شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في ترك التعمق في القرآن · حديث 2645
2645 - أخبرناه أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو العباس محمد بن يعقوب ثنا محمد بن إسحاق الصغاني ثنا روح بن عباده ثنا موسى بن عبيدة حدثني عبد الله بن عبيدة حدثني سهل بن سعد الساعدي قال : خرج علينا رسول الله صلى الله عليه و سلم و نحن نقترئ يقرئ بعضنا بعضا فقال : الحمد لله كتاب الله فيكم وأجد فيكم الأخيار فيكم الأحمر و الأسود اقرؤا و اقرئوا قبل أن يأتي قوم يقرؤنه يقومونه يقيمون حروفه كما يقام السهم لا يجاوز تراقيهم يتعجلون أجره و لا يتأجلونه
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ، ان کو ابو العباس محمد بن یعقوب نے ، ان کو محمد بن اسحاق صغانی نے ، ان کو روح بن عبادہ نے ، ان کو موسیٰ بن عبیدہ نے وہ کہتے ہیں کہ مجھے حدیث بیان کی ہے عبداللہ بن عبیدہ نے، ان کو حدیث بیان کی ہے سہل بن سعد سعدی نے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشریف لائے جب کہ ہم ایک دوسرے کو پڑھا رہے تھے ۔ یعنی بعض ہمارا بعض کو پڑھا رہا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اللہ کاشکر ہے کہ اللہ کی کتاب تمہارے اندر موجود ہے اور پاتا ہوں اخیار اور بہترین لوگوں کو ۔ تم لوگوں میں گورے بھی ہیں اور کالے بھی ہیں ۔ قرآن مجید کو پڑھ اور ایک دوسرے کو پڑھاؤ۔ اس وقت سے پہلے کہ وہ لوگ آجائیں جو اس کو پڑھیں گے، اس کو کھڑا کریں گے اور اس کے حروف کو سیدھا کریں گے ۔ جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے۔ قرآن مجید ان کی ہنسلیوں سے تجاروز نہیں کرے گا (یعنی نیچے اتر کر دل میں جگہ نہیں پکڑے گا) اس کی اجرت دنیا میں لے لیں ، اسے آخرت کے لئے نہیں چھوڑیں گے۔
سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدَةَ، ← موسى بن عبيدة ← رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ← أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › A chapter on letting go deeper in the Qur’an · Hadith 2645
