شعب الإيمان · السابع و الستون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في إكرام الجار ـ · حديث 9562
9563 - و أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال : نا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ قال : نا جامع بن أبي حامد المقري قال : كنا ناتي عبد الله بن عمر فيسقينا لبنا حارا فأتيناه يوما فسقانا لبنا باردا قال : قلنا له : تسقينا لبنا حارا فما لك سقيتنا لبنا باردا ؟ قال : إن في الغنم كلبا فتنحيت عنها قال : و غلام له يسلخ شاة فقال : إذا فرغت فابدأ بجارنا اليهودي ثم حدث قليلا ثم قال : إذا فرغت فابدأ بجارنا اليهودي قال : قلنا : كم تذكر اليهودي قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يوصينا بالجار حتى ظننا أنه سيورثه
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ محمد بن یعقوب حافظ نے ان کو جامع بن ابو حامد مقری نے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عبداللہ بن عمرو کے پاس آتے تھے وہ ہمیں گرم گرم دودھ پلاتے تھے حسب عادت ایک روز ہم ان کے پاس آئے تو انہوں نے ہمیں ٹھنڈا دودھ پلایا۔ لہذا ہم نے ان سے کہا کہ ہمیشہ آپ ہمیں گرم دودھ پلاتے تھے کیا ہوا آپ نے ہمیں اب ٹھنڈا دودھ پلایا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ بکریوں میں حفاظتی کتا رکھا ہوا تھا میں ان سے ایک طرف ہو جاتا تھا ان کا ایک غلام تھا جو کہ بکری کی کھال اتار رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا جب کھال اتار کر فارغ ہو جاؤ تو ہمارے یہودی پڑوسی کو کوئی گوشت پہلے دینا اس کے بعد انہوں نے تھوری سی بات کی یا کہا مختصرسی بات کی ۔ اس کے بعد پھر انہوں نے کہا کہ جب تم فارغ ہو جاؤ تو پہلے ہمارے یہودی پڑوسی کو پہلے گوشت دو ہم لوگوں نے پوچھا کہ آپ نے یہودی کا کتنا تذکرہ کریں گے فرمایا کہ رسول اللہﷺ ہمیں پڑوسی کے بارے میں وصیت کرتے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ وہ اس کو وارث بنا دیں گے ۔
جامع بن أبي حامد المقري ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ← و،
Shuab ul Iman · Sixty-seventh of the people of faith › And it is a door in honoring the neighbor · Hadith 9562
