجے پر کیا گیا ہے اور وہ ثواب ہے۔ جس طرح سورت کے اسم کا اطلاق اس کے نفس وجود پر بھی ہوتا ہے۔ اس طرح حضرت ابو امامہ ؓ کے حوالے سے منقول روایت میں نبی اکرمﷺ کے فرمان سے مراد قرآن ‘ سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران پڑھنے کا ثواب ہے کیونکہ عرب اپنے محاورے میں ( بعض اوقات ) کسی اسم کا اطلاق اس سے حاصل ہونے والے بتیجے پر کرتے ہیں جیسا کہ ہم پہلے یہ ذکر کر چکے ہیں۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ ← قَتَادَةَ ← قُلْتُ لِأَبِي أُسَامَةَ أَحَدَّثَكُمْ شُعْبَةُ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ
Sahih Ibn Hibban · The Cheat Book › Chapter Recitation of the Qur’an · Hadith 787
