صیح ابن حبان · کتا ب الحج ‹ بَابٌ مَوَاقِيتُ الْحَجِّ · حديث 3764
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ، كُلُّهُنَّ فِي ذِي الْقَعْدَةِ: عَمْرَةُ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ، وَعُمْرَةٌ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ، وَعُمْرَةٌ مِنَ الْجِعْرَانَةِ حِينَ قَسَّمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ، وعمرة مع حجته1.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے چار عمرے کئے ہیں وہ سب ذیقعد ہ کے مہینے میں تھے۔ ایک عمرہ حدیبیہ سے کیا تھا جو ذیقعدہ کے مہینے میں ہوا۔ ایک اس سے اگلے سال ذیقعد ہ کے مہینے میں کیا تھا۔ ایک عمرہ جعرانہ سے کیا تھا جب آپ نے غزوہ حنین کے مال غنیمت کو تقسیم کیا تھا یہ بھی ذیقعدہ میں ہوا تھا ایک عمرہ آپ نے حج کے ہمراہ کیا تھا۔
قَتَادَةَ ← هَمَّامٌ، ← هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،
Sahih Ibn Hibban · Hajj book › Chapter of the times of Hajj · Hadith 3764
