صیح ابن حبان · کتا ب الحج ‹ بَابٌ التَّمَتُّعُ · حديث 3920
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ1، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ وَذَكَرَ أَبُو يَعْلَى آخَرَ مَعَهُ قَالَا: سَمِعْنَا يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ أَنَّهُ حَجَّ مَعَ مَوَالِيهِ، قَالَ: فَأَتَيْتُ أُمَّ سَلَمَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِنِّي لَمْ أَحُجَّ قَطُّ، فَبِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ بِالْعُمْرَةِ أَمْ بِالْحَجِّ؟ قَالَتِ: ابْدَأْ بِأَيِّهِمَا شِئْتَ، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُ صَفِيَّةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، فَسَأَلْتُهَا، فَقَالَتْ لِي مِثْلَ مَا قَالَتْ، قَالَ: ثُمَّ جِئْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، فَأَخْبَرْتُهَا بِقَوْلِ صَفِيَّةَ، فَقَالَتْ لِي أُمُّ سَلَمَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "يَا آلَ مُحَمَّدٍ مَنْ حَجِّ مِنْكُمْ فَلْيُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فِي حَجَّةٍ" 2. [78:1] قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَبُو عِمْرَانَ هَذَا اسْمُهُ أَسْلَمُ أبو عمران من ثقات أهل مصر
ابو عمران بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے غلاموں کے ہمراہ حج کیا وہ بیان کرتے ہیں : میں اُمّ المومنین سیّدہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عر ض کی: اے اُمّ المومنین ! میں نے کبھی حج نہیں کیا تھا، تو کیا میں عمرے سے آغاز کروں یا پہلے حج کر لوں ؟ سیّدہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم ان دونوں میں سے جسے چاہو پہلے کر لو، وہ بیان کرتے ہیں: پھر میں اُمّ المومنین سیّدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی خد مت میں حاضر ہوا۔ میں نے ان سے اس بار ے میں دریافت کیا: انہوں نے بھی مجھے وہی جواب دیا جو سیّدہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا تھا۔ وہ کہتے ہیں : پھر میں سیّدہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا ، میں نے انہیں سیّدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے بیان کرے بارے میں بتایا، تو سیّدہ اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ بات ارشاد ر فرماتے ہوئے سنا ہے۔ " اے محمد کے گھر والو! تم میں سے جو شخص حج کرے وہ حج میں عمرے کا بھی ذکر کرے(یعنی تلبیہ پڑھتے ہوئے ایسا کرے )۔ (امام ابن حبان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:) ابو عمران نامی راوی کا نام اسلم ابو عمران ہے اور یہ مصر سے تعلق رکھنے والے ثقہ راوی ہیں۔
أَبُو عِمْرَانَ ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← أَبُو يَعْلَى آخَرَ مَعَهُ، ← حَيْوَةُ، ← الْمُقْرِئُ ← أَبُو خَيْثَمَةَ ← أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى،
Sahih Ibn Hibban · Hajj book › The door to enjoyment · Hadith 3920
