شعب الإيمان · السبعون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في الصبر على المصائب و عما تنزع إليه النفس من لذة و شهوة · حديث 9730
9731 - أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد المقري أنا أبو محمد الحسن بن محمد بن إسحاق بن عبد الله الفقيه أخبرني الحسن بن سفيان نا أبو الربيع الزهراني نا عبد الله بن المبارك عن عتبة عن أبي حكيم حدثني عمرو بن حارثة اللخمي أخبرني أبو أمية الشعتابي قال : أتيت أبا ثعلبة الخشني فقلت يا أبا ثعلبة كيف تقول في هذه الآية : { عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل إذا اهتديتم } فقال : أما و الله سألت عنها خبيرا سألت عنها رسول الله صلى الله عليه و سلم فقال بل ائتمروا بالمعروف و تناهوا عن المنكر حتى إذا رأيت شحا مطاعا و هوى متبعا و دنيا مؤثرة و إعجاب كل ذي رأي برأيه فعليك نفسك و دع أمر العوام فإن من ورائكم أيام الصبر الصبر فيهن مثل قبض على الجمر للعامل فيهن أجر خمسين رجلا يعملون بمثل عمله قال : و أخبرني غيره قالوا يا رسول الله أجر خمسين منهم ؟ قال : أجر خمسين منكم
ہمیں خبر دی ابو الحسن علی بن محمد مقری نے انکو ابو محمد حسن بن محمد بن اسحاق بن عبداللہ فقیہ نے ان کو خبر دی حسن بن سفیان نے ان کو ابو الربیع زہرانی نے ان کو عبداللہ بن مبارک نے ان کو عقبہ نے ان کو ابو حکیم نے ان کو حدیث بیان کی عمرو بن ثابت لخمی نے ان کو خبر دی ابو امیہ شعتابی نے وہ کہتے ہیں کہ میں ابو ثعلبہ خثنی کے پاس گیا میں نے کہا اے ابو ثعلبہ آپ اس آیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ اپنے آپ کو لازم پکڑو تمہیں وہ شخص کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا جو گمراہ ہو گیا جس وقت آپ خؤد ہدایت پا جاؤ۔ انہوں نے جواب دیا خبر دار اللہ کی قسم آپ نے اس آیت کے بارے میں یا جس شخص سے پوچھا ہے میں نےاس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا تو آپ نے فرمایا بلکہ آپ لوگ معروف کا حکم کرو اور منکر سے روکو یہاں تک کہ آپ جب دیکھیں کہ تیزیں نفس کی اطاعت ہو رہی ہو اور ہوائے نفسانی کی اتباع ہو رہی ہو اور دنیا کو ترجیح دی جا رہی ہے اور صاحب رائے اپنی رائے کو پسند کر رہا ہے اور اس پر خوش ہے تو اس وقت اپنے آپ کو لازم پکڑنا اور عوام کا معاملہ چھوڑ دینا پس بے شک تمہارے پیچھے ایام صبر ہوں گے جن میں صبر کرنا مٹھی میں انگارے رکھنے کی طرح مشکل ہو گا ان ایام میں عمل کرنے والے کا اجر پچاس آدمیوں کے برابر ہو گا جو اس کے عمل جیسے عمل کریں۔ فرمایا جکہ مجھے خبر دی اس کے ماسواء نے کہ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ کیا انہیں لوگوں میں سے پچاس افراد کے اجر کے برابر اجر ہو گا؟ فرمایا کہ نہیں تم لوگوں میں سے پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر ہو گا۔
أبو أمية الشعتابي ← عمرو بن حارثة اللخمي ← أبي حكيم ← عُتْبَةُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ← أبو محمد الحسن بن محمد بن إسحاق بن عبد الله الفقيه ← أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ
Shuab ul Iman · Seventy people of faith › It is a door to patience in calamities and from pleasure and desire that the soul desires · Hadith 9730
