شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ فصل · حديث 1075
1074 - و قد أخبرنا أبو محمد عبد الله بن يحيى بن عبد الجبار السكري ببغداد أنا إسماعيل بن محمد الصفار ثنا عباس بن عبد الله الترقفي ثنا أبو عبد الرحمن المقرئ ثنا نافع بن يزيد و ابن لهيعة و كهمس بن الحسن و همام بن يحيى عن قيس بن الحجاج الزرقي عن حنش عن ابن عباس قال : كنت رديف النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا غلام أو يا بني أو لا أعلمك كلمات ينفعك الله بهن ؟ قلت : بلى قال : احفظ الله يحفظك احفظ الله تجده أمامك تعرف إلى الله في الرخاء يعرفك في الشدة إذا سألت فاسأل الله و إذا استعنت فاستعن بالله قد جف القلم بما هو كائن فلو أن الخلق كلهم جميعا أرادوا أن ينفعوك بشيء لم يقضه الله لك لم يقدروا عليه و إن أرادوا أن يضروك بشيء لم يقضه الله عليك لم يقدروا عليه و اعمل لله بالشكر في اليقين و اعلم أن الصبر على ما تكره خير كثير و أن النصر مع الصبر و أن الفرج مع الكرب و أن مع العسر يسرا
ہمیں خبر دی ابو محمد عبداللہ بن یحییٰ بن عبدالجبارسکری نے بغداد میں ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو عباس بن عبداللہ ترقفی نے ان کو ابو عبدالرحمٰن مقری نے ان کو نافع بن یزید نے اور ابن لہیعہ اور کہمس بن حسن نے اور ہمام بن یحییٰ نے ان کو قیس بن حجاج زرقی نے ان کو حنش نے ان کو ابن عباس نے فرماتے ہیں کہ میں سواری پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لڑکے یا فرمایاتھا کہ اے بیٹے ۔ کیا میں آپ کو کچھ ایسے کلمات نہ سکھلاؤں جن کے ساتھ اللہ آپ کو نفع دے گا میں نے کہا جی ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ اللہ کے حکم کی حفاظت کر اللہ تیری حفاظت کرے گا ۔ اللہ کے حکم کی حفاظت کر تو اس کو اپنے آگے پائے گا۔ راحت میں تو اللہ کی پہچان رکھ اللہ تعالیٰ تجھے سختی میں پہچان رکھے گا ۔ اور جب تو کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ سے مانگنا ، اور جب تو مدد طلب کرے تو اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنا قلم سوکھ چکا ہے ہر اس فیصلے کے ساتھ جو ہونا تھا اگر ساری مخلوق تجھے نفع پہنچانا چاہیں جس کا اللہ نے تیرے لئے فیصلہ نہ کیا ہو تو وہ اس پر قادر نہیں ہوں گے ۔ اور اگر سارے لوگ مل کر تجھے نقصان پہچانا چاہیں کسی ایسی بات کا جس کا للہ نے تیرے خلاف فیصلہ نہ کیا ہو وہ اس پر قادر نہیں ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ کے لئے یقین کے ساتھ شکر کا عمل کر۔ اور یقین جان کہ جو حالت تجھے نا پسند ہو اس پر صبر کرنے میں خیر کثیر ہے ۔ اور بے شک مدد صبر کے ساتھ ہے ۔ اور کشادگی فراخی کرب اور تکلیف کے ساتھ ہے اور بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے ۔
كنت رديف النبي صلى الله عليه و سلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← حنش ← قيس بن الحجاج الزرقي ← نافع بن يزيد و ابن لهيعة و كهمس بن الحسن و همام بن يحيى ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ← عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أبو محمد عبد الله بن يحيى بن عبد الجبار السكري ← و قد
Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Season · Hadith 1075
