شعب الإيمان · التاسع عشر من شعب الإيمان ‹ ذكر سورة الكهف · حديث 2441
2441 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ ثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب ثنا يحيى بن محمد بن يحيى و محمد بن عبد الوهاب الفراء و محمد بن الحجاج أبو جعفر و جعفر بن محمد قالوا : ثنا يحيى بن يحيى أنا أبو خيثمة عن أبي إسحاق عن البراء قال : كان رجل يقرأ سورة الكهف و عنده فرس مربوط بشطنين فتغشته سحابة فجعلت تدور و تدنو و جعل فرسه ينفر منها فلما أصبح أتى النبي صلى الله عليه و سلم فذكر ذلك له فقال : تلك السكينة تنزلت للقرآن رواه مسلم في الصحيح عن يحيى بن يحيى و أخرجه البخاري عن عمرو بن خالد عن أبي خيثمة زهير بن معاوية
ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ محمد بن یعقوب نے ان کو یحییٰ بن محمد بن یحییٰ نے اور محمد بن عبدالوہاب فراء نے اور محمد بن حجاج ابو جعفر اور جعفر بن محمد نے انہوں نے کہا ہمیں حدیث بیان کی ہے یحییٰ بیان کی ہے یحییٰ بن یحییٰ نے ان کو ابو خیثمہ نے ان کو ابو اسحٰق نے براء سے انہوں نے کہا ۔ ایک آدمی سورۃ کہف پڑھ رہا تھا اور اس کے پاس ایک گھوڑا بندھا ہوا تھا دو رسیوں دو باگوں کے ساتھ ۔ اس آدمی کو ایک بادل نے ڈھانپ لیا چنانچہ بادل گھومنے لگا اور قریب آگیا اور گھوڑا اس سے ڈرنے لگا جب صبح ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور ان سے اس بات کا ذکر کیا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ سکینہ تھی جو قرآن کی وجہ نازل ہوا ۔ اس مسلم نے صحیح میں یحییٰ بن یحییٰ سے روایت کیا ہے اور بخاری نے اس کو عمر و بن خالد سے اس نے ابو خیثمہ زہیر بن معاویہ سے۔
Shuab ul Iman · Nineteenth of the people of faith › He mentioned Surat Al-Kahf · Hadith 2441
