صیح ابن حبان · کتاب السیر ‹ بَابُ الْخُرُوجِ، وَكَيْفِيَّةِ الْجِهَادِ · حديث 4754
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ، عَنْ صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا»، قَالَ: وَكَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً، أَوْ جَيْشًا بَعَثَهُمْ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ، وَكَانَ صَخْرٌ رَجُلًا تَاجِرًا، وَكَانَ يَبْعَثُ تِجَارَتَهُ فِي أَوَّلِ النَّهَارِ فَأَثْرَى وَأَصَابَ مَالًا
حضرت صخر غامدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے اللہ ! میری امت کے صبح کے کاموں میں ان کے لیے برکت رکھ دے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ جب کوئی مہم یا لشکر روانہ کرتے تھے، تو آپ ﷺ ان کو دن کے ابتدائی حصے میں روانہ کرتے تھے۔ (راوی بیان کرتے ہیں) حضرت صخر غامدی رضی اللہ عنہ ایک تاجر تھے وہ دن کے ابتدائی حصے میں اپنی تجارت کا سامان بھجوادیا کرتے تھے۔ وہ صاحب حیثیت بھی ہو گئے اور انہیں بہت سا مال بھی حاصل ہو گیا۔
صَخْرٍ الْغَامِدِيِّ، ← عُمَارَةَ بْنِ حَدِيدٍ، ← يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ← هُشَيْمٌ ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ،
Sahih Ibn Hibban · Biography › The Exit Door, and how to strive · Hadith 4754
