Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
شعب الإيمان

Shuab ul Iman

by Imam Baihaqee

11,260 Hadith471 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ باب في الرجاء من الله تعالى و فيه فصول ـ · حديث 1067

1066 - أخبرنا أبو عبد الرحمن السلمي قال : سمعت نصر بن أحمد بن يعقوب العطار يقول سمعت أبا محمد البلاذري يقول : سمعت يوسف بن الحسين يقول : قال ذو النون : الخوف رقيب العمل و الرجاء شفيع المحن

ہمیں خبر دی ابو عبدالرحمٰن سلمی نےانہوں نے سنا نصربن محمد بن احمد بن یعقوب عطار سے وہ کہتے ہیں کہ میں سنا ابو محمد بلاذی سے کہتے تھے کہ میں نے سنا یوسف بن حسین سے وہ کہتے تھے کہ ذوالنون مصری نے فرمایا: خوف خدا عمل کا نگران ہے اور امید محنتوں کی سفارشی ہے ۔

ذو النون الخوف رقيب العمل و الرجاء شفيع المحن ← يُوسُفُ بْنُ الْحُسَيْنِ ← أبا محمد البلاذري ← نصر بن أحمد بن يعقوب العطار ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters · Hadith 1067

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ باب في الرجاء من الله تعالى و فيه فصول ـ · حديث 1068

1067 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال سمعت أبا بكر الحفيد يقول سمعت جدي يعني العباس بن حمزة يقول سمعت ذا النون المصري يقول : عرف المطيعون عظمتك فخضعوا وسمع بجودك بجودك فطمعوا

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو بکر حفید نے ان کو ان کے دادا عباس بن حمزہ نے ان کو ذوالنون مصری نے فرماتے ہیں ہ۔ (اے اللہ) اطاعت شعاروں نے تیری عظمت کو پہچانا لہذا وہ جھک کر عاجزی کرنے لگے ، اور گنہگاروں نے تیرا جو دو سخا دیکھا تو طمع و امید کرنے لگے۔

عرف المطيعون عظمتك فخضعوا وسمع بجودك بجودك فطمعوا ← ذَا النُّونِ الْمِصْرِيَّ ← جدي يعني العباس بن حمزة ← أبا بكر الحفيد ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters · Hadith 1068

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ باب في الرجاء من الله تعالى و فيه فصول ـ · حديث 1069

1068 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال سمعت أبا بكر محمد بن عبد الله الواعظ يقول : سمعت الحسن بن علي بن سلام يقول : سمعت يحيى بن معاذ يقول : إن كان قد صغر في جنب عطائك عملي فقد كبر في جنب رجائك أملي

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو بکر محمد بن عبداللہ الواعظ نے ان کو حسن بن علی بن سلام نے ان کو یحییٰ بن معاذ نے فرماتے ہیں اگر چہ تیری عطا کے پہلو میں میرا عمل بہت چھوٹا ہے مگر تیر ی امید کے پہلو میں میری آرزو تو بڑی ہے ۔

يَحْيَى بْنَ مُعَاذٍ ← الحسن بن علي بن سلام ← أبا بكر محمد بن عبد الله الواعظ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters · Hadith 1069

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ باب في الرجاء من الله تعالى و فيه فصول ـ · حديث 1070

1069 - أخبرنا أحمد بن محمد الماليني ثنا أبو عمر عبد الله بن محمد ابن عبد الوهاب قال : سمعت أبا بكر بن إبراهيم بن الصباح يقول : سمعت يحيى بن معاذ الرازي يقول : لقد رجوت ممن ألبسني بين الأحياء ثوب عافيته أن لا يعذبني بعد الممات و قد عرفت جود رأفته إلهي ! إن كنت غير مستأهل لما أرجو من رحمتك فأنت أهل أن تجود على المذنبين بفضل سعتك إلهي ! لولا ما عرفت من عدلك ما خفت من عذابك و لولا ما عرفت من فضلك ما رجوت ثوابك إلهي ! إن كنت لا تعفو إلا أهل طاعتك فإلى من يفزع المذنبون ؟ و إن كنت لا ترحم إلا أهل تقواك فبمن يستغيث المسيئون ؟

