شعب الإيمان · الثالث و الخمسون من شعب الإيمان ‹ فصل في حجاب النساء و التغليظ في سترهن ـ · حديث 7822
7822 - أخبرنا علي بن أحمد بن عبدان أنا أحمد بن عبيد نا عبيد بن شريك نا أبو الجماهر سلمة و محمد بن عثمان التنوخي قالا : نا عبد العزيز بن محمد عن أبي اليمان عن شداد بن أبي عمرو بن حماس عن أبيه عن حمزة بن أبي أسيد الأنصاري عن أبيه : أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : و هو خارج من المسجد فاختلط الرجال مع النساء في الطريق فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم للنساء استأخرون ليس لكن أن تخفقن الطريق عليكن حافات الطريق فكانت المرأة تلصق بالجدار حتى إن ثوبها ليتعلق بالشيء يكون في الجدار من لزومها به و في رواية يعقوب حتى إن ثوبها ليتعلق بالشيء من الجدار من لصوقها به و الباقي سواء
ہمیں خبر دی علی بن احمد بن عبدان نے ان کو احمد بن عبید نے ان کو عبید بن شریک نے ان کو ابو الجماہر سلمہ اور محمد بن عثمان تنوخی نے دونوں نے کہا کہ ان کو خبر دی ہے عبدالعزیز بن محمد نے ان کو ابوالیمان نے ان کو شداد بن ابو عمر بن حماس نے ان کو ان کے والد نے ان کو حمز ہ بن ابورسید انصاری نے ان کو ان کے والد نے اس نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے جب کہ وہ مسجد سے نکل رہے تھے ۔ چنانچہ مرد عورتوں میں خلط ملط ہو گئے تھے راستے میں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا عورتوں سے کہ وہ دیر کریں اور پیچھے پیچھے رہ جائیں ۔ ایسا نہ کریں کہ راستے کے بیچ میں لہرانے لگیں بلکہ راستے کے کناروں کو لازم کر لیں (اسی واقعے کے بعد ) عورتیں دیوار کے ساتھ لگ کر چلتی تھیں یہاں تک کہ ان کے کپڑے بسا اوقات الجھ جاتے تھے دیوار میں کسی چیز میں ان کے لگ کر چلنے کی وجہ سے اور یعقوب کی ایک روایت میں ہے یہاں تک کہ عورت کا کپڑا البتہ اٹک جاتا تھا دیوار میں کسی چیز کے ساتھ اس کے دیوار کے ساتھ لگ کر چلنے کی وجہ سے ، اور باقی روایت برابر ہے۔
و هو خارج من المسجد فاختلط الرجال مع النساء في الطريق ← رسول الله صلى الله عليه و سلم ← أَبِيهِ أَنَّهُ ← حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدَ الأَنْصَارِيِّ ← أَبِيهِ ← شَدَّادِ بْنِ أَبِي عَمْرِو بْنِ حِمَاسٍ ← أَبِي الْيَمَانِ ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ← أبو الجماهر سلمة و محمد بن عثمان التنوخي ← عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ← عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ
Shuab ul Iman · Fifty-third of the people of faith › A chapter on the veil of women and the thickening of their coverings · Hadith 7822
