شعب الإيمان · کتاب ‹ فصل في معرفة الله عز و جل و معرفة صفاته و أسمائه ـ · حديث 101
101 - حدثنا محمد بن عبد الله الحافظ أنبأ أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ و أبو جعفر محمد بن صالح قالا : ثنا الحسين بن الفضل ثنا محمد بن سابق ثنا أبو جعفر الرازي عن الربيع بن أنس عن أبي العالية عن أبي بن كعب : أن المشركين قالوا : يا محمد ! انسب لنا ربك فأنزل الله عز و جل : { قل هو الله أحد * الله الصمد } قال : الصمد : الذي لم يلد و لم يولد و لم يكن له كفوا أحد لأنه ليس شيء يولد إلا سيموت و ليس شيء يموت إلا سيورث و أن الله تبارك و تعالى لا يموت و لا يورث و لم يكن له كفوا أحد لم يكن له شبيه و لا عدل و ليس كمثله شيء
ہمیں حدیث بیان کی ہے محمد بن عبداللہ حافظ نے وہ کہتے ہیں خبر دی ہے ابو عبداللہ محمد بن یعقوب حافظ نے اور ابو جعفر محمد بن صالح نے دونوں کہتے ہیں ہمیں حدیث بیان کی ہے حسین بن فضل نے وہ کہتے ہیں ہمیں حدیث بیان کی ہے محمد بن سابق نے وہ کہتے ہیں ہمیں حدیث بیان کی ہے ابو جعفر رازی نے ربیع بن انس سے انہوں نے ابو العالیہ سے انہوں نے ابی بن کعب سے کہ مشرکین نے کہا اے محمد اپنے رب اک ہمارے سامنے نسب بیان کرو۔ اللہ تعالیٰ یہ آیت ناز فرمائی ۔ ( قل ھو اللہ احمد اللہ الصمد ) فرما دیجئے اللہ ایک ہے اللہ صمد ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا صمد وہ ہوتا ہے ( الصمد الذی لم یلد و لم یولد و لم یکن لہ کفوا احدا) جو نہ کسی کو جنے اور نہ ہی اس کو کوئی جنے اور کوئی ایک بھی اس کس ہمسر نہ ہو۔ کیونکہ جو بھی پیدا ہوتا وہ مرتا بھی ہے اور جو مرتا ہے اس کی جگہ کوئی اور بھی اتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ نہ ہی مرے گا نہ اس کی جگہ کوئی لے ۔ نہ ہی کوئی اس کے برابر ہے نہ ہی کوئی اس کے مشابہ ہے ۔ نہ ہی برابر ہے کوئی شئی اس کی مثل نہیں ہے ۔
أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: أَنَّ الْمُشْرِكِينَ ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ ← أبو جعفر الرازي ← مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ الْفَضْلِ،
Shuab ul Iman · Book › Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names · Hadith 101