ہمیں خبر دی احمد بن محمد مالینی نے ان کو ابو عمر و عبداللہ بن محمد بن عبدالوہاب نے ان کو ابو بکر بن ابراہیم بن صباح نے ان کو یحییٰ بن معاذ نے فرماتے ہیں (تحقیق) میں نے اس ذات سے امید قائم کی ہے جس نے زندوں کے مابین مجھے اپنی عافیت کا لباس پہنایا ہے کہ وہ مجھے میری موت کے بعد عذاب نہ دے۔ (تحقیق) میں اس کی شفقت کی سخاوت کو پہچان چکا ہوں۔ الٰہی اگر میں اس رحمت کا مستحق اور اہل نہیں ہوں جس کی میں تیری رحمت سے امید کرتا ہوں تو (پرواہ نہیں) تو تو گنہگاروں پر اپنے فضل کی وسعت کے ساتھ سخاوت کرنے کا اہل ہے ۔ اے میرے معبود اگر میں تیرے انصاف کو پہچانتا تو تیرے عذاب سے نہ ڈرتا۔ اور اگر میں تیرے فضل کو پہچانتا تو تیرے ثواب کی امید نہ رکھتا ۔ اے میرے معبود اگر آپ صرف اپنی اطاعت کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں تو پھر گنہگار گھبرا کر کس کے پاس جائیں ؟ اور اگر آپ اپنے تقوے والوں کو ہی صرف رحم کرتے ہیں تو پھر بغیر تقوے والے کس کے آگے فریاد کریں۔

يحيى بن معاذ الرازي ← أبا بكر بن إبراهيم بن الصباح ← أبو عمر عبد الله بن محمد ابن عبد الوهاب ← أحمد بن محمد الماليني

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters · Hadith 1070

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ باب في الرجاء من الله تعالى و فيه فصول ـ · حديث 1071

1070 - سمعت أبا محمد بن يوسف يقول : سمعت منصور بن محمد بن إبراهيم الفقيه يقول : سمعت محمد بن محمد بن عبد الله الزيدي يقول : قال بعض الحكماء في مناجاته : إلهي لو أتاني الخبر أنك غير قابل دعائي و لا سامع شكواي ما تركت دعاءك ما بل ريقي لساني أين يذهب الفقير إلا إلى الغني ؟ و أين يذهب الذليل إلا إلى العزيز ؟ أنت أغنى الأغنياء و أعز الأعزاء يا رب

میں نے سنا ابو محمد بن یوسف سے انہوں نے سنا منصور بن محمد بن ابراہیم فقیہ سے انہوں نے محمد بن محمد بن عبداللہ زیدی سے فرماتے ہیں کہ بعض حکماء نے اپنی مناجات میں کہا تھا۔ اگر میرے پاس یہ خبر بھی آ جائے کہ آپ میری دعا قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی میری شکایت سنیں گے تو بھی میں آپ سے دعا مانگنا نہیں چھوڑوں گا جب تک میرا لعاب دہن میری زبان کو تر رکھے گا ۔کیونکہ فقیر غنی ہی کے پاس جاتا ہے۔ اور بغیر عزت والے کے پاس جاتا ہے ، کمزور طاقتور کے پاس جاتا ہے ۔ آپ تو غنیوں کے غنی ہیں اور سب عزت والوں سے بڑی عزت والے ہیں ، اے میرے رب۔

محمد بن محمد بن عبد الله الزيدي ← منصور بن محمد بن إبراهيم الفقيه ← أبا محمد بن يوسف

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters · Hadith 1071

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ باب في الرجاء من الله تعالى و فيه فصول ـ · حديث 1072

1071 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال : سمعت أبا عبد الله محمد بن محمد بن عبد الله الجرجاني الواعظ يقول : ثنا أبو بكر محمد بن محمد بن سليمان الباغندي ثنا أحمد بن أبي الحواري قال : سمعت أبا سليمان الداراني ـ و وقفت عليه و هو لا يراني فسمعته ـ يقول : لئن طالبتني بذنوبي لأطالبنك بعفوك و لئن طالبتني بتوبتي لأطالبنك بسخائك و لأن أدخلتني النار لأخبرن أهل النار أني أحبك

ہمیں خبر دی ہے ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ محمد بن محمد بن عبداللہ جرجانی واعظ نے ان کو ابو بکر محمد بن محمد بن سلیمان باغندی نے ان کو احمد بن ابوالحواری نے ان کو ابو سلیمان دارانی نے میں نے سنا وہ فرماتے تھے ۔ (اے اللہ) اگر آپ مجھ سے میرے گناہ طلب کریں گے تو میں آپ سے آپ کا عفو اور درگذر طلب کروں گا۔ اور اگر آپ مجھ سے میری توبہ طلب کریں تو میں آپ سے آپ کی سخاوت طلب کروں گا ، اور اگر آپ مجھے جہنم میں داخل کریں گے تو میں اہل جہنم کو بتاؤں گا کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔

