شعب الإيمان · الثالث و الخمسون من شعب الإيمان ‹ فصل في حجاب النساء و التغليظ في سترهن ـ · حديث 7818
7818 - أخبرنا أبو طاهر الفقيه نا أبو عثمان عمرو بن عبد الله البصري نا أبو أحمد محمد بن عبد الوهاب أنا سليمان بن حرب نا حماد بن سلمة نا أبو جعفر الخطمي عن عمارة بن خزيمة بن ثابت قال : كنا مع عمرو بن العاص في حج أو عمرة فلما كنا بمر الظهران إذا امرأة في هودجها واضعة يدها على هودجها فلما نزل دخل الشعب و دخلنا معه فقال : كنا في هذه الشعب مع رسول الله صلى الله عليه و سلم و إذا غربان كثيرة فيها غراب أعصم أحمر المنقار و الرجلين فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم لا يدخل الجنة من النساء إلا كقدر هذا الغراب في هذه الغربان
ہمیں خبر دی ابو طاہر فقیہ نے ان کو ابوعثمان عمرو بن عبداللہ بصری نے ان کو ابو احمد محمد بن عبدالوہاب نے ان کو سلیما بن حرب نے ان کو حماد بن سلمہ نے ان کو ابو جعفر خطمی نے ان کو غمارہ بن خزیمہ بن ثابت نے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک مرتبہ حج وعمرے کے سفر میں حضرت عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ جب ہم مقام مرظہران میں پہنچے تو دیکھا کہ ایک عورت اپنے اونٹ پر کجاوے میں بیٹھی تھی اس نے اپنا ہاتھ کجاوے کے اوپر رکھا ہواتھا۔ حضرت عمرو بن العاص جب اترے تو گھاٹی میں داخل ہو گئے ہم لوگ بھی ان کے ساتھ داخل ہو گئے ۔ انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگ اسی گھاٹی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اچھانک دیکھا تو یہاں پر بہت سارے کوے جمع ہو گئے تھے ان کووں میں سفید کوا اٹھا جس کی چونچ اور پیری سرخ تھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ کر فرمایا جنت میں عورتیں داخل نہیں ہوں گی مگر ایسے کوئے کی مقدار میں ان تمام کووں میں ۔
عُمَارَۃَ بْنِ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتِ ← أَبُو جَعْفَرٍ الْخَطْمِيُّ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ← أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ، ← أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ
Shuab ul Iman · Fifty-third of the people of faith › A chapter on the veil of women and the thickening of their coverings · Hadith 7818
