شعب الإيمان · الرابع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في حدب النبي صلى الله عليه و سلم على أمته و رأفته بهم ـ · حديث 1443
1443 - و فيما أخبرناه أبو عبد الرحمن السلمي قال : قال الفارسي : انظر هل وصف الله عز و جل أحدا من عباده بهذا الوصف من الشفقة و الرحمة التي وصف بها حبيبه صلى الله عليه و سلم ألا تراه في القيامة إذا اشتغل الناس بأنفسهم كيف يدع حدث نفسه و يقول أمتي أمتي يرجع إلى الشفقة عليهم و يقول : إني أسلمت نفسي إليك فافعل بي ما شئت و لا تردني في شفاعتي في عبادك و هذا الحديث الذي ورد في شفاعته يوم القيامة قد مضى ذكره في هذا الكتاب
ان روایات میں سے ہے جن کی ہمیں خبر دی ابو عبدالرحمٰن سلمی نے کہتے ہیں کہ حضرت فارسی نے فرمایا۔ دیکھیے کیا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں میں سے کسی ایک بندے کی شفقت اور رحمت کے بارے میں اس طرح تعریف فرمائی ہے جس طرح اس نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف فرمائی ہے ، کیا آپ دیکھتے نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہ قیامت میں جب سب لوگوں کو اپنی اپنی پڑی ہو گی، کیسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بات چھوڑ کر امتی امتی پکار رہے ہوں گے یہ بات امت پر آپ کی شفقت کی دلیل ہے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کی بارگاہ میں یہ عرض کریں گے کہ میں نے تو اپنے نفس کو آپ کے حوالے کر دیا ہے ۔ جو چاہیں آپ میرے ساتھ سلوک کریں لیکن اے میرے رب میری امت کے بارے میں میری سفارش رد نہ کرنا جو کہ تیرے ہی بندے ہیں۔ اور یہ حدیث جو قیامت میں آپ کی شفاعت کے بارے میں وارد ہوئی ہے تحقیق اس کا ذکر اس کتاب میں گذر چکا ہے ۔
أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ← و فيما
Shuab ul Iman · Fourteenth of the people of faith › Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them · Hadith 1443