أبا سليمان الداراني و وقفت عليه و هو لا يراني ← اَحْمَدُ بْنُ اَبِی الْحَوَارِیِّ ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْبَاغَنْدِيُّ ← أبا عبد الله محمد بن محمد بن عبد الله الجرجاني الواعظ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters · Hadith 1072

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ باب في الرجاء من الله تعالى و فيه فصول ـ · حديث 1073

1072 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان ثنا أحمد بن عبيد ثنا محمد بن الفضل بن جابر ثنا أبو معمر ثنا إسماعيل بن إبراهيم حدثنا القاسم بن الفضل عن لبطة بن الفرزدق عن أبيه قال : لقيت أبا هريرة فقال : من أنت ؟ قلت : أنا الفرزدق قال : إن قدميك صغيرتان كم من محصنة قذفتها ؟ و أن لرسول الله صلى الله عليه و سلم حوضا ما بين أيلة إلى كذا و كذا و هو قائم بدنياه فيقول : إلي إلي فإن استطعت لا تحرمه قال : فلما قمت قال : ما صنعت من شيء فلا تقنط

ہمیں خبر دی ہے علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید نے ان کو محمد بن فضل نے ان کو لبطۃ بن فرزدق نے ان کو ان کے والد نے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملا انہوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ میں نے کہا میں فرزدق ہوں انہوں نے فرمایا: تیرے دونوں پیر چھونے ہیں ۔ تم نے کتنی پاک دامن عورتوں کو تہمت لگائی ہے ؟ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا حوض ہو گا اور وہ اتنا بڑا ہوگا جتنا مقام ایلہ کے اور فلاں جگہ کے درمیان فاصلہ ہے اور وہ ان کی دنیا میں یا اس کے قریب قائم ہو گا اور حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم (اعلان فرمائیں گے) میری طرف آؤ میری طرف آؤ۔ اگر تو استطاعت رکھتا ہے تو اس سے محروم نہ ہونا۔ فرزدق کہتے ہیں کہ جب میں اٹھا تو فرمایا تم نے کچھ بھی کیا ہے ناامید نہ ہونا۔

الْفَرَزْدَقَ ← مَنْ أَنْتَ قُلْتُ ← لَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ← أَبِيهِ ← لَبْطَةَ بْنِ الْفَرَزْدَقِ؛ ← الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ← أَبُو مَعْمَرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters · Hadith 1073

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ باب في الرجاء من الله تعالى و فيه فصول ـ · حديث 1074

1073 - أخبرنا أبو سعد الزاهد قال : سمعت أحمد بن الحسين الشافعي ببغداد يقول : سمعت عثمان بن سعيد الفريابي يقول : سمعت المسيب بن مسلم يقول : سمعت عميرة بن عصمة يقول : سمعت أحمد بن صالح يقول : سمعت يحيى بن معاذ يقول : إني لأرجو أن يكون توحيد لم يعجز عن هدم ما قبله من كفر لا يعجز عن محو ما بعده من ذنب

ہمیں خبر دی ہے ابو سعید زاہد نے انہوں نے سنا احمد بن حسین شافعی سے بغداد میں انہوں نے سنا عثمان بن سعید فریابی سے انہوں نے سنا مسیب بن مسلم سے انہوں نے عمیرہ بن عصمہ سے انہوں نے احمد بن صالح سے وہ فرماتے تھے کہ انہوں نے سنا یحییٰ بن معاذ سے وہ فرماتے تھے: میں امید کرتا ہوں کہ توحید ایسی چیز ہے جو ماقبل کے کفر کو گرانے سے عاجز نہیں اور مابعد کے گناہوں کو مٹانے سے عاجز نہیں ہے ۔

محو ما بعده من ذنب ← هدم ما قبله من كفر لا يعجز ← إني لأرجو أن يكون توحيد لم يعجز ← يَحْيَى بْنَ مُعَاذٍ ← أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ← عميرة بن عصمة ← المسيب بن مسلم ← عثمان بن سعيد الفريابي ← أحمد بن الحسين الشافعي ببغداد ← أبو سعد الزاهد

