شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ تخصيص سورة الإخلاص بالذكر · حديث 2537
2537 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنا أبو عمرو بن السماك ثنا عبد الرحمن بن محمد بن منصور ثنا يحيى بن سعيد ثنا يزيد بن كيسان ثنا أبو حازم عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم احشدوا فإني اقرأ عليكم فحشد من حشد فخرج نبي الله صلى الله عليه و سلم فقرأ عليهم { قل هو الله أحد } ثم دخل فقال بعضنا لبعض أنا نرى هذا الخير جاءه من السماء فلذلك الذي أدخله ثم خرج نبي الله صلى الله عليه و سلم فقال : إني قلت لكم سأقرأ عليكم ثلث القرآن ألا و إنها تعدل ثلث القرآن أخرجه مسلم من حديث يحيى القطان
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ، ان کو ابو عمرو بن سماک نے ، ان کو عبدالرحمٰن بن محمد بن منصور نے، ان کو یحییٰ بن سعید نے، ان کو یزید بن کیسان نے ، ان کو ابو حازم نے ، ان کو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اکٹھے ہو جاؤ۔ بے شک میں تمہارے سامنے پڑھوں گا جس نے انتظام کیا۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم باہر تشریف لائے اور لوگوں کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےقل ھواللہ احد پڑھی ، پھر اندر چلے گئے ۔ ہم میں سے بعض نے بعض سے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خبر آسمان سے آئی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس یہی چیز ہے جس کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اندر چلے گئے ہیں ۔ پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا: کہ میں نے تم لوگوں سے کہا تھا کہ میں عنقریب تمہارے سامنے ایک تہائی قرآن پڑھوں گا۔ ہوشیار ہو جاؤ یہی ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ۔ اس کو مسلم نے نقل کیا ہے یحییٰ بن قطان کی روایت سے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبُو حَازِمٍ ← يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ، ← أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Assigning Surat Al-Ikhlas to mention · Hadith 2537
