صیح ابن حبان · کتاب الجنائز ‹ فَصْلٌ فِي الشَّهِيدِ · حديث 3195
أَخْبَرَنَا بن قتيبة حدثنا بن أَبِي السَّرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ بن أَخِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ الْمَدَنِيِّ1 عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ ظَلَمَ مِنَ الْأَرْضِ شِبْرًا طَوَّقَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ". قَالَ مَعْمَرٌ: وَبَلَغَنِي عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فهو شهيد" 2. قَالَ اَبُوْ حَاتِمٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ : رَوٰی ھٰذَا الْخَبَرَ اَصْحَابُ الزُّھْرِیِّ الثِّقَاتُ الْمُتْقِنُونَ ، فَاتَّفَقُوا کُلُّھُمْ عَلٰی رِوَایَتِھِمْ ھٰذَا الْخَبَرَ عَنِ الزُّھْرِیِّ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ زَیْدٍ ، خَلَا مَعْمَرٍ وَّحْدَہٗ ، فَاِنَّہٗ اُدْخِلَ بَیْنَ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَبَیْنَ سَعِیْدِ بْنِ زَیْدِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَھْلِ ، وَاَخَافُ اَنْ یَّکُوْنَ ذٰلِکَ وَھْمًا ، وَقَدْ قَالَ مَعْمَرٌ فِیْ ھٰذَا الْخَبَرِ بَلَغَنِیْ عَنِ الزُّھْرِیِّ فَیُشَبِّہُ اَنْ یَّکُوْنَ سَمِعَہٗ مِنْ بَعْضِ اَصْحَابِہٖ عَنِ الزُّھْرِیِّ فَالْقَلْبُ اِلٰی رِوَایَۃِ اُولَئِکَ اَمْیَلُ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرمﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: " جو شخص ظلم کے طور پر ایک بالشت زمین ہتھیائے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سات زمینوں جتنا وزنی طوق اس کے گلے میں ڈالے گا۔" معمر نامی راوی بیان کرتے ہیں:زہری کے حوالے سے یہ حدیث ہم تک پہنچی ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: " جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے۔" ( امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:) اس روایت کو زہری کے ثقہ اور متقن شاگردوں نے نقل کیا ہے اور ان سب کا اس روایت کو زہری کے حوالے سے طلحہ بن عبداللہ کے حوالے سے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہہ سے نقل کرنے پر اتفاق ہے۔ صرف معمر نے اختلاف کیا ہے انہوں نے طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہہ کے درمیان عبدالرحمٰن بن سہل نامی راوی کا ذکر کیا ہے۔ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ انہیں اس بارے میں وہم ہوا ہے کیونکہ معمر نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں جسے زہری کے حوالے سے یہ روایت پہنچی ہے، تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہوں نے یہ روایت زہری کے کسی شا گرد سے سنی ہو۔ اس لئے ذہن دوسرے حضرات کی طرف زیادہ مائل ہے۔
الزُّهْرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ← مَعْمَرٌ: وَبَلَغَنِي ← "مَنْ ظَلَمَ مِنَ الْأَرْضِ شِبْرًا طَوَّقَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ". ← رَسُولِ اللَّهِ ← سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ الْمَدَنِيِّ1 ← طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ بن أَخِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← بن أَبِي السَّرِيِّ ← بن قتيبة
Hadith 3195