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters · Hadith 1074

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ فصل · حديث 1075

1074 - و قد أخبرنا أبو محمد عبد الله بن يحيى بن عبد الجبار السكري ببغداد أنا إسماعيل بن محمد الصفار ثنا عباس بن عبد الله الترقفي ثنا أبو عبد الرحمن المقرئ ثنا نافع بن يزيد و ابن لهيعة و كهمس بن الحسن و همام بن يحيى عن قيس بن الحجاج الزرقي عن حنش عن ابن عباس قال : كنت رديف النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا غلام أو يا بني أو لا أعلمك كلمات ينفعك الله بهن ؟ قلت : بلى قال : احفظ الله يحفظك احفظ الله تجده أمامك تعرف إلى الله في الرخاء يعرفك في الشدة إذا سألت فاسأل الله و إذا استعنت فاستعن بالله قد جف القلم بما هو كائن فلو أن الخلق كلهم جميعا أرادوا أن ينفعوك بشيء لم يقضه الله لك لم يقدروا عليه و إن أرادوا أن يضروك بشيء لم يقضه الله عليك لم يقدروا عليه و اعمل لله بالشكر في اليقين و اعلم أن الصبر على ما تكره خير كثير و أن النصر مع الصبر و أن الفرج مع الكرب و أن مع العسر يسرا

ہمیں خبر دی ابو محمد عبداللہ بن یحییٰ بن عبدالجبارسکری نے بغداد میں ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو عباس بن عبداللہ ترقفی نے ان کو ابو عبدالرحمٰن مقری نے ان کو نافع بن یزید نے اور ابن لہیعہ اور کہمس بن حسن نے اور ہمام بن یحییٰ نے ان کو قیس بن حجاج زرقی نے ان کو حنش نے ان کو ابن عباس نے فرماتے ہیں کہ میں سواری پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لڑکے یا فرمایاتھا کہ اے بیٹے ۔ کیا میں آپ کو کچھ ایسے کلمات نہ سکھلاؤں جن کے ساتھ اللہ آپ کو نفع دے گا میں نے کہا جی ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ اللہ کے حکم کی حفاظت کر اللہ تیری حفاظت کرے گا ۔ اللہ کے حکم کی حفاظت کر تو اس کو اپنے آگے پائے گا۔ راحت میں تو اللہ کی پہچان رکھ اللہ تعالیٰ تجھے سختی میں پہچان رکھے گا ۔ اور جب تو کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ سے مانگنا ، اور جب تو مدد طلب کرے تو اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنا قلم سوکھ چکا ہے ہر اس فیصلے کے ساتھ جو ہونا تھا اگر ساری مخلوق تجھے نفع پہنچانا چاہیں جس کا اللہ نے تیرے لئے فیصلہ نہ کیا ہو تو وہ اس پر قادر نہیں ہوں گے ۔ اور اگر سارے لوگ مل کر تجھے نقصان پہچانا چاہیں کسی ایسی بات کا جس کا للہ نے تیرے خلاف فیصلہ نہ کیا ہو وہ اس پر قادر نہیں ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ کے لئے یقین کے ساتھ شکر کا عمل کر۔ اور یقین جان کہ جو حالت تجھے نا پسند ہو اس پر صبر کرنے میں خیر کثیر ہے ۔ اور بے شک مدد صبر کے ساتھ ہے ۔ اور کشادگی فراخی کرب اور تکلیف کے ساتھ ہے اور بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے ۔

كنت رديف النبي صلى الله عليه و سلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← حنش ← قيس بن الحجاج الزرقي ← نافع بن يزيد و ابن لهيعة و كهمس بن الحسن و همام بن يحيى ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ← عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرْقُفِيُّ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أبو محمد عبد الله بن يحيى بن عبد الجبار السكري ← و قد

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Season · Hadith 1075

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ فصل · حديث 1076

1075 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنبأ أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه ثنا محمد بن مسلم الواسطي حدثنا عبد الله بن يزيد المقرئ حدثني عبد الله بن لهيعة و نافع بن يزيد عن قيس بن الحجاج الزرقي عن حنش عن ابن عباس قال : كنت ردف رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال : يا غلام فذكره قال : محمد بن سلمة و أخبرنا المقرئ عن كهمس بن الحسن و همام بن يحيى بإسناده إلى ابن عباس

