شعب الإيمان · السادس و السبعون من شعب الإيمان ‹ فصل · حديث 11108
11108 - ح و أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد ثنا عبيد بن شريك ثنا عبد الوهاب ثنا ابن عياش عن ابن خيثم المكي عن شهر بن حوشب عن أسماء بنت يزيد بن السكن الأنصارية قالت : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ألا أخبركم بخياركم و شراركم قالوا : بلى يا رسول الله قال : خياركم الذين إذا رأوا ذكر الله عز و جل و شراركم قالوا المشاؤون بالنميمة المفرقون بين الأحبة الباغون للبرآء العنت و في رواية داود ألا أخبركم بخياركم قالوا : بلى قال : خياركم الذين إذا رأوا ذكر الله أخيركم بشراركم قالوا : بلى قال : شراركم المشاؤون بالنميمة المفسدون بين الأحبة الباغون للبرآء العنت
ہمیں خبر دی علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبدان نے ان کو عبید بن شریک نے ان کو عبدالوہاب نے ان کو ابن عیاش نے ان کو ابن خثیم مکی نے ان کو شہر بن حوشب نے اسماء بنت یزید بن سکن انصاریہ سے وہ کہتی ہیں کہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے ہیں۔ کیا میں تمہیں تمہارے بہترین اور تمہارے بدترین لوگوں کے بارے میں خبر نہ دے دوں؟ لوگوں نے کہا جی ہاں یارسول اللہ فرمایا کہ تمہارے بہترین لوگ تو وہ ہیں کہ جب ان کو دیکھو تو اللہ یاد آ جائے اور تمہارے بد ترین لوگ وہ ہیں جو ہر وقت چغل خوری کرنے میں لگے رہتے ہیں۔ جو باہم محبت پیار سے رہنے والوں میں تفریق ڈال دیتے ہیں۔ جو پاک دامن لوگوں کو بدکاری کی تہمت لگاتے ہیں۔ اور داؤد کی ایک روایت میں ہے۔ کہ کیا میں تمہارے بہتر لوگوں کے بارے میں بتاؤں لوگوں نے کہا کیوں نہیں۔ فرمایا بہتر لوگ وہ ہیں کہ جب ان کو دیکھیں اللہ یاد آ جائے۔ تمہارے شریروں کے بارے میں بتادوں؟ لوگوں نے کہا کہ بالکل بتائیں فرمایا کہ تمہارے شریر وہ لوگ ہیں جو چغل خوری میں لگے رہتے ہیں جو محبت کرنے والوں میں فساد ڈالتے ہیں۔
بَلٰی ← ألا أخبركم بخياركم و شراركم ← رسول الله صلى الله عليه و سلم ← أسماء بنت يزيد بن السكن الأنصارية ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← ابن خيثم المكي ← ابْنُ عَيَّاشٍ ← عَبْدُ الْوَهَّابِ، ← عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ← و،
Hadith 11108
