شعب الإيمان · السبعون من شعب الإيمان ‹ فصل في ذكر ما في الأوجاع و الأمراض و المصيبات من الكفارات · حديث 9970
9970 - أخبرنا أبو طاهر الفقيه و أبو محمد الحسن بن علي بن المؤمل قالا : نا أبو عثمان عمرو بن عبد الله البصري نا أبو أحمد محمد بن عبد الوهاب أنا خالد بن مخلد نا محمد بن جعفر بن أبي كثير حدثني سعد بن إسحاق بن كعب بن عجزة عن زينب بنت كعب عن أبي سعيد الخدري : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : ما من شيء يصيبه المؤمن في جسده إلا كفر الله عنه به من الذنوب فقال أبي بن كعب : اللهم إني أسألك أن لا تزال الحمى مضارعة لجسد أبي بن كعب حتى يلقاك لا تمنعه من صلاة و لا صيام و لا حج و لا عمرة و لا جهاد في سبيلك فارتكبته الحمى مكانه فلم تفارقه حتى مات و كان في ذلك يشهد الصلاة و يصوم و يحج و يعتمر و يغزو
ہمیں خبر دی ابو طاہر فقیہ اور ابو محمد حسن بن علی بن موامل نے دونوں نے کہا کہ ان کو خبر دی ابو عثمان عمرو بن عبداللہ بصری نے ان کو ابو احمد محمد بن عبدالوہاب نے ان کو خالد بن مخلد نے ان کو محمد بن جعفر بن ابو کثیر نے ان کو حدیث بیان کی سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرہ نے زینب بنت کعب سے ان کو ابو سعید خدری نے نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم سے آپ نے فرمایا جو مصیبت بھی مومن کو پہنچتی ہے اس کے جسم میں اللہ تعالیٰ اس . کے بدلے میں اس کے گناہ مٹا دیتے ہیں ابی بن کعب نے کہا۔ اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ بخار ہمیشہ ابی بن کعب کے جسم کو کمزور کرتا رہے یہاں تک کہ وہ تجھ سے مل جائے اور وہ بخار ایسا ہو جو نہ تو اس کو نماز سے روکے نہ ہی روزے سے اور نہ ہی حج سے نہ عمرے سے نہ جہاد فی سبیل اللہ سے۔ پس بخار اس پر سوار ہو گیا جو اس سے جدا نہ ہوا یہاں تک کہ اس کا انتقال ہو گیا اور وہ اسی بخار کے ساتھ نماز میں بھی حاضر ہوتے تھے روزہ بھی رکھتے تھے حج عمرہ اور جہاد بھی کرتے رہے۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبٍ، ← سعد بن إسحاق بن كعب بن عجزة ← مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي کَثِيرٍ ← خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ← أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ← أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ، ← أبو طاهر الفقيه و أبو محمد الحسن بن علي بن المؤمل
Shuab ul Iman · Seventy people of faith › A chapter on mentioning the atonement of pains, illnesses, and calamities · Hadith 9970
