شعب الإيمان · العاشر من شعب الإيمان ‹ فصل ـ · حديث 995
994 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أحمد بن عبيد الصفار ثنا معاذ بن المثنى ثنا القعنبي ثنا سليمان بن بلال عن جعفر بن محمد عن عطاء بن أبي رباح أنه سمع عائشة زوج النبي صلى الله عليه و سلم تقول : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا كان يوم ذا ريح و غيم عرف ذلك في وجه رسول الله صلى الله عليه و سلم فأقبل و أدبر فإذا مطرت سري عنه و ذهب عنه ذلك قالت : فسألته فقال : إني خشيت أن يكون عذابا سلط على أمتي و يقول : إذا رأى المطر رحمه الله ـ و في رواية موسى رحمه فقط و قال : عرف ذلك في وجهه رواه مسلم في الصحيح عن عبد الله بن مسلمة القعنبي و أخرجه البخاري من حديث ابن جريج عن عطاء
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ، ان کو ابو بکر بن اسحاق فیقیہ نے ، ان کو موسیٰ بن حسن نے ، ان کو عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے اور ہمیں خبر دی ہے علی بن احمد بن عبدان نے ، ان کو احمدبن عبید صفار نے ، انکو صفار نے ، ان کو معاذ بن مثنیٰ نے ، ان کو قعنبی نے ، ان کو سلیمان بن بلال نے ، ان کو جعفر بن محمد نے ان کو عطاء بن ابی رباح نے ، انہوں نے سنا سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ، فرماتی ہیں کہ : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ انور پر پریشانی واضح دکھائی دیتی تھی جب تیز آندھی یا بادل کا دن ہوتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یشانی کی وجہ سے کبھی اندر آتے ، کبھی باہر جاتے اور جس وقت وہ ختم ہو جاتی تو آپ کی پریشانی ختم ہو جاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہو جاتے ۔ فرماتی ہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : انی خشیت ان یکون عذاباً سلط علی امتی ۔ مجھے ڈر لگنے لگتا ہے کہ یہ آنے والا کہیں کوئی عذاب نہ ہو جو میری امت پر مسلط کیا گیا ہو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دریں اثناء جب بارش کو دیکھتے تو فرماتے رحمۃ اللہ ۔۔۔۔۔۔ اللہ اس کو رحمت بنائے۔ اور موسیٰ کی روایت میں فقط رحمۃ ہے ۔ اور وہ فرماتے ہیں کہ خوف آپ کے چہرے سے پہچانا جاتا تھا ۔ اس کو امام مسلم نے صحیح میں عبداللہ بن مسلمہ فعنبی سے روایت کیا ہے ۔ اور اس کو بخاری نے ابن جریج کی حدیث سے ، انہوں نے عطاء سے نقل کیا ہے ۔
عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ← الْقَعْنَبِيُّ ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Hadith 995
