شعب الإيمان · السابع و العشرون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في المرابطة في سبيل الله عز و جل · حديث 4288
4288 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال أخبرني أبو النضر الفقيه نا محمد بن نصر ح قال : و أخبرني إبراهيم بن عصمة بن إبراهيم نا أبي فالا : نا يحيى بن يحيى أنا عبد العزيز بن أبي حازم عن أبيه عن بعجة بن عبد الله بن بدر عن أبي هريرة : عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : من خير معاش الناس لهم رجل ممسك عنان فرسه في سبيل الله يطير على متنه كلما سمع هيعة أو فزعه طار عليه ينبغي القتل و الموت من مظانة أو رجل في غنيمة في رأس شعبة من هذه الشعاب أو بطن واد من هذه الأودية يقيم الصلاة و يؤتي الزكاة و يعبد ربه حتى يأتيه اليقين ليس من الناس إلا في خير رواه مسلم في الصحيح عن يحيى بن يحيى
ہمیں خبر دی ابوعبداللہ حافظ نے وہ کہتے ہیں کہ مجھے خبر دی ابوالنضر فقیہ نے ان کو محمد بن نصر نے ’’ح“ وہ کہتے ہیں کہ مجھے خبر دی ابراہیم بن عصمہ بن ابراہیم نے ان کو ان کے والد نے وہ کہتے ہیں کہ ان کو یحییٰ بن یحییٰ نے ان کو عبدالعزیز بن ابوحازم نے ان کو ان کے والد نے ان کو بعجہ بن عبداللہ بن بدر نے ان کو ابوہریرہ نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ فرماتے ہیں۔ کہ لوگوں میں بہترین زندگی والا وہ شخص ہے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی باگ تھامے ہوئے کھڑا ہے۔ جب بھی کوئی خطرے کی آواز سنتا ہے یا ڈر کی بات سنتا ہے گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر اس کے تعاقب میں ہوا میں اڑ جاتا ہے۔ اور اس پر سوار ہو کر قتل کے یا موت کے تعاقب میں اڑ جاتا ہے اور خطرے کی جگہ پہنچ جاتا ہے یا وہ آدمی جو اپنی بکریوں کا ریوڑ لئے ہوئے کسی گھاٹی کے سرے پر ان گھاٹیوں میں سے ٹھہرا ہوا ہے یا ان وادیوں میں سے کسی وادی کے بطن میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے وہیں نماز قائم کرتا ہے زکوٰۃ بھی دیتا ہے اپنے رب کی عبادت بھی کرتا ہے یہاں تک کہ اس کے پاس موت آ جاتی ہے۔ نہیں ہے وہ لوگوں میں مگر خیر میں اور بھلائی میں۔اس کومسلم نے روایت کیا ہے صحیح میں یحییٰ بن یحییٰ سے۔
مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ ← أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Twenty-seventh of the people of faith › And it is a door in the maintenance for the sake of God Almighty · Hadith 4288
