شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ ذكر سورة يس · حديث 2465
2465 - أخبرنا أبو نصر بن قتادة أنا أبو العباس الضبعي ثنا الحسن بن علي بن زياد ثنا إسماعيل بن أبي أويس ح و أخبرنا أبو ذر عبد بن أحمد بن محمد المالكي بمكة ثنا أبو عبد الله بشر بن محمد بن عبد الله المزني أنا محمد بن عبد الرحمن الشامي ثنا إسماعيل بن أبي أويس ثنا محمد بن عبد الرحمن بن أبي بكر الجدعاني من قريش من بني تميم من أهل مكة عن سليمان بن مرقاع الجندي عن هلال عن الصلت أن أبا بكر الصديق رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : سورة يس ( تدعى من التوراة ) في التوراة تدعى المعمة قيل و ما المعمة ؟ قال : نعم صاحبها بخير الدنيا و الآخرة و تكابد عنه بلوى الدنيا و تدفع عنه أهوال الآخرة و تدعى الدافعة القاضية تدفع عن صاحبها كل سوء و تقضي له كل حاجة من قرأها عدلت له عشرين حجة و من سمعها عدلت له ألف دينار في سبيل الله من كتبها ثم شربها أدخلت جوفة ألف دواء و ألف نور و ألف يقين و ألف بركة و ألف رحمة و نزعت عنه كل غل و داء تفرد به محمد بن عبد الرحمن هذا عن سليمان و هو منكر
ہمیں خبر دی ابو نصرہ بن قتادہ نے ان کو ابو العباس ضبعی نے ان کو حسن بن علی بن زیاد نے ان کو اسماعیل بن ابو اویس نے (ح) اور ہمیں خبر دی ابو ذر عبد بن احمدبن محمد مالکی نے مکہ مکرمہ میں ان کو ابو عبداللہ بشر بن محمد بن عبداللہ مزنی نے ان کو محمد بن عبدالرحمٰن شامی نے ان کو اسماعیل بن ابو اویس نے ان کو محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی بکر جدعانی نے قریش سے بنو تمیم سے اہل مکہ سے سلمان بن مرقاع جندی سے ہلال سے اس نے صلت سے یہ کہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرما تھا ۔ سورۃ یٰسین کو توراۃ میں معمہ کہا جاتا ہے ۔ کہا گیا کہ معمہ کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا جی ہاں صاحب یٰسین دنیا اور آخرت کی بھلائی اور خیر کے رہتا ہے اور دنیا آزمائشیں اور مصیبتیں اس سے تھک جاتی ہیں اور آخرت کے ہول اور ڈر اس سے رفع ہو تے ہیں اور دفع کرنے والی اور فیصلہ کرنے کے نام سے پکاری جاتی ہے صاحب یٰسین سے ہر برائی دفع ہوتی ہے اور اس کی ہر حاجت پوری ہوتی ہے جو شخص اسے پڑھ لیتا ہے اس کے لیے بیس حج کے برابر ہو جاتی ہے اور جو شخص اس کو سنتا ہے اس کے لیے ہزار دینار اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے برابر ہوتی ہے جو شخص اس کو لکھ کر پھر اس کو پی جائے اس کے پیٹ میں ہزار دو ا داخل ہوتی ہے اور ہزار روشنی اور ہزار یقین اور ہزار برکت اور ہزار رحمت اور کھینچ لیا جاتا ہے اس سے ہر کھوٹ اور ہر بیماری منفرد ہوا اس کے ساتھ محمد بن عبدالرحمٰن اس نے نقل کی سلیمان سے وہ منکر ہے۔
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › Surah Yaseen mentioned · Hadith 2465
