شعب الإيمان · الثالث و الخمسون من شعب الإيمان ‹ فصل في حجاب النساء و التغليظ في سترهن ـ · حديث 7806
7806 - أخبرنا أبو الحسن العلوي أنا أبو الفضل العباس بن محمد بن قوهيار نا محمد بن يزيد نا إبراهيم بن سليمان الزيات نا بحر بن كثير عن يحيى بن أبي كثير عن عكرمة عن ابن عباس قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم المخنثين من الرجال و المذكرات من النساء قال : أخرجوهم من البيوت و قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن خير شبابكم من تشبه بشيوخكم و شر شيوخكم من تشبه و شر نسائكم من تشبه برجالكم و شر رجالكم من تشبه بنسائكم تفرد به بحر بن كثير السقا عن يحيى بهذه الزيادات
ہمیں خبر دی ابو الحسن علوی نے ان کو ابوالفضل عباس بن محمد بن قوہیار نے ان کو محمد بن یزید نے ان کو ابراہیم بن سلیمان زیات نے ان کو بحر بن کثیر نے ان کو یحییٰ بن ابو کثیر نے ان کو عکرمہ نے ان کو ابن عباس نے وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی تھی مردوں میں سے ان لوگوں کو جو ہیجڑوں جیسے بنتے ہیں اور ان عورتوں کو مردوں جیسی بنتی ہیں۔ فرمایا ان لوگوں کو (سزا کے طور پر ) اپنے گھروں سے نکال دو ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ تمہارے بہترین جوان وہ ہیں جو ( عادات واطور میں ) تمہارے بزرگوں کی مشابہت بناتے ہیں ۔ اور تمہاری بدترین بزرگ وہ ہیں جو جوانوں سے مشابہ بنتے ہیں اور تمہاری بری عورتیں وہ ہیں جو تمہارے مردوں جیسی بنتی ہیں اور تمہارا بدتر مرد وہ ہیں جو تمہاری عورتوں جیسے بنتے ہیں ۔ بحر بن کثیر نے اس اضافے کے نقل کرنے میں یحییٰ سے تفرد کیا ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← بَحْرُ بْنُ كَثِيرٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ الزَّيَّاتُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ← أَبُو الْفَضْلِ الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُوهْيَارٍ ← أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ
Shuab ul Iman · Fifty-third of the people of faith › A chapter on the veil of women and the thickening of their coverings · Hadith 7806
