شعب الإيمان · الثامن و الستون من شعب الإيمان ‹ و هو باب في إكرام الضيف · حديث 9581
9582 - أخبرنا أبو عبد الله الحافظ قال : أنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب قال : نا الحسين بن محمد بن زياد و جعفر بن محمد بن الحسين و أحمد بن سلمة ح و أخبرنا أبو صالح بن أبي طاهر العنبري قال : أنا جدي يحيى بن منصور القاضي قال : نا أحمد بن سلمة قالوا : نا إسحاق بن إبراهيم قال : أنا عيسى بن يونس قال : نا الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من كان يؤمن بالله و اليوم الآخر فليكرم ضيفه و من كان يؤمن بالله و اليوم الآخر فليحسن إلى جاره و من كان يؤمن بالله و اليوم الآخر فليقل خيرا أو ليسكت رواه مسلم في الصحيح عن إسحاق بن إبراهيم و أخرجاه من حديث أبي الحصين عن أبي صالح
ہمیں خبر دی ابو عبداللہ حافظ نے ان کو ابو عبداللہ محمد بن یعقوب نے ان کو حسین بن محمد بن زیاد نے اور جعفر بن محمد بن حسین اور احمد بن سلمہ نے ح اور ہمیں خبر دی ابو صالح بن ابو طاہر عنبری نے وہ کہتے ہیں ہمیں خبر دی ہمارے داد یحییٰ منصور قاضی نے وہ کہتے ہیں کہ ان کو احمد بن مسلم نے انہوں نے کہا کہ اسحاق بن ابراہیم نے ان کو عیسیٰ بن یونس نے ان کو اعمش نے ابو صالح سے اس نے ابو ہریرہ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ کے ساتھ اور یوم آخرت کے ساتھ ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کا اکرام کرے ۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ اپنے پڑوسی کے ساتھ نیک سلوک کرے اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ اچھی بات کرے ورنہ پھر وہ چپ رہے ۔ اس کو مسلم نے روایت کیا ہے صحیح میں اسحاق بن ابراہم سے بخاری اور مسلم نے اس کو نقل کیا ہے ابو حصین کی حدیث سے اس نے ابو صالح سے ۔
Shuab ul Iman · Sixty-eighth people of faith › And it is a door in honoring the guest · Hadith 9581