ہمیں خبر دی ابو الحسن بن بشران نے ان کو ابوبکر احمد بن سلیمان فقیہ نے ان کو محمد بن مسلم واسعی رحمۃاللہ علیہ نے ان کو عبداللہ بن یزید مقری نے ان کو عبداللہ بن لہبعہ نے اور نافع بن یزید نے ان کوقیس بن حجاج زرقی نے ان کو حنش نے ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سوار تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لڑکے ۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے اوپر والی حدیث ذکر کی ہے ۔محمد بن مسلمہ فرماتے ہیں ہمیں خبر دی ہے مقری نے ان کو کہمس بن حسن نے اور ہمام بن یحییٰ نے اپنی اسناد کے ساتھ حضرت ابن عباس تک۔ (پھر مذکورہ حدیث ذکر فرمائی)۔

الْمُقْرِئُ ← محمد بن سلمة و ← يا غلام فذكره ← كنت ردف رسول الله صلى الله عليه و سلم ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← حنش ← قيس بن الحجاج الزرقي ← عبد الله بن لهيعة و نافع بن يزيد ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الْوَاسِطِيُّ، ← أبو الحسين بن بشران أنبأ أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Season · Hadith 1076

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ فصل · حديث 1077

1076 - أخبرنا أبو حسين بن بشران أنا الحسين بن صفوان ثنا عبد الله بن محمد القرشي ثنا محمد بن علي بن الحسن بن شقيق ثنا إبراهيم بن الأشعث ثنا فضل بن عياض عن هشام عن الحسن عن عمران بن حصين قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من أنقطع إلى الله عز و جل كفاه الله كل مؤنة و رزقه من حيث لا يحتسب و من انقطع إلى الدنيا وكله الله إليها

ہمیں خبر دی ہے ابو الحسین بن بشران نے ان کو حسین بن صفوان نے ان کو عبداللہ بن محمد قرشی نے ان کو محمد بن علی بن حسن شقیق نے ان کو ابراہیم بن اشعث نے ان کو فضیل بن عیاض نے ان کو ہشام نے ان کو حسن نے ان کو عمران بن حصین نے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:۔جو شخص ساری مخلوق سے امیدیں منقطع کرکے صرف اللہ عزوجل سے جوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی ہر ضرورت پوری کرتا ہے اور اس کو ایسی جگہ سےرزق دیتا ہے جہاں سے اس کو امید نہیں ہوتی اور جو شخص اللہ سے تعلق ختم کرکے مخلوق سے جوڑتا ہے اللہ اس کو مخلوق کے سپرد کر دیتا ہے ۔

عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ← الْحَسَنِ، ← هِشَامٍ ← فَضْلُ بْنُ عِيَاضٍ ← إبراهيم بن الأشعث، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ← عبد الله بن محمد القرشي ← الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ← أبو حسين بن بشران

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Season · Hadith 1077

شعب الإيمان · الثاني عشر من شعب الإيمان ـ ‹ فصل · حديث 1078

1077 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أنبأني أبو العباس بن يعقوب و قرأته بخطه فيما أجاز له محمد بن عبد الوهاب حدثني علي بن عثام قال : قال بشر بن الحارث : لما رفع إبراهيم صلى الله عليه و سلم ليلقي في النار عرض له جبريل عليه السلام فقال : يا إبراهيم ! هل لك من حاجة ؟ قال : أما إليك فلا

ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو العباس بن یعقوب نے میں نے اس کو انہیں کی تحریر میں پڑھا ہے جس میں خود ان کو اجازت ملی تھی۔ ان کو محمد بن عبدالواہاب نے ان کو علی بن عثام نے کہتے ہیں کہ بشر بن حارث نے کہا تھا کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ کے الاؤ میں ڈالنے کے لیے اٹھایا گیا تو جبرائیل علیہ السلام سامنے آئے اور کہا کہ اے ابراہیم کیا آپ کی کوئی ضرورت ہے ؟ انہوں نے فرمایا تھا کہ بہر حال تیری طرف میری کوئی بھی حاجب نہیں ہے ۔ یعنی اس روایت میں درس ہے کہ حضرت ابراہیم نے اللہ کے سوا کسی اور کے آگے ایسے خطرناک اور نازک وقت میں بھی امید نہیں رکھی اور نہ ہی اپنی حاجت جبرائیل کے آگے پیش کی اور نہ ان سے کوئی مدد مانگی پھر اللہ نے ان کی خود ہی مدد فرمائی یہ تمام باتیں اس روایت سے ثابت ہوتی ہیں مگر بشرط صحت روایت ۔ (مترجم)۔

