شعب الإيمان · الثالث و الخمسون من شعب الإيمان ‹ فصل في حجاب النساء و التغليظ في سترهن ـ · حديث 7794
7794 - أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن المقري أنا الحسن بن محمد بن إسحاق نا يوسف بن يعقوب نا سليمان بن حرب نا حماد بن زيد عن أيوب عن أبي قلابة قال : قال أنس بن مالك أنا أعلم الناس بهذه الأشياء لما أهديت زينب إلى النبي صلى الله عليه و سلم كانت معه في البيت و صنع طعاما فجاء القوم فكانوا في البيت فجعل رسول الله صلى الله عليه و سلم يخرج و القوم مكانهم ثم يرجع و هم قعود فأنزل الله عز و جل : { يا أيها الذين آمنوا لا تدخلوا بيوت النبي إلا أن يؤذن لكم إلى طعام غير ناظرين إناه ولكن إذا دعيتم فادخلوا } قرأها إلى قوله : { فاسألوهن من وراء حجاب } فضرب الحجاب و قام القوم رواه البخاري في الصحيح عن سليمان بن حرب
ہمیں خبر دی ابواالحسن علی بن محمد مقری نے ان کو حسن بن محمد بن اسحٰق نے ان کو یوسف بن یعقوب نے ان کو سلیمان بن حرب نے ا ن کو حماد بن زید نے ان کو ایوب نے ان کو ابو قلابہ نے وہ کہتے ہیں کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا میں سب لوگوں سے ان چیزوں کو زیادہ جانتا ہوں۔ کہ جب زینب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ کی گئی اور گھر میں ان کے ساتھ رہنے لگی آپ نے ولیمہ کا کھانا تیار کروایا لوگ آ ئے وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں بیٹھے رہ گئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم باہر چلے گئے تو بھی لوگ وہی وہ بیٹھے رہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر گئے تو بھی وہ بیٹھے ہوئے تھے (مسلسل مہمانوں کے بیٹھنے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دشواری پیش آ رہی تھی ۔) اللہ تعالی ٰ نے یہ آیت اتاری۔ يايها الذين آمنوا لاتدخلوا بيوتا النبي الآان يؤذن لكم الى طعام غير ناظرین اناه ولكن اذا دعيم فادخلوا. تا. فاسئلوهن من وراء حجاب (احزاب 53)اے ایمان والومت داخل ہوا کرو نبی علیہ السلام کے گھروں میں ہاں مگر یہ ہے کہ اگر تمہارے لئے اجازت مل جائے کھانے کی مگر اس کے پکنے کا انتظار نہ کریں۔ اور جب بلائے جاؤ تو داخل ہوا کرو۔ (یہ لمبی آیت انس رضی اللہ عنہ سے یہاں سے آخر تک پڑھی ) چیز مانگ لیا کریں ازواج مطہرات سے پردے کے پیچھے سے۔ اس آیت کے بعد پردہ مقرر کر دیا گیا اور لوگ اٹھ کر چلے گئے ۔ بخاری نے اس کو روایت کیا ہے صحیح میں سلیمان بن حرب سے ۔
أَبِي قِلَابَةَ، ← أَيُّوبَ، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ← يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ← الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أبو الحسن علي بن محمد بن المقري
Shuab ul Iman · Fifty-third of the people of faith › A chapter on the veil of women and the thickening of their coverings · Hadith 7794
