شعب الإيمان · الرابع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في براءة نبينا صلى الله عليه و سلم في النبوة ـ · حديث 1479
1479 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أحمد بن جعفر ثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل حدثني أبي ثنا هشيم ثنا سيار ثنا يزيد الفقير عن جابر بن عبد الله قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أعطيت خمسا لم يعطهن أحد قبلي كان كل نبي يبعث إلى قومه خاصة و بعثت إلى كل أحمر و أسود و أحلت لي الغنائم و لم تحل لأحد قبلي و جعلت لي الأرض طيبا و طهورا أو مسجد فأيما رجل أدركته الصلاة صلى حيث كان و نصرت بالرعب بين يدي مسيرة شهر و أعطيت الشفاعة
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو احمد بن جعفر نے ان کو عبداللہ بن احمد بن حنبل نے ان کو ہشیم نے ان کو سیار نے ان کو یزید فقیر نے ان کو جابر بن عبداللہ نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ کہ مجھے پانچ چیزیں دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی رسول کو نہیں دیا گیا تھا۔ (1)۔۔ ہر نبی اپنی امت کی طرف خاص طور پر بھیجا جاتا تھا جب کہ میں ہر کالے اور گورے کی طرف بھیجا گیا ہوں۔ (2) ۔۔۔ میرے لیے غنیمتیں حلال کر دی گئی ہیں جب کہ مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں کی گئی تھی۔ (3) اور میرے لئے ساری زمین پاک اور پاک کرنے والی بنا دی گئی ہے یا فرمایا مسجد بنادی گئی ہے جب ادمی کو جہاں نماز کا وقت وہ جائے وہ وہیں نماز پڑھ سکتا ہے جہا ں ہو۔ (4)۔۔۔ اور میں رعب کے ساتھ مددد یا گیا ہوں مہینے بھر کی مسافت تک۔ (5)۔۔۔ اور میں شفاعت کبریٰ کا حق دیا گیا ہوں۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← يَزِيدَ الْفَقِيرِ ← سَيَّارٍ، ← هُشَيْمٌ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Fourteenth of the people of faith › A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood · Hadith 1479
