شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ فصل في ترك المباهاة بقراءة القرآن · حديث 2621
2621 - و قد أنبأني محمد بن موسى بن الفضل أجازة أن أبو عبد الله الصفار ثنا أحمد بن محمد بن مهران الأصبهاني ثنا أبو الوليد خلف بن الوليد ثنا المحاربي عن بكر بن خنيس عن ضرار بن عمرو عن الحسن قال : قرأ القرآن ثلاثة رجل أخذه بضاعة ينقله من مصر إلى مصر إلى مصر يطلب به ما عند الناس وقوم قرؤوا القرآن و حفظوا حروفه و ضيعوا حدوده و استزلوا به الولاه و استطالوا به على أهل بلادهم فقد كثر هذا الضرب في حملة القرآن لا كثرهم الله و رجل قرأ القرآن فتداوى بدواء القرآن فوضعه على داء قلبه فسهر ليله و عملت عيناه تسربلوا الحزن و ارتدوا بالخشوع ذكروا في محاريبهم و اخفوا في برانسهم فبهم يسقي الله الغيث و ينزل النصر و يرفع البلاء و الله لهذا الضرب في حملة القرآن أقل من الكبريت الأحمر
اور تحقیق مجھے خبر دی ہے محمد بن موسیٰ بن فضل نے بطور اجازت کے ان کو خبر دی ہے ابو عبداللہ صفار نے ان کو احمد بن محمد بن مہران اصفہانی نے ان کو ابو الولید خلف بن ولید نے ان کو محاربی نے ان کو بکر بن خنیس نے ان کو ضرار بن عمرو نے ان کو حسن نے فرماتے ہیں کہ تین طرح کے لوگوں نے قرآن کو پڑھا ہے ایک تو وہ آدمی جس نے اس کو سامان تجارت کی طرح لیا ہے وہ اسے ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرتا رہتا ہے اس کے ذریعے وہ مال طلب کرتا ہے جو لوگوں کے پاس ہے دوسرے وہ لوگ ہیں جنہوں نے قرآن پڑھا ہے اور اس کے الفاظ کی حفاظت کی ہے اور اس کی حدود کو ضائع کر دیا ہے اور اس کے ذریعے انہوں نے حکمرانوں کو بہکایا ہے اور اس کے ذریعے اپنے اہل شہر پر اپنی برتری دکھائی ہے یہ قسم حاملین قرآن میں بہت ہے اللہ ان کی تعداد کو زیادہ نہ کرے ۔اور ایک وہ آدمی بھی ہے جس نے قرآن پڑھا ہے اور اس نے قرآن کی دواء کے ساتھ علاج کیا ہے یعنی اس کو اپنے دل کی بیماری پر استعمال کیا ہے اور اپنی راتوں کو جاگا ہے اور اپنی آنکھیں کام میں لگ گئی ہیں کہ انہوں نے حزن و غم کا لباس پہن لیا ہے اور خشوع کا چادر اوڑھ رکھا ہے اپنےحجروں محرابوں میں اس کو یاد کرتے ہیں اور اپنی ٹوپیوں کے نیچے (عاجزی کرتے ہوئے ) چھپ گئے ہیں انہیں (نیک لوگوں کی ) بدولت اللہ تعالیٰ بارش برساتا ہے انہیں کے بسبب مدد خدا وندی اترتی ہے اور مصیبت دور ہوتی ہے ۔ اللہ کی قسم لوگوں کی قسم حاملین قرآن میں یاقوت احمر سے بھی کم ہے ۔
الْحَسَنِ، ← ضرار بن عمرو ← بكر بن خنيس ← الْمُحَارِبِيُّ2 ← أبو الوليد خلف بن الوليد ← أحمد بن محمد بن مهران الأصبهاني ← محمد بن موسى بن الفضل أجازة أن أبو عبد الله الصفار ← و قد
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Chapter on leaving boasting about reading the Qur’an · Hadith 2621