عَلِيُّ بْنُ عَثَّامٍ ← أبو العباس بن يعقوب و قرأته بخطه فيما أجاز له محمد بن عبد الوهاب ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Shuab ul Iman · Twelfth of the people of faith › Season · Hadith 1078

chevron_left Previous
1…111213…939
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter mentioning the hadith that was mentioned in the people of faith2. The chapter of evidence that ratification by the heart and acknowledgment by the tongue is the root of faith, and that both are a condition of transferring disbelief when no disability3. Chapter of evidence that obedience are all faith4. Chapter of evidence that faith and Islam at all are two expressions of one religion5. The door to say about the increase and decrease in faith, and the differentiation of people of faith in their faith6. The section of exception in faith7. Chapter Words of Faith -8. Separation of those who disbelieve a Muslim9. The door to say in the faith of the imitator and the suspicious10. The door to say about whoever is a believer in the faith of others11. Chapter of the saying about whoever has valid faith or not12. The door to pray to Islam13. The first of the people of faith and it is a chapter in belief in God Almighty14. Chapter on knowledge of God Almighty and knowledge of his attributes and names15. Asami, the verb adjectives16. Chapter in referring to the edges of evidence in the knowledge of God Almighty in the event of the world
2. The second of the people of faith
    17. And it is a section on faith. God sends, may God’s prayers be upon them, in general18. Chapter (On the knowledge of angels)
3. Fourth of the people of faith
    19. And it is a chapter on faith in the Qur’an that was revealed to our Prophet Muhammad, may God’s prayers and peace be upon him, and all other books revealed to the prophets, may God’s prayers be upon them all
20. He mentioned the hadith of the Qur’an collection
4. Fifth from the people of faith
    21. And it is a chapter on the fact that fate is good and bad from God Almighty
5. Sixth of the people of faith
    22. And it is a door to belief in the Last Day
6. Seventh of the people of faith
    23. It is a section on belief in resurrection and resurrection after death
7. The eighth of the people of faith
    24. And it is a door to crowding people after they are sent from their graves to the position that was shown to them from the ground25. Separation26. A chapter on explaining the major sins, the minor sins and the immoralities27. A chapter on the people of the Qiblah who have major sins. If they fulfill the Resurrection without repentance, give it28. Chapter about what God transcends his servants and does not take them aside from him and as mercy29. Chapter on how the first life ends and the next life begins, and the description of the Day of Resurrection30. Separation31. Separation32. A chapter on the meaning of the words of God Almighty: “The angels and the soul limped to Him on a day of fifty thousand years.”
8. Ninth of the people of faith
    33. And it is the door that the abode of the believers and their shelter is Paradise, the abode of the unbelievers, and their shelter is Hell34. Chapter in his saying, Almighty and Majestic - {Forbek, let us put them together and the demons, and then let us bring them around Hell cadaver * Then let us quit from all Shiites, which of them is stronger over the Most Merciful.35. A chapter on the redemption of the believer36. Chapter in the owners of customs37. Season38. Chapter on the torment of the grave
9. Tenth of the people of faith
    39. And it is a door to the love of God Almighty - God Almighty said: {Among the people are those who take peers besides God, who love them like God, and those who believe more love God.40. The meanings of love41. Chapter in perpetuating the remembrance of God Almighty42. The second chapter deals with the effects and news mentioned in the remembrance of God Almighty43. And it is a chapter on fear of God Almighty - {It is only that Satan fears his guardians, so do not fear them. And you are afraid if you are believers.44. Separation
10. Twelfth of the people of faith
    45. Chapter on hope from God Almighty and it contains chapters46. Season47. Chapter II48. Mentioning chapters in supplication that you need to know
11. Thirteenth of the people of faith
    49. And it is the door to trust in God Almighty and to submit to His command in everything
12. Fourteenth of the people of faith
    50. And it is a door in the love of the Prophet, may God bless him and grant him peace51. A merit in the honor of his origin and the purity of his birth, may God bless him and grant him peace52. Chapter in his names, may God bless him and grant him peace53. Chapter - In praising God Almighty to mention Muhammad, may God bless him and grant him peace, before he created it54. Chapter on the creation and creation of the Messenger, may God bless him and grant him peace55. Chapter in the statement of the Prophet, may God bless him and grant him peace, eloquence56. Chapter in the hunchbacks of the Prophet, may God bless him and grant him peace, on his nation and his compassion for them57. A chapter on the asceticism of the Prophet, may God bless him and grant him peace, and his patience over the hardships of our religion58. A chapter on the innocence of our Prophet, may God bless him and grant him peace, in Prophethood