شعب الإيمان · السابع و السبعون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في أن يحب الرجل لأخيه المسلم ما يحب لنفسه و يكره له ما يكره لنفسه و يدخل فيه إماطة الأذى عن الطريق · حديث 11157
11157 - أخبرنا أبو الحسن محمد بن الحسن العلوي رحمه الله أنا عبد الله بن محمد بن الحسين النصر أبادي ثنا محمد بن يحيى ثنا محمد بن عبد الله الخزاعي ثنا رجاء أبو يحيى الجرشي صاحب السقط عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة بن عبد الرحمن عن أبي هريرة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : من شفع شفاعة حال دون حد من حدود الله فقد ضاد الله في ملكه و من أعان على خصومه لا يعلم أحق أم باطل فهو في سخط الله حتى ينزع و من مشى مع قوم يرى أنه شاهد و ليس بشاهد فهو كشاهد زور و من تحلم حلما كاذبا كلف أن يعقد في شعيرة و سباب المسلم فسوق و قتاله كفر
ہمیں خبر دی ابو الحسن محمد بن حسن علوی نے ان کو عبداللہ بن محمد بن حسین نصر آبادی نے ان کو محمد بن یحییٰ نے ان کو محمد بن عبد اللہ خزاعی نے ان کو رجاء ابویحییٰ جرشی نے صاحب سقط سے ان کو یحیی ٰبن ابو کثیر نے اس نے ابو سلمہ بن عبدالرحمن ٰسے اس نے ابوہریرہ سے یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس نے کوئی ایسی سفارش کی جس کی وجہ سے وہ اللہ کی حدوں میں سے کسی حد میں حائل ہو گیا اس نے اللہ کے ملک اور اختیار میں مداخلت کی۔ اور جس شخص نے کسی مقدمے جھگڑے میں امانت کی حالانکہ وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ حق ہے یا باطل ہے وہ اللہ کی ناراضگی میں ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کیفیت سے نکل جائے اور جو شخص کچھ لوگوں کے ساتھ چلتا ہے اس طرح کہ گویا وہ وہاں موجود تھا حالانکہ وہ موجود نہیں تھا تو وہ جھوٹی گواہی دینے والے کی مثل ہے اور جو شخص جھوٹی قسم کھاتا ہے قیامت میں اس کو کہا جائے گا کہ وہ جو کے دانے کو گرہ لگائے۔ اور مسلمانوں کو گالی دینا اللہ کی نافرمانی اور گناہ ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← رجاء أبو يحيى الجرشي صاحب السقط ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ← عبد الله بن محمد بن الحسين النصر أبادي ← أبو الحسن محمد بن الحسن العلوي
Shuab ul Iman · The seventy-seventh of the people of faith › And it is the door for a man to love for his Muslim brother what he loves for himself and to hate for him what he hates for himself and which enters into removing harm from the road · Hadith 11157
