شعب الإيمان · الثالث و الخمسون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في التعاون على البر و التقوى · حديث 7662
7662 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ نا أبو الحسن أحمد بن محمد بن سهل بن سهلويه المزكي و أنا سألته نا أبو نصر أحمد بن محمد بن نصر اللباد نا أحمد بن حنبل حدثني الوليد بن مسلم عن الأوزاعي عن عبدة بن أبي لبابة عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن لله أقواما اختصهم بالنعم لمنافع العبد و يقرها فيهم ما بذلوها فإذا منعوها نزعها عنهم و حولها إلى غيرهم
ہمیں خبر دی ابوعبداللہ حافظ نے ان کو ابوالحسن احمد بن محمد بن سہل بن سہلویہ مزکی نے جب کہ میں نے ان سے پوچھا تھا وہ کہتے ہیں کہ ہمیں خبر دی ابونصر احمد بن محمد بن نصر لباد نے ان کو احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نے وہ کہتے ہیں مجھے حدیث بیان کی ولید بن مسلم نے ان کو اوزاعی نے ان کو عبدہ بن ابولبابہ نے ان کو ابن عمر نے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ مخصوص لوگ ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ کچھ خاص نعمتوں کے ساتھ مختص کر لیتے ہیں ، بندوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ، اور ان نعمتوں کو ان لوگوں میں برقرار رکھتے ہیں جب تک وہ انہیں بندوں کے لئے خرچ کرتے رہتے ہیں جب ان کو وہ لوگوں سے روک لیتے ہیں اللہ تعالیٰ و ہ نعمتیں ان سے چھین لیتا ہے اور انہیں ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کی طرف بدل دیتا ہے۔
ابْنِ عُمَرَ ← عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، ← أبو نصر أحمد بن محمد بن نصر اللباد ← سَأَلْتُهُ ← أبو الحسن أحمد بن محمد بن سهل بن سهلويه المزكي و ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ
Shuab ul Iman · Fifty-third of the people of faith › And it is a door to cooperation in righteousness and piety · Hadith 7662
