شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ و هو باب في الخوف من الله تعالى ـ { إنما ذلكم الشيطان يخوف أولياءه فلا تخافوهم و خافون إن كنتم مؤمنين } · حديث 971
970 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا إسحاق بن أحمد الكارزي ثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل ثنا سفيان بن وكيع ثنا أبو بكر يعني ابن عياش عن الأعمش عن زيد بن وهب قال : خرجنا في سرية فإذا رجل في أجمة نائم مغطى الرأس قال فأنبهناه و قلنا لأنت في موضع مخيف فما تخاف فيه ؟ فكشف عن رأسه و قال : إني لأستحي منه أن يراني أخاف أحدا سواه رواه أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق قال : خرجنا في ليلة مخوفة فمررنا برجل نائم في أجمة قد قيد فرسه وهي ترعى عند رأسه فأيقظناه و قلنا له : تنام في هذا المكان ؟ قال : فرفع رأسه و قال : إني لأستحي من ذي العرش أن يعلم أني أخاف شيئا دونه
ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن بشران نے ، ان کو اسحٰق بن احمد کارزی نے ، ان کو عبداللہ بن احمد بن حنبل نے ، ان کو سفیان بن وکیع نے ، ان کو ابو بکر نے، یعنی ابن عیاش نے ، ان کو اعمش نے، ان کو زید بن وہب نے ، وہ کہتے ہیں کہ : ہم لوگ ایک جہاد ی مہم میں نکلے ، یکا یک ہم نے دیکھا کہ ایک گھاٹی میں ایک آدمی سر منہ ڈھکے سو رہا ہے ۔ ہم نے اس کو جگایا ۔ ہم نےاس سے کہا کہ آپ خوفناک جگہ پرہیں کیا آپ کو اس جگہ سے ڈرنہیں لگتا ۔ اس نے سر منہ سے کپڑا ہٹایا اور فرمایا کہ مجھے اس بات سےحیاآتی ہے کہ میرا خدا مجھے اس حالت میں دیکھے کہ میں اس کے سوا کسی اور سے ڈر رہاہوں ۔ اس کو ابو معاویہ نے اعمش سے روایت کیا ہے ، ان کو شقیق نے ، وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک ڈراؤنی رات میں نکلے ، یکایک ہمارا ایک آدمی کے ساتھ گذر ہوا جو ایک گھاٹی میں سویا ہوا تھا ۔اس نے اپنا گھوڑا باندھ رکھا تھا جو کہ اس کے سر کے پاس چر رہا تھا ۔ ہم نے اسے جگایا اور اس سے کہا کہ آپ ایسی خطر نکاجگہ پر سورہے ہیں ؟ فرمایا کہ مجھے حیاآتی ہے عرش والے سے کہ وہ یہ دیکھے کہ میں اس کے سواکسی اور شے سے بھی ڈرتا ہوں ۔
زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو بَکْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ ← سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← إسحاق بن أحمد الكارزي ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ
Shuab ul Iman · Tenth of the people of faith › And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers. · Hadith 971
