شعب الإيمان · الثامن و الستون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في إكرام الضيف · حديث 9586
9587 - أخبرنا أبو أحمد عبد الله بن محمد بن الحسن المهرجاني أنا أبو بكر محمد بن جعفر المزكي نا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم البوشنجي نا ابن بكير نا مالك بن أنس عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبي شريح الكعبي : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : من كان يؤمن بالله و اليوم الآخر فليقل خيرا أو ليصمت و من كان يؤمن بالله و اليوم الآخر فليكرم جاره و من كان يؤمن بالله و اليوم الآخر فليكرم ضيفه جائزته يوم و ليلة و الضيافة ثلاثة أيام فما كان بعد ذلك فهو صدقة و لا يحل له أن يثوى عنده حتى يحرجه أخرجه البخاري في الصحيح من حديث مالك قال : أبو سليمان الخطابي رحمه الله قوله : جائزته يوم و ليلة معناه أنه يتكلف له إذا نزل به الضيف يوما و ليلة فيتحفه و يزيده في البر على ما يحضره في سائر الأيام و في اليومين الأخريين يقدم له ما حضر فإذا مضى الثلاث فقد مضى حقه فإن زاد عليها استوجب به أجر الصدقة
ہمیں خبر دی ابو احمد عبداللہ بن محمد بن حسن مہر جانی نے ان کو ابو بکر محمد بن جعفر مزکی نے ان کو ابو عبداللہ محمد بن ابراہیم بو شجخی نے ان کو ابن بکیر نے ان کو مالک بن انس نے سعید بن ابو سعید مقبری سے انہوں نے ابو شریح کعبی سے یہ کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ کے ساتھ اور یوم آخرت کے ساتھ ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے ۔ اور جو شخص اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کا اکرام ایک دن رات بطور انعام و احسان کے اور مہمانی تین دن رات ہوتی ہے اس کے بعد جو کچھ ہے وہ صدقہ ہے او رمہمان کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ وہ اس کے پاس اتنی دیر ٹھہرے کہ وہ اس کو نکال دے۔ اس کو بخاری نے نقل کیا ہے صحیح میں حدیث مالک سے اور ابو سلیمان خطابی نے کہا کہ حضور ﷺ کا یہ قول کا مطلب یہ ہے کہ صاحب خانہ ایک رات دن اس کی مہمان داری کا خاص اہتمام کرے اور تکلف اور کوشش سے کھالا کھلائے جب مہمان آئے عام دنوں کے مقابل میں اس کے ساتھ نیکی کرنے میں مبالغہ کرے اور آخری دو دونوں میں وہ چیز اس کو پیش کرے جو اس کو میسر ہو یا موجود ہو جب تین دن اسی طرح گزر جائیں تو اسکا حق پورا ہو چکا اگر اس پر بھی زیادہ کرے گا تو اس کے ساتھ صدقہ کرنے کا اجر و اجب ہوتا رہے گا۔
أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ، ← سَعِیْدِ بْنِ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْمَقْبُرِیِّ ← مالک بن أنس ← ابْنُ بُکَيْرٍ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي ← أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِهْرَجَانِيُّ،
Shuab ul Iman · Sixty-eighth people of faith › And it is a door in honoring the guest · Hadith 9586
