شعب الإيمان · الثالث و الثلاثون من شعب الإيمان ‹ فصل في الرؤيا التي هي نعمة من نعم الله تعالى · حديث 4763
4763 - أخبرنا أبو الحسين بن بشران أنا إسماعيل بن محمد الصفار نا أحمد بن منصور الرمادي نا عبد الرزاق أنا معمر عن أيوب عن ابن سيرين عن أبي هريرة : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : في آخر الزمان لا تكاد رؤيا المؤمن تكذب و أصدقهم رؤيا أصدقهم حديثا و الرؤيا ثلاث الرؤيا الحسنة بشرى من الله عز و جل و الرؤيا يحدث بها الرجل نفسه و الرؤيا تحزين من الشيطان فإذا رأى أحدكم رؤيا يكرهها فلا يحدث بها أحدا و ليقم فليصل قال أبو هريرة : يعجبني القيد و أكره الغل القيد ثبات في الدين قال : و قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : رؤيا المؤمن جزء من ستة و أربعين جزءا من النبوة رواه مسلم في الصحيح عن محمد بن رافع عن عبد الرزاق
ہمیں خبر دی ابوالحسین بن بشران نے ان کو اسماعیل بن محمد صفار نے ان کو احمد بن منصور رمادی نے ان کو عبدالرزاق نے ان کو معمر نے ان کو ایوب نے ان کو ابن سیرین نے ان کو ابوہریرہ نے ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آخر زمانے میں مؤمن کے خواب جھوٹے نہیں ہوں گے اور زیادہ سچے خوابوں والا زیادہ سچی بات والا ہوگا خواب تین طرح پر ہیں اچھے خواب اللہ کی طرف سے خوش خبری ہوتے ہیں۔ اور کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جن میں انسان اپنے آپ سے باتیں کرتا ہے۔ اور بعض خواب شیطان کی طرف سے دکھا دینا ہوتا ہے جب تم میں سے کوئی آدمی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو وہ کسی کو بیان نہ کرے بلکہ کھڑا ہو جائے اور نماز پڑھے۔ ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے قید پسند ہے بیڑی ناپسند ہے اور خواب کے بارے میں جھوٹ اور غلط بیان کو ناپسند کرتا ہوں۔ قید سے مراد ثبات فی الدین ہے ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مؤمن کا خواب نبوت کے چھیالیس اجزاء میں سے ایک جز ہے۔ اس کو مسلم نے روایت کیا محمد بن رافع سے اس نے عبدالرزاق سے۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← ابْنِ سِيرِينَ، ← أَيُّوبَ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ← أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ
Shuab ul Iman · Thirty-third of the people of faith › A chapter on the vision, which is a blessing from God Almighty · Hadith 4763
