صیح ابن حبان · کِتَابُ الصَّلوٰۃِ ‹ بَابُ النَّوَافِلِ · حديث 2510
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَ: سَأَلْتُهَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا قَاعِدًا، وَلَيْلًا طَوِيلًا قَائِمًا، فَإِذَا صَلَّى قَاعِدًا رَكَعَ قَاعِدًا، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا رَكَعَ قَائِمًا» (1) . [4: 1]
عبد اللہ بن شقیق ، سیّدہ عائشہ ؓ کے بارے میں بیان کرتے ہیں: میں نے ان سے نبی اکرمﷺ کی نماز کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرمﷺ رات کے وقت بیٹھ کر طویل نماز ادا کرتے تھے اور کھڑے ہو کر طویل نماز ادا کرتے تھے جب آپ بیٹھ کر نماز ادا کرتے تھے، تو بیٹھے ہوئے ہی رکوع میں چلے جاتے تھے اور جب آپ کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے تھے، تو قیام کی حالت میں رکوع میں جاتے تھے۔
صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ ← سَأَلْتُهَا ← عَائِشَةَ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، ← خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ← وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ،
Hadith 2510
