صیح ابن حبان · کتاب الحدود ‹ بَابُ حَدِّ الشُّرْبِ · حديث 4445
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، وَمَنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ»
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرمﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص شرب پیے اسے کوڑے مارو جو دوبارہ پیے اسے پھر کوڑے مارو اگر وہ پھر پیے تو پھر کوڑے مارو اگر وہ پھر ایسا کرے تو اسے قتل کر دو “۔ (امام ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ) اس روایت میں مذکور متعین علت ہو سکتا ہے یہ ہو کہ اگر وہ پھر شراب پیے تو اس کا مطلب یہ ہو گا: اس نے اللہ تعالیٰ کے حرام قرار دینے کے حکم کو قبول نہیں کیا۔
النَّبِيِّ ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ← أَبُو يَعْلَى
Hadith 4445
